عمر شہزاد کی شادی کی ایک اور تقریب کی تصاویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
پاکستانی اداکار عمر شہزاد کی مدینے میں شادی کی ایک اور تقریب کے یادگار لمحے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔
حال ہی میں عمر شہزاد کا سوشل میڈیا انفلوئنسر شانزے لودھی سے نکاح ہوا ہے جس کے بعد خوشیوں بھری تصاویر وائرل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
فروری کے اختتام پر عمر شہزاد نے اپنی شادی کا اعلان کیا اور عمرے کی تصاویر شیئر کیں جن میں ان کے ساتھ اہلیہ بھی نظر آئیں، لیکن پہلے ان کی شناخت کو راز میں رکھا گیا پھر اگلی پوسٹ میں شکل اور شناخت واضح کر دی گئی۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مکہ میں نکاح کے موقع پر شانزے لودھی نے ہلکا گلابی رنگ کا عبایا اور حجاب پہنا جبکہ عمر شہزاد سفید عربی سوٹ پہنے نظر آئے۔
نکاح کے بعد اب دونوں کی شادی کی ایک اور تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں، تصاویر میں نوبیاہتا جوڑا ایک ساتھ بے انتہا خوش نظر آ رہا ہے۔
ان تصاویر میں عمر شہزاد سیاہ عربی جوڑے میں ملبوس ہیں اور انہوں نے سر پر عرب اسٹائل کا سیفد کپڑا باندھ رکھا ہے، اہلیہ شانزے لودھی نے سفید جوڑا زیب تن کر رکھا ہے۔
وائرل تصاویر میں ایک خاتون شانزے لودھی کا منہ میٹھا کرا رہی ہیں جبکہ عمر شہزاد برابر میں کھڑے ان کو دیکھ رہے ہیں۔
ایک اور وائرل تصویر میں دونوں ایک ساتھ کھڑے ہنستے مسکراتے نظر آئے جس نے مداحوں کو توجہ اپنی طرف سمیٹ لی۔
ممکنہ طور پر وائرل تصاویر عمر شہزاد اور شانزے لودھی کے ولیمے کی ہیں لیکن دونوں نے خود اب تک کوئی تصویر جاری نہیں کی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شانزے لودھی ایک اور
پڑھیں:
گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے 16 ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا شاندار انعقاد
گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے 16ویں بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں کل 436 جوانوں نے کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کی۔ تقریب میں چار پریڈ کنٹیجنٹس نے شرکت کی، جبکہ تربیتی مدت 14 ستمبر سے یکم مارچ تک جاری رہی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے 16ویں بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں کل 436 جوانوں نے کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کی۔ تقریب میں چار پریڈ کنٹیجنٹس نے شرکت کی، جبکہ تربیتی مدت 14 ستمبر سے یکم مارچ تک جاری رہی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز، میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی تھے۔
انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد دی اور ان کی محنت و لگن کو سراہا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اسکاؤٹس، جی بی کے بہادر محافظ ہیں، جو ہر لمحہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے تیار رہتے ہیں۔
تقریب کے آخر میں مہمانِ خصوصی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے جوانوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial