لاپتا افراد سے متعلق 10 درخواستیں، کے پی و وفاقی حکومت سے جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
پشاور ہائی کورٹ نے لاپتا افراد سے متعلق دائر 10 درخواستوں پرخیبرپختونخوا اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
لاپتا افراد سے متعلق دائر درخواستوں پرقائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سماعت کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور پولیس فوکل پرسن عدالت میں پیش ہوئے۔ قائم مقام چیف جسٹس نے پولیس فوکل پرسن سے استفسار کیا کہ کہ اتنے لوگ کیوں لاپتا ہو رہے ہیں۔ فوکل پرسن نے جواب دیا کہ اس میں زیادہ تر لوگ خود بھی لاپتا ہوتے ہیں۔ کسی کی ذاتی دشمنی ہوتی ہے اور کوئی قرضدار ہوتا ہے۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے بھی بہت سارے لاپتہ ہو جاتے ہیں۔
قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ایسے لوگ تو پھر لوکل پولیس سے زیادہ ماہر ہیں۔ پولیس کو ایسی صورت میں پتہ ہونا چاہیئے کہ کیوں غائب ہیں۔ آپ لوگ صرف رپورٹ جمع کر لیتے ہیں کہ ادارے کے پاس نہیں ہیں۔ آپ کے پاس رپورٹس میں مزید تفصیل ہونا چاہیے۔
ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ یہ اچھی تجویز ہے۔ ایس ایچ او کو ہر لاپتا شخص سے متعلق تفصیلی رپورٹ جمع کرنا چاہیے۔ لاپتا شخص کا کردار، کاروبار اور دیگر معاملات رپورٹ میں شامل ہونا چاہیے ہیں۔ کچھ لوگ بینک رپٹ ہوجاتے ہیں اور خود کو غائب کرلیتے ہیں۔ حقیقت میں بھی لاپتا ہوتے ہیں لیکن دھوکے بھی کیے جاتے ہیں۔
پشاور ہائی کورٹ نے نے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرکے رپورٹ طلب کرلی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارتی میڈیا کا فواد خان کے معاوضے سے متعلق حیران کن دعویٰ
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی میڈیا نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی بولی وڈ میں واپسی اور ان کے معاوضے سے متعلق حیران کیا ہے کہ پاکستانی اداکار کو ’ابیر گلال‘ میں ساتھی ہیروئن سے پانچ گنا زیادہ معاوضہ دیا جائے گا۔
فواد خان اور وانی کپور کی رومانٹک ٹریجڈی فلم ’ابیر گلال‘ آئندہ ماہ 9 مئی کو ریلیز کی جائے گی، جس کا ٹیزر اور ایک رومانوی گانا جاری کیا جا چکا ہے۔
فلم کے ٹیزر اور گانے کو جاری کیے جانے کے بعد ہندو انتہا پسند جماعتوں نے فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کی ریلیز کے حوالے سے بھی دھمکیاں دے رکھی ہیں۔
انتہاپسندوں کی دھمکیوں کے باوجود فلم کی ٹیم ’ابیر گلال‘ کو مقررہ وقت پر بھارت سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کرنے کے لیے پر عزم ہے، تاہم اب بھارتی میڈیا نے اسی فلم میں فواد خان کے معاوضے سے متعلق حیران کن دعویٰ کردیا۔
بھارتی ویب سائٹ ’سیاست‘ نے اپنی رپورٹ میں متعدد رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ’ابیر گلال‘ کی اداکارہ وانی کپور کو ڈیڑھ کروڑ روپے تک معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ فواد خان پاکستانی ڈراموں میں فی قسط اپنا معاوضہ 20 لاکھ روپے تک وصول کرتے ہیں، تاہم عام طور پر ان کا معاوضہ فی قسط 15 لاکھ روپے تک ہوتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماضی میں فواد خان نے بولی وڈ فلموں میں قدرے کم معاوضہ وصول کیا لیکن اب انہوں نے اپنی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے بھاری معاوضہ وصول کیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Saregama India (@saregama_official)
رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر فواد خان کو ’ابیر گلال‘ میں کام کرنے کا معاوضہ 5 سے 10 کروڑ روپے تک دیا جائے گا، یعنی پاکستانی اداکار کا معاوضہ 5 کروڑ روپے سے ہر زائد ہی ہوگا جو کہ وانی کپور سے پانچ گنا زیادہ ہوگا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ عام طور پر فواد خان فلم کا معاوضہ دو کروڑ روپے تک وصول کرتے ہیں لیکن انہوں نے ’ابیر گلال‘ کے لیے اپنا معاوضہ تین گنا بڑھایا۔
فواد خان سمیت وانی کپور کے معاوضے سے متعلق فلم کی ٹیم نے کوئی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی دونوں اداکاروں نے اس حوالے سے کوئی بیان دیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Vaani Kapoor (@vaanikapoor)
مزیدپڑھیں:حکومت کا کسانوں کیلئے بڑے امدادی گندم پیکیج کا اعلان