UrduPoint:
2025-03-03@16:33:03 GMT

چین کی امریکی محصولات کے خطرے کا مقابلہ کرنے کی تیاریاں

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

چین کی امریکی محصولات کے خطرے کا مقابلہ کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مارچ 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے چین کو اضافی 10فیصد محصول عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔ جس کے نتیجے میں ٹیرف مجموعی طور پر 20 فیصد ہو جائے گا۔ واشنگٹن کا الزام ہے کہ بیجنگ نے امریکہ میں فینٹینیل نامی منشیات کے بہاؤ کو روکنے کے لیے خاطر خواہ کام نہیں کیا، لیکن چین کی وزارت تجارت نے اس کو"بلیک میل" کے مترادف قرار دیا ہے۔

ٹیرف وار: چین کا جوابی حملہ، امریکہ پر پندرہ فیصد محصولات عائد کر دیے

گلوبل ٹائمز نے پیر کو ایک نامعلوم ذرائع کے حوالے سے کہا کہ "فینٹینیل کے بہانے چینی مصنوعات پر امریکہ کی طرف سے ٹیرف میں 10 فیصد اضافہ کرنے کی دھمکی کے بعد بیجنگ متعلقہ جوابی اقدامات کا مطالعہ اور تیاری کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

"

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے، "جوابی اقدامات میں ممکنہ طور پر ٹیرف اور نان ٹیرف دونوں طرح کے اقدامات شامل ہوں گے اور اس فہرست میں امریکی زرعی اور خوردنی مصنوعات کو بھی شامل کیا جائے گا۔

"

حکمراں کمیونسٹ پارٹی کی ملکیت والے، پیپلز ڈیلی نے ہی گزشتہ سال سب سے پہلے یہ رپورٹ کی تھی کہ چینی الیکٹرک گاڑیوں پر یورپی یونین کی طرف سے ٹیرف عائد کرنے پر چین نے جوابی اقدامات کا منصوبہ بنایا تھا۔

چپ پر امریکی پابندی کے جواب میں چین نے بھی برآمدات پر پابندی لگا دی

ٹرمپ کے اعلان کے بعد بیجنگ کے پاس جوابی اقدامات یا کوئی معاہدہ کرنے کے لیے ایک ہفتے سے بھی کم وقت تھا۔

بیجنگ اب بھی مصالحت کا خواہاں

امریکہ کی طرف سے مجوزہ اضافی محصولات کا اعلان ایسے وقت ہوا ہے جب چین کی پارلیمنٹ کا سالانہ اجلاس شروع ہونے والا ہے۔ اس اجلاس کے دوران توقع ہے کہ بیجنگ اپنی 2025 کی اقتصادی ترجیحات پر تبادلہ خیال کرے گا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بیجنگ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ، اب بھی مصالحت پر بات چیت کی امید رکھتا ہے۔

لیکن تجارتی بات چیت کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں اور دونوں بڑی معیشتوں کے مابین مصالحت کی امیدیں معدوم ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

حالانکہ 2018 سے درآمدات میں کمی ہوئی ہے اس کے باوجود چین امریکی زرعی مصنوعات کی سب سے بڑی منڈی ہے۔ بیجنگ نے ٹرمپ کی طرف چینی مصنوعات پر 2018 میں ڈیوٹی عائد کرنے کے جواب میں سویابین، گائے کا گوشت، سور کا گوشت، گندم، مکئی اور جوار پر 25 فیصد تک ٹیرف لگا دیا تھا۔

بیجنگ 2018 سے زرعی مصنوعات کی درآمدات کو متنوع بنانے اور زیادہ غذائی تحفظ کے لیے گھریلو پیداوار کو بڑھانے پر زور دے رہا ہے۔

ج ا ⁄ ص ز (روئٹرز)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جوابی اقدامات کی طرف

پڑھیں:

6 سالہ فلسطینی بچے کو قتل کرنے پر امریکی مالک مکان مجرم قرار؛ کیا سزا ہوگی؟

امریکی عدالت نے گزشتہ برس فلسطینی خاتون اور ان کے بچے پر چاقو سے حملہ کرنے والے سفاک مالک مکان کو مجرم قرار دیدیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست الینوائے میں اکتوبر 2023 کے وسط میں 71 سالہ مالک مکان جوزف زوبا نے اپنے کرایہ دار پر حملہ کیا تھا۔

چاقو کے اس حملے میں 6 سالہ فلسطینی بچہ وديع الفيومی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ اس کی والدہ حنان شاہین شدید زخمی ہوئی تھیں۔

دوران تفتیش ثابت ہوگیا کہ مالک مکان نے اپنے فلسطینی کرایہ داروں پر اس لیے حملہ کیا تھا کیوں کہ حماس نے اسرائیل میں گھس کر کارروائی کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مالک مکان نے یہ عمل صرف مسلم دشمنی اور اسلاموفوبیا کے زیر اثر ہوکر کیا۔ آلہ قتل بھی برآمد کیا گیا۔

سفاک شخص نے چھ انچ چاقو بچے کے پیٹ میں ایسا گھونپا تھا جسے بچے کے پیٹ سے بمشکل نکالا گیا۔

زخمی والدہ اب صحت یاب ہوچکی ہیں اور قاتل کے مجرم ثابت ہونے پر خوش ہیں تاہم انھوں نے کڑی سے کڑی سے سزا کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی قانون کے تحت اس مجرم کو قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے جس کا تعین اگلی سماعت پر ہوگا۔

 

متعلقہ مضامین

  • میکسیکو اور کینیڈا پر عائد ٹیرف میں نرمی ہوسکتی ہے؛ امریکی وزیرِ تجارت کا عندیہ
  • وزیراعظم  کا سحر و افطار میں گیس لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس
  • پنجاب میں عالمی یوم جنگلی حیات کی تیاریاں زور و شور سے جاری
  • ماہ مبارک رمضان خود احتسابی کا درس دیتا ہے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
  • 6 سالہ فلسطینی بچے کو قتل کرنے پر امریکی مالک مکان مجرم قرار؛ کیا سزا ہوگی؟
  • جوانوں کو جدید جنگ کے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے اپنی تیاریاں جاری رکھنا چاہئیں، آرمی چیف
  • جدید جنگی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جوانوں کو اپنی تیاریاں جاری رکھنی چاہییں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
  • چین کی امریکہ کی جانب سے  فینٹانل  کے باعث چین کی برآمدی مصنوعات پر اضافی  محصولات کی شدید مخالفت
  • ایف بی آر نے فروری کے دوران 850 ارب روپے کے محصولات جمع کیے