باڈی بلڈر بھارتی خاتون کی شادی کی تصاویر وائرل؛ سب دنگ رہ گئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
بھارت میں ایک باڈی بلڈر خاتون نے شادی کرلی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو سب دنگ رہ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کی یہ خاتون چترا پروشوتم ہیں جنھیں باڈی بلڈنگ کا جنون ہے اور اس جنون کی تکمیل کے لیے انھوں نے غیروں کے طعنے اور اپنوں کی ناراضگی بھی مول لی تھی۔
گھر والے پریشان تھے کہ چترا کی شادی کیسے ہوگی اور کون ان کی باڈی بلڈر بیٹی کو بیاہ کر لے جائے گا تاہم والدین کے یہ خدشات بھی غط ثابت ہوئے۔
View this post on InstagramA post shared by CHITRA PURUSHOTHAM ???????? (@chitra_purushotham)
چترا پروشوتم کو اپنے خوابوں کا شہزادہ مل گیا جو ان کے پرانے دوست ہیں۔ دونوں نے دوستی کے اس رشتے کو جیون بھر کے رشتے میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔
باڈی بلڈر خاتون نے اپنی دلہن بنی تصاویر شیئر کیں جن میں چترا پروشوتم نے عروسی لباس پہنا ہوا ہے اور شادی سے زیادہ باڈی بلڈنگ کے پوز دے رہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے حیرانگی اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا پہلی بار دیکھا کہ کسی خاتون باڈی بلڈر نے اپنی شادی کی تصاویر ایسی بنوائی ہوں اور شیئر بھی کی ہوں۔
وائرل تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے چترا پروشوتم کو مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے فٹبال ٹرافی توڑ دی، دلچسپ ویڈیو وائرل
امریکی ریاست اوہایو کی فٹبال ٹیم کی وائٹ ہاؤس آمد پر ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں اوہایو کی فٹبال ٹیم کی نیشنل چیمپئن شپ میں کامیابی کے جشن میں منعقد کی گئی تقریب میں جب نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نیشنل چیمپین شپ کی ٹرافی اُٹھانے لگے تو ٹرافی کا اُوپر والا حصّہ الگ ہو گیا اور نیچے والا حصّہ ان کے ہاتھ سے چُھٹ کر گر گیا۔
دراصل جے ڈی وینس کو ٹرافی اُٹھاتے ہوئے یہ معلوم نہیں تھا کہ ٹرافی کا نیچے والا حصّہ اوپر والے حصّے سے الگ ہوسکتا ہے اس لیے غلطی سے ٹرافی کا نیچے والا حصّہ الگ ہو کر ان کے ہاتھ سے نیچے گر گیا۔
اس موقع پر نائب امریکی صدر کے ساتھ کھڑے اوہایو فٹبال ٹیم کے کھلاڑی نے آگے بڑھ کر ٹرافی کو سنبھالنے میں ان کی مدد کی۔
جے ڈی وینس کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
Post Views: 3