اسلام آباد:

ملکہ کوہسار مری، گلیات،وادی کاغان ناران اور آزادکشمیرکی وادی نیلم میں شدید برفباری شروع ہو گئی ہے جس سے بیشتر سڑکیں بند ہو گئی ہیں، مری اور گلیات میں سیاحوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ اور امدادی ادارے پوری طرح الرٹ کر دیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے بتایا ہے کہ مری میں شدید برفباری کے باعث سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے،مقامی افراد کو شناختی کارڈ دیکھ کر مری جانے کی اجازت دی جا رہی ہے، سترہ میل ٹول پلازہ اور لوئر ٹوپہ سے مری ایکسپریس وے کو بند کر دیا گیا ہے اوربرف صاف کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ ہائی وے کی مشینری تمام رابطہ شاہراہوں کوبھی کلیئر کرنے میں مصروف ہے، پھسلن سے بچنے کے لیے نمک کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے، صورتحال نارمل ہوتے ہی راستوں کو کھول دیا جائے گا۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی ہدایت پر گلیات میں بھی سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات شمیم اللہ جی ڈی اے کے ساتھ مل کرراستے صاف کروانے میں مصروف ہیں، سیاحوں سے گزارش کی گئی ہے کہ گلیات کی جانب غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں تا کہ شدید برفباری کے باعث مشکلات سے بچ سکیں۔

گلیات میں موجودسیاحوں کو کسی بھی ایمرجنسی میں ضلعی کنٹرول روم ایبٹ آبادکے فون نمبر 09929310553 یاڈسٹرکٹ ریسورس اینڈ کمیونیکیشن سینٹر ایبٹ آبادکے نمبر 09929310556 اورگلیات کنٹرول روم نتھیاگلی کے فون نمبر 0992355138 پر رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ادھروادی نیلم کے بالائی علاقوں میں بھی شدید برفباری ہو رہی ہے، شاہراہ نیلم کئی مقامات سے بند ہو گئی ہے، اسسٹنٹ کمشنر شاردانے سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی ہے، وادی نیلم کے علاقہ جاگراں میں برفانی تودے گرنا شروع ہو گئے جس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تیز ہواؤں سے کئی مکانات کی چھتیں اڑگئی ہیں۔

وادی کاغان کے علاقوں شوگران، سری پائے، ناران،بٹہ کنڈی بابوسر اور ملحقہ وادیوں میں برفباری جاری ہے جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے، شاہراہ کاغان بھی بند ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گئی ہے

پڑھیں:

اسرائیل کا دورہ کرنے والے صحافیوں کی شہریت پر نظرثانی کی جا سکتی ہے، پاکستان

پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل کے دورے سے متعلق  وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے پاکستان کے پاسپورٹ پر اسرائیل کا سفر ہی نہیں کیا جا سکتا، یقیناً وہ اس پاسپورٹ پر نہیں گئے ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں اسرائیل کا دورہ کرنے والے صحافیوں پر پابندیاں لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی شہریت پر بھی نظرثانی کی جا سکتی ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے امیڈیا انٹرویو میں اسرائیل کا دورے پر جانے والے پاکستانی صحافیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف مجرمانہ کارروائی بھی ہو سکتی ہے اور اس بارے میں وزارت خارجہ اور داخلہ رابطے میں ہیں۔

پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل کے دورے سے متعلق  وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے پاکستان کے پاسپورٹ پر اسرائیل کا سفر ہی نہیں کیا جا سکتا، یقیناً وہ اس پاسپورٹ پر نہیں گئے ہوں گے، کسی اور طرح گئے ہیں، تو ہم اس کا جائزہ لیں گے اور اگر ہمارے دستاویز کا غلط استعمال ہوا ہے یا انہوں نے ایک حد تک غلط استعمال کیا ہے اور اس کے بعد وہ بغیر دستاویز آگے گئے ہیں تو سفری پابندی سمیت اور بہت ساری فوجداری کارروائیاں ہیں جو ان کے خلاف ہو سکتی ہے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق مارچ کے وسط میں 10 افراد پر مشتمل پاکستانیوں کے ایک وفد کو تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس کا دورہ کروایا گیا تھا۔ اسرائیل کا دورہ کرنے والے اس وفد میں صحافیوں اور محقیقین کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل تھے، جس کے بعد میں پاکستان کی صحافتی تنظیموں نے شدید مذمت کی تھی۔ وفد میں بی بی سی کی سبین آغا، چائنا ڈیلی کے قسور کلاسرا، اسلام آباد  ٹیلی گراف کے قیصر عباس، صحافی شبیر خان اور پنجاب سے مدثر شاہ بھی شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل امن مشنز جین پیر لاکروا کی ملاقات
  • مقبوضہ وادی کشمیر میں طوفانی بارشیں، ژالہ باری سے فصلیں تباہ
  • پی او آر کارڈ کے حامل افغان کو 30 جون تک مشکل نہیں ہوگی، طلال چوہدری
  • افغانستان کے وفد کی وزیر مملکت برائے داخلہ سے ملاقات، افغان مہاجرین کی واپسی پر گفتگو
  • بغیر ویزا کے پاکستان میں اب کوئی نہیں رہے گا سب کو واپس جانا ہوگا، طلال چوہدری
  • محسن نقوی سے پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • آزاد کشمیر: حقوق تحریک کی آڑ میں دہشتگردی کا نیٹ ورک بےنقاب،بھارت اورافغانستان ملوث ہیں،وزیر داخلہ
  • آزاد کشمیرمیں حقوق تحریک کی آڑ میں دہشت گرد نیٹ ورک بےنقاب،بھارت اورافغانستان ملوث 
  • اسرائیل کا دورہ کرنے والے صحافیوں کی شہریت پر نظرثانی کی جا سکتی ہے، پاکستان
  • آزاد کشمیر سے ٹی ٹی پی کے 9 دہشت گرد گرفتار