ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں عدم پیشی کے باعث وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبد الغفور کاکڑ کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔

علی امین گنڈا پور یا ان کے وکیل آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگائی۔

عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھی۔

آڈیو لیک کیس کی آئندہ سماعت 25 مارچ کو ہوگی، علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

مبینہ آڈیو لیک
مبینہ طور پر علی امین گنڈا پور ایک شخص سے کہہ رہے ہیں کہ کیا پوزیشن ہے؟

دوسرا شخص: سر پوزیشن تو اے ون ہے، آپ سنائیں۔

علی امین گنڈا پور: بندوقیں کتنی ہیں؟

دوسرا شخص: بہت ہیں۔

علی امین گنڈا پور: لائسنس؟

دوسرا شخص: لائسنس بھی بہت ہیں۔

علی امین گنڈا پور: بندے؟

دوسرا شخص: بندے بھی جتنی چاہیں ہوں گے سر۔

علی امین گنڈا پور: اچھا ہم یہاں ساتھ ہی قریبی کالونی میں کیمپ لگا رہے ہیں۔

دوسرا شخص: ہمارے ہاں؟

علی امین گنڈا پور: بارڈر پر، بارڈر پر، اسلام آباد کے بارڈر پر ٹول پلازہ کی لیفٹ سائیڈ پر، کون سی جگہ ہے، ٹاپ سٹی ہے یا کیپٹل۔

دوسرا شخص: ٹاپ بھی، کیپٹل بھی ہے، بہت ساری ہیں۔

علی امین گنڈاپور: ٹاپ تو ائیر پورٹ پر ہے نا۔

دوسرا شخص: ٹاپ تو ائیر پورٹ والی سائیڈ پر ہے، میں نے آپ کو پورا نقشہ بھیجا تھا۔

علی امین گنڈاپور: وہ مجھے ملا ہوا ہے، آپ بندے اور سامان وہاں پر ریڈی رکھیں۔

دوسرا شخص: ٹھیک ہے سر، کوئی ایشو نہیں ہے۔

علی امین گنڈاپور: بس پھر رابطے میں ہیں، ان شا اللہ.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور کے علی امین گنڈا پور آڈیو لیک کیس پور کے

پڑھیں:

پنجاب اور کے پی میں 1 ہفتے میں دوسرا زلزلہ

خیبر پختون خوا اور پنجاب میں 1 ہفتے کے دوران دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، لوئر دیر، مانسرہ، چنیوٹ، صوابی، حافظ آباد، منڈی بہاءالدین میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 94 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز تاجکستان اور افغانستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

نوشہرہ، مالاکنڈ، باجوڑ، دیر بالا، شبقدر، مہمند، چترال، مردان، سوات، پاراچنار میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

متعلقہ مضامین

  • تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی، علی امین گنڈاپور
  • تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی؛ علی امین گنڈاپور
  • اسرائیل کی غزہ میں جنگ روکنے کے لیے ناقابلِ قبول شرائط
  •   دیکھتے ہیں گنڈا پور منرلز بل پاس کرائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے: گورنر
  • علی امین گنڈاپور مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
  • ملک بھر میں KFC  آؤٹ لیٹس پر 20 حملے افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہیں؛ طلال چوہدری
  • علی امین گنڈاپور مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے، گورنر پختونخوا
  • پنجاب اور کے پی میں 1 ہفتے میں دوسرا زلزلہ
  • الیکشن دھاندلی کیس کا تفصیلی فیصلہ؛ عمر ایوب کی درخواست ناقابل سماعت قرار
  • پاکستان اور بھارت کے درمیان ماہی گیروں کی گرفتاری انسانی المیہ ہے، ایچ آر سی پی