سٹی ٹریفک پولیس کاپروٹوکول کے دوران رکشہ ڈرائیور پر تشدد
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
فاران یا مین: لاہور میں ٹریفک وارڈن کی جانب سے پروٹوکول کے دوران رکشہ ڈرائیور پر مبینہ تشدد کی واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں وارڈن نے رکشہ ڈرائیور کو تھپڑ مارتے اور ٹانگیں بھی ماریں ۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن نے رکشے میں خواتین سواریوں کا بھی خیال نہ کیا۔
ٹریفک وارڈن رکشہ ڈرائیور پر تشدد اور گالیاں دیتا رہا،رکشہ ڈرائیور پر تشدد کا واقعہ چند روز قبل گلبرگ میں پیش آیا۔
شہریوں کی جانب سے ٹریفک وارڈن کو رکشہ ڈرائیور پر تشدد سے منع کیا گیا۔
مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: رکشہ ڈرائیور پر تشدد ٹریفک وارڈن
پڑھیں:
موٹروے پر تیز رفتاری پر پہلا مقدمہ درج، ڈرائیور گرفتار
لاہور: موٹروے پر تیز رفتاری کرنے پر پہلی ایف آئی آر درج کر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کو موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ تیز رفتاری کا واقعہ ملتان کےقریب موٹروے پر پیش آیا، موٹروے ایم-4 پرگاڑی 173 کلومیٹر فی گھنٹہ کی غیرقانونی رفتار پر جا رہی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ تھانہ بدھلہ سنت ملتان میں مقدمہ غفلت اور تیز رفتار ڈرائیونگ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، ملزم ڈرائیور رحیم خان کو حراست میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد نے کہا کہ تیز رفتاری کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے۔