وزیرِ ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر---فائل فوٹو

وزیرِ ٹرانسپورٹ پنجاب نے زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

صوبائی وزیر بلال اکبر نے افسران کو اوور چارجنگ پر سخت ایکشن لینےکی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی 5 سالہ ٹرانسپورٹ پلان کی منظوری

پنجاب بھر میں جدید ترین آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

وزیرِ ٹرانسپورٹ نے معمول کے دنوں کے علاوہ عید پر بھی مسلسل چیکنگ کرنے کا حکم دے دیا۔

بلال اکبر نے کہا کہ کسی صورت بھی زائد کرایہ وصول کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

اہم شخصیت کرپٹو کونسل کیلئے وزیر خزانہ کے چیف ایڈوائزر مقرر

حکومت پاکستان نے بلال بن ثاقب ایم بی ای کو پاکستان کرپٹو کونسل کیلئے وزیر خزانہ کا چیف ایڈوائزر مقرر کر دیا۔

بلال بن ثاقب قومی معیشت کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرتے ہوئے ڈیجیٹل تبدیلی اور محفوظ و شفاف مالیاتی نظام متعارف کرائیں گے۔وزارت خزانہ نے بلال بن ثاقب کے پاکستان کرپٹو کونسل کو چیف ایڈوائزر بنانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔بلال بن ثاقب کے ویب تھری انویسٹر، اسٹریٹجک ایڈوائزر اور بلیک چین اسپیس کلا لیڈر ہونے کا اعتراف ممتاز جریدے فوربس نے بھی کیا تھا۔

بلال بن ثاقب کی شاندار خدمات کا اعتراف بادشاہ چارلس، آنجہانی ملکہ برطانیہ اور مئیر لندن صادق خان بھی کر چکے ہیں، ملک میں مثبت تبدیلی لانے پر وزیراعظم برطانیہ بلال بن ثاقب کو 163nd پوائنٹس آف لائٹس سے بھی نواز چکے ہیں۔کووڈ وبا کے دوران نیشنل ہیلتھ سروس کے تحت ہزاروں مفت کھانے تقسیم کرنے پر بلال بن ثاقب کو ایم بی ای کے اعزاز دیا گیا، بلال وزارت خزانہ کو کارکردگی اور فیصلہ سازی کے عمل کو بہتر بنانے اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کے لیے مشورے دیں گے۔

اس حوالے سے بلال بن ثاقب نے کہا کہ درست حکمت عملی اور ریگولیٹری فریم ورک کے ساتھ نوجوانوں کو بااختیار بنایا جاسکتا ہے، کرپٹو کرنسی اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے پاکستان میں بے انتہا مواقع موجود ہیں، نوجوان ڈیجیٹل مستقبل کے محرک بنیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اہم شخصیت کرپٹو کونسل کیلئے وزیر خزانہ کے چیف ایڈوائزر مقرر
  • بلال بن ثاقب وزیر خزانہ کے چیف کرپٹو ایڈوائزر مقرر
  • پاکستان کی کرپٹو کونسل کے چیف ایڈوائزر مقررہونے والے بلال بن ثاقب کون ہیں؟
  • الیکٹرک اسکوٹی بنانے والے چینی صنعت کاروں کی شرجیل میمن سے ملاقات
  • رمضان پیکج پر اضافی رقم لینے والوں کیخلاف کارروائی، 3 ملزمان گرفتار
  • پاکستان میں عید کب ہوگی؟ پیشگوئی سامنے آگئی
  • پاکستان میں عید کب ہوگی؟اہم پیشگوئی سامنے آگئی
  • آئی ایم ایف مذاکرات، جائیداد کی غلط قیمت ظاہر کرنے پر کارروائی ہوگی
  • پاکستان میں عیدالفطر31 مارچ کو ہوگی، رویت ہلال ریسرچ کونسل کا اعلان