اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی سپیکٹرم ہے جس کی پشت پناہی کچھ مخصوص عناصر کرتے ہیں اور جب بھی ریاست ان پر ہاتھ ڈالتی ہے تو آپ کو ان کے جھوٹے بیانیوں کی آواز سنائی دیتی ہے۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کے بہاولپور کے دورے کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں، سپہ سالار نے بہاولپور میں طلبہ سے بات چیت کرتے ہوئے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پس پردہ حقائق سے پردہ اٹھایا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور میں طلبہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اللہ پاک کا عطا کردہ ایک انمول تحفہ ہے جس کو اللّٰہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہمیں کبھی بھی اپنے عقیدہ، اسلاف اور معاشرتی اقدار کو نہیں بھولنا چاہیے۔ سپہ سالار نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے ہم میں سے ہر کسی نے اپنے حصے کی شمع جلانی ہے اور بلاوجہ تنقید کے بجائے اپنی توجہ خود کی کارکردگی اور فرائض پر مبذول رکھنی ہے۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ جب تک عظیم مائیں اپنے بچے پاکستان پر نچھاور کرتی رہیں گی اور یہ قوم بالخصوص نوجوان اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے تو کوئی بھی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

غزہ کیلئے دل دھڑکتا ہے،سیکیورٹی اداروں میں بغاوت کو ہوا دینے والا پاکستان کا دشمن، آرمی چیف

اسلام آباد(اوصاف نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سیکیورٹی اداروں میں جو بغاوت کو ہوا دیتا ہے وہ ملک کا دشمن ہے۔

اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب سے خطاب میں آرمی چیف نے دو قومی نظریے اور پاکستان کی کہانی نئی نسل کو بتانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ کہا آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو پورے اقوام عالم کو روشن کرتی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ برین ڈرین کا بیانیہ بنانے والے جان لیں کہ یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے۔ میں چاہتا ہوں اوورسیز پاکستانی دنیا میں پاکستان کی نمائندگی فخر کیساتھ کریں۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ اس ملک کے غیور عوام افوج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، پاکستانی قوم اپنے شہداء کو نہایت عزت اور وقار کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کو روشن مستقبل کی جانب بڑھنے سے نہیں روک سکتے ، دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ جس ملک کے تمام ادارے آئین اور قانون کے مطابق کام کریں ایسی ریاست کو ہارڈ سٹیٹ کہا جاتا ہے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا، پاکستانیوں کا دل ہمیشہ غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ ہمیں امید نہیں چھوڑنی اور مایوس نہیں ہونا۔
راولپنڈی: فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں ہنگامہ آرائی کرنے والے 14 ملزمان گرفتار

متعلقہ مضامین

  • شہدا اور غازی ہمارا فخر، آزادی اور امن، بہادر سپوتوں کی قربانی کا نتیجہ: آرمی چیف
  • شہدا کا احترام ہر پاکستانی کیلئے مقدس،آج کا امن و آزادی ان شہدا کی قربانیوں کی مرہون منت ہے: آرمی چیف
  • شہدا کا احترام ہر پاکستانی کے لیے مقدس ہے, آج کا امن و آزادی ان کی قربانیوں کی بدولت ہے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر
  • شہداء کا احترام ہر پاکستانی کیلئے مقدس ہے، جنرل عاصم منیر
  • آج امن اور آزادی شہداء کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر
  • شہدا اور غازی ہمارا فخر، ان کا احترام فرض ہے، آرمی چیف
  • شہدا اور غازی ہمارا فخر، ان کا احترام فرض ہے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر
  • غزہ کیلئے دل دھڑکتا ہے،سیکیورٹی اداروں میں بغاوت کو ہوا دینے والا پاکستان کا دشمن، آرمی چیف
  • دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، آرمی چیف
  • دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں