کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے حال ہی میں اپنی شادی شدہ زندگی کے دلچسپ لمحات شیئر کیے اور مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے شادی کے بعد پہلی بار کیا پکایا تھا۔

نجی ٹی وی کے مقبول گیم شو میں کبریٰ خان نے بطور مہمان شرکت کی، جہاں ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔ دورانِ شو، میزبان فہد مصطفیٰ نے ان سے پوچھا، “شادی کے بعد سب سے پہلا کھانا کیا بنایا تھا؟” اس پر کبریٰ خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، “میں نے فرنچ ٹوسٹ بنایا تھا!”

یہ جواب سن کر نہ صرف فہد مصطفیٰ بلکہ شو کے تمام شرکا ہنس پڑے۔ فہد نے مزید چھیڑتے ہوئے کہا، “کل ہمارے لیے کچھ پکا کر بھیجو، میں شو میں سب کو دکھاؤں گا اور تمہیں سلامی بھی دی جائے گی!” اس پر کبریٰ نے ہنستے ہوئے حامی بھر لی اور کہا، “ٹھیک ہے، میں کچھ بنا کر لاؤں گی!”

واضح رہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی حال ہی میں انجام پائی، اور ان دونوں نے اپنے نکاح کے لیے مسجد الحرام کا انتخاب کیا، جس پر مداحوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا۔

اداکاری کے میدان میں بھی یہ جوڑی کامیاب جا رہی ہے۔ کبریٰ خان پہلے بھی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’نور جہاں‘ میں اپنی شاندار پرفارمنس دے چکی ہیں، جبکہ ان کے شوہر گوہر رشید اس وقت ’اے دل‘ میں ایک منفی کردار نبھا رہے ہیں، جسے ناظرین بے حد پسند کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:لاہور کے اسٹریٹ آرٹسٹ کو بھیک مانگنے کے جرم میں گرفتارکر لیا گیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

نشے میں دھت ہو کر بارات لانا دلہا کو مہنگا پڑ گیا

اترپردیش (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں نشے میں دھت ہو کر بارات لانا دلہا کو مہنگا پڑ گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست میں شادی کی ایک تقریب اس وقت اکھاڑا بن گئی جب نشے میں دھت دلہا نے شادی کی مالا دلہن کے بجائے اس کی سہیلی کو پہنا دی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 26 سالہ دلہا رویندر کمار پہلے تو تاخیر سے بارات لیکر پہنچا ، دوسرا اس نے بارات کے موقع پر دوستوں کے ساتھ مل کر شراب پی رکھی تھی، نشے کی حالت میں دلہا جب شادی کے منڈپ پر پہنچا تو اس نے شادی کا ہار دلہن کے بجائے اس کی سہیلی کو پہنا دیا جس پر دلہن سیخ پا ہو گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہن نے دلہا کو تھپڑ ماردیا اور شادی سے انکار کرتے ہوئے تقریب چھوڑ کر منڈپ سے چلی گئی، اس کے بعد دونوں خاندانوں کے درمیان جھگڑا ہوا، دونوں خاندانوں نے ایک دوسرے پر کرسیوں سے تشدد کیا۔

رپورٹ کے مطابق بعدازاں پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر دونوں خاندانوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا تاہم دلہا کو دلہن لیے بغیر خالی ہاتھ ہی لوٹنا پڑا۔اس حوالے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ لڑکے والوں کی جانب سے جہیز کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا، پولیس نے دلہا اور اس کے دوستوں کو حراست میں لے لیا جبکہ لڑکے کیخلاف جہیز کے مطالبے اور لڑکی والوں کی توہین کا مقدمہ درج کرلیا۔

26 نومبر کا احتجاج: تحریک انصاف کے 56 کارکنوں کی ضمانت منظور

متعلقہ مضامین

  • باڈی بلڈر بھارتی خاتون کی شادی کی تصاویر وائرل؛ سب دنگ رہ گئے
  • عمر شہزاد کی شادی کی ایک اور تقریب کی تصاویر وائرل
  • ’کوہلی کو کیوں آؤٹ کیا؟‘، ویرات کوہلی کے مداحوں نے غلط فلپس کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
  • کبریٰ اور گوہر کی مسجدِ نبوی ﷺ کی ویڈیو وائرل
  • کینسر کی شکار بھارتی اداکارہ حنا خان نے پہلا روزہ کیسے گزارا؟
  • ’’آپ کے لیے مزید لڑکے نہیں ڈھونڈوں گا‘‘؛ فہد مصطفیٰ کا ثنا جاوید پر لائیو شو میں طنزیہ وار
  • نشے میں دھت ہو کر بارات لانا دلہا کو مہنگا پڑ گیا
  • کینسر کے مرض میں مبتلا حنا خان نے رمضان المبارک کا خصوصی استقبال کیسے کیا؟
  • سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع