اسٹیو اسمتھ بولڈ ہونے کے باوجود بھی آؤٹ نہ ہوئے، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
کراچی:
چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ بولڈ ہونے کے باوجود بال بال بچ گئے۔
آئی سی سی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس کی ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں اسمتھ واضح طور پر آؤٹ ہونے سے بال بال بچ گئے تھے۔
View this post on InstagramA post shared by ICC (@icc)
آسٹریلوی کپتان اس وقت 23 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے جبکہ ٹیم کے دونوں اوپنرز پویلین لوٹ چکے تھے۔ اسٹیو اسمتھ نے بھارتی اسپنر اکشر پٹیل کے پورے اوور میں کوئی رن نہیں بنایا جبکہ ان کی آخری گیند پر آؤٹ ہوتے ہوتے بچ گئے۔
اکثر پٹیل کی گیند پر اسمتھ نے دفاعی انداز اپنایا تاہم گیند بلے اور پیڈز سے لگ کر وکٹوں پر جا ٹکرائی تاہم خوش قسمتی سے بیلز نہیں گریں جس پر اسمتھ آؤٹ نہیں ہوئے۔
مزید پڑھیں؛ بھارت آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
سیمی فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسمتھ نے 96 گیندوں کے عوض 73 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور چھکا شامل تھا۔
بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں کینگروز کئی مواقعوں سے فائدہ نہ اٹھا سکے تھے جبکہ کلدیپ یادیو کو رن آؤٹ کا موقع گنوانے پر ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ڈانٹ ڈپٹ کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فائنل میں
پڑھیں:
بھارت کیخلاف شائقین کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، اسٹیو اسمتھ
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم اچھی ہے، شائقین کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔
دبئی میں آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں پریس کانفرنس کے دوران اسٹیواسمتھ نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی سخت تھی، وہاں سے یہاں آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم اچھی ہے، شائقین کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، آسٹریلیا کے پاس بھی کچھ اسپنرز ہیں جن کو شامل کریں گے۔
آسٹریلوی کپتان نے مزید کہا کہ دو اسپنرز کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کریں گے، ہمارے پاس کچھ آپشنز ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے بیٹسمین ٹریوس ہیڈ اور پلیئرز اچھی کارکردگی دیکھانے کی کوشش کریں گے۔
اسٹیو اسمتھ نے یہ بھی کہا کہ ٹیسٹ میچز میں کپتانی مختلف اور ون ڈے کی مختلف ہے، ٹیم آسٹریلیا میں نئے بولرز کےلیے کارکردگی کا موقع ہے۔