پیکا ایکٹ کیخلاف درخواست؛ اٹارنی جنرل آف پاکستان معاونت کیلیے عدالت طلب
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
پیکا ایکٹ کے خلاف درخواست پر عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو معاونت کے لیے طلب کرلیا۔
پیکا ایکٹ ترمیم 2025ء کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو معاونت کے لیے طلب کرلیا۔
جسٹس انعام امین منہاس کے روبرو ہونے والی سماعت میں درخواست گزار وکیل عادل عزیز قاضی پیش ہوئے۔
دورانِ سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ اس طرح کی اور درخواستیں بھی ہیں، اس پر بھی وہی آرڈر کردیتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ پی ایف یو جے،اسلام آبادہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور دیگر درخواستیں بھی اسی سلسلے میں زیر سماعت ہیں۔ عدالت نے تینوں درخواستیں17 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کررکھی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عدالت نے
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کی درخواست پر وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، نیب اور دیگر سے طلب
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی درخواست پر وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، نیب اور دیگر فریقین سے طلب کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے جنید اکبری کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کی۔
چئیرمین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی جنید اکبر کی جانب سے وکیل عائشہ خالد عدالت میں پیش ہوئے، وکیل نے استدعا کی کہ جنید اکبر کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، نیب اور دیگر فریقین کو جواب کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔