حکومت کے شادیانوں کے باوجود عوام آج بھی مہنگائی سمیت مسائل سے دوچار ہیں، تاجر رہنما
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت ایک سالہ کارکردگی پر خوشی کے شادیانے بجا رہی ہے جبکہ اس کارکردگی کے اثرات آج بھی عام عوام تک نہیں پہنچ پا رہے ہیں اور عوام مہنگائی، غربت، لاقانونیت سمیت درجنوں مسائل سے دو چار ہیں۔
مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کاشف چوہدری نے کہا کہ 2029 تک برامدات 60 ارب ڈالر تک بڑھانے اور 2035 کے ویژن کے تحت ملک کو ایک ٹریلین کے معیشت بنانے کا دعویٰ کیا گیا یہ دعوے اسی وقت کارگر ثابت ہو سکتے ہیں جب حقیقی معنوں میں معیشت دوست پالیسیاں بنائی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ تاجروں، صنعت کاروں اور انڈسٹریز کو سہولیات دی جائیں لیکن یہاں ٹیکسز پر ٹیکسز لگا کر تاجروں کا گلا کاٹا جا رہا ہے، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی استحکام زبوں حالی کا شکار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ داخلی سیکیورٹی کے سنگین مسائل درپیش ہیں، دہشت گردوں اور خوارج کے حملوں سے سیکیورٹی اہلکاروں سمیت شہری ہلاک اور شدید زخمی ہو رہے ہیں۔
کاشف چوہدری نے کہا کہ ایک طرف حکومت کفایت شاری کا درس دیتی ہیں لیکن دوسری طرف خود ہی اپنے دعووں پر کاری ضرب لگا دیتی ہے، وزیروں مشیروں کی فوج بھرتی کر کے اپنے دعووں کی نفی کر دی ہے۔
حکومت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام پر توجہ دی جائے اور داخلی سیکیورٹی کے لیے جامع پلان بنا کر ملک دشمنوں کا مکمل صفایا کیا جائے۔
صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے کہا کہ معیشت کے استحکام کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے معیشت دوست پالیسیاں بنائی جائیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستانیوں کے مشکور ہیں، حماس رہنما
کراچی:فلسطین کی مزاحمت کار تنظیم حماس کے رہنما نے اسرائیلی بربریت اور مظلموں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہراہ قائدین پر مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس میں حماس کے رہنما ناجی الضہیر نے شرکت کی اور شرکا سے خطاب میں کہا کہ پاکستانی بھائیوں کا فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی پر شکریہ اداکرتے ہیں۔
انہوں نے پُراعتماد لہجے میں کہا کہ فتح فلسطین عوام کا مقدر ہے، اسرائیل مجرم اورانسانیت کا قاتل ہے اور اس کے خلاف فلسطینی عوام کی جدوجہد جاری رہے گی۔
ناجی الظہیر نے کہا کہ پاکستانی عوام اسرائیل جبر کی مذمت اور اہل غزہ کے ساتھ یکجہتی کررہے ہیں جس پر ہم اُن کے مشکور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اہل غزہ نے اسرائیل کے خلاف مزاحمت میں کمزوری نہیں دکھائی، اسرائیل کے مقابلے میں ہمارے حوصلے آج بھی بلند ہیں۔ تمام تر مظالم کے باوجود ہم استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اُن کا مزید کہان تھا کہ غزہ میں جاری جنگ صرف فلسطینیوں کی جنگ نہیں یہ مسلم امہ کی جنگ ہے، ہم مسجد اقصٰی اور قبلہ اول کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قرآن میں اللہ کہتا ہے کہ جب تم کو جہاد کے لیے پکارا جائے تو تم کیوں زمین سے چمٹ جاتے ہو، مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، وہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ ظلم کے لیے چھوڑتا ہے۔
کانفرنس سے سیف اللہ خالد، قاضی احمد نورانی، مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا جبکہ شرکا نے فلسطینیوں کے حق اور اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے لگائے۔