کراچی کے علاقے قائدآباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ مشتعل افراد کے تشدد سے ڈاکو بھی مارا گیا۔ سہراب گوٹھ میں بھی مزاحمت پر ایک شخص جان سے گیا۔

قائدآباد مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب دو ملزمان نے بابر نامی شہری کو لوٹنے کی کوشش کی جس پر اس نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ اس دوران ایک ملزم فرار ہوگیا جبکہ دوسرے کو موقع پر موجود افراد نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

 شہری اور ڈاکو دونوں کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ اس دوران شہری بابر دم توڑ گیا جبکہ زخمی ڈاکو کو ورثاء اور پولیس اہلکار اسپتال سے واپس تھانے لے جانے لگے کہ راستے میں وہ بھی ہلاک ہوگیا۔

 پولیس حکام کے مطابق بابر اسی علاقے کا ہی رہائشی تھا جبکہ وہ بطور اسٹیٹ ایجنٹ کام کرتا تھا جبکہ علاقے میں اس کا سوئمنگ پول بھی تھا۔

واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے قائد آباد پر احتجاج بھی کیا جو کچھ دیر بعد ختم کردیا گیا۔

دوسری جانب سہراب گوٹھ کے علاقے میں بس اڈے کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر وسیم نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

 پولیس حکام کے مطابق وسیم کو ملزمان نے سر پر گولی ماری اور فرار ہوگئے۔ ملزمان وسیم سے اس کی موٹر سائیکل چھین رہے تھے۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

اسلام آباد: ٹریل 5 پر کلائمنگ کے دوران نوجوان گہری کھائی میں گرگیا

اسلام آباد میں ٹریل 5 پر کلائمنگ کے دوران نوجوان گہری کھائی میں گرگیا۔

پولیس حکام کے مطابق نوجوان کو بروقت گہری کھائی سے ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ٹریل 5 پر کلائمنگ کے دوران گرنے سے نوجوان کو کمر اور کندھے پر چوٹیں آئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق نوجوان دوستوں کے ہمراہ ممنوع علاقے میں کلائمنگ کر رہا تھا، کھائی 35 سے 40 فٹ گہری تھی جہاں کوئی ٹریک نہ تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، ماہرین نے شہریوں کو خبردار کردیا
  • مظفرگڑھ، سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر تشدد
  • مظفرگڑھ، سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد
  • کراچی: شہریوں کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی
  • کراچی: بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی
  • کراچی میں ڈکیتوں کو لوٹ مار مہہنگی پڑ گئی، شہری کی فائرنگ سے ایک ڈکیت ہلاک
  • کراچی میں نماز کیلیے جانے والے بزرگ کو واٹر ٹینکر نے کچل دیا
  • اسلام آباد: ٹریل 5 پر کلائمنگ کے دوران نوجوان گہری کھائی میں گرگیا
  • کراچی:نیو سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک دوسرا شدید زخمی