جرمنی کے شہر مین ہائیم میں ایک تیز رفتار کار راہگیروں پر چڑھ دوڑی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعے میں درجنوں راہگیر گاڑی کی زد میں شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک نے دم توڑ دیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ کار سوار ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے تفتتیش کی جا رہی ہے تاہم ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کارنیول سیزن کے موقع پر پریڈ کے لیے جرمنی کے رائن لینڈ سمیت تمام خطوں کے شہروں میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہیں۔

یاد رہے کہ جرمنی میں حالیہ ہفتوں میں ہونے والے پرتشدد حملوں کے بعد سیکیورٹی قابل تشویش ہے۔

دسمبر میں میگڈےبرگ اور گزشتہ ماہ میونخ میں بھی اسی طرز کے واقعات رونما ہوئے تھے جن میں ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں۔

اسی طرح مئی 2024 میں بھی مین ہائیم میں چھرا گھونپنے کے واقعے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

فیصل آباد: دورانِ ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

—فائل فوٹو

فیصل آباد میں 3 ہفتے قبل دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو اسلحہ برآمدگی کے بعد واپس لا رہے تھے کہ اس کے ساتھیوں نے حملہ کر دیا۔

مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار

کراچی فیڈرل بی ایریا میں مبینہ پولیس مقابلہ میں...

پولیس نے بتایا ہے کہ چک 62 کے قریب 4 مسلح افراد نے ملزم کو چھڑا لیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ مقابلہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: سپر ہائی وے پر تیز رفتار سوزوکی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی
  • لاہور: ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ، ملزم ہلاک
  • کراچی:نیو سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک دوسرا شدید زخمی
  • یمن کی بندرگاہ پر امریکی حملوں میں 33 افراد ہلاک‘درجنوں زخمی
  • یمن پر امریکی فضائی حملوں میں کم از کم 38 ہلاک، 102 زخمی
  • فلوریڈا کی یونیورسٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک
  • امریکا، فلوریڈا کی یونیورسٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 6 زخمی
  • کراچی، پولیس کے 2 مبینہ مقابلوں میں 2 زخمی سمیت 4 ڈاکو گرفتار
  • اسلام آباد: 2 خواتین کو قتل اور ایک کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
  • فیصل آباد: دورانِ ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک