کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے اسکول کے بچوں کو بھی نہیں بخشا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
کراچی:
بلدیہ نمبر تین پٹنی محلہ میں اسکول کے بچوں کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے لوٹ لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہوگئی جس میں دیکھا گیا کہ کم عمر موٹر سائیکل سوار ملزمان گلی میں آئے، ملزمان نے اردگرد کا جائزہ لیا اور واپس مڑ گئے۔
ملزمان نے اسکول کے بچوں سے کچھ فاصلے پر موٹر سائیکل روکی اور اسلحہ دکھا کر اسکول کے بچوں سے موبائل فون چھین لیا۔
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ڈھونڈ رہے ہیں فی الوقت متاثرہ بچوں نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسکول کے بچوں
پڑھیں:
کراچی میں غیرملکی فوڈ چین ریسٹورنٹ پر حملہ،4 ملزمان گرفتار
کراچی میں غیرملکی فوڈ چین ریسٹورنٹ پر حملے کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ۔نارتھ کراچی سیکٹرالیون بی غیرملکی فوڈچین کے ریسٹورنٹ پر کچھ لوگوں نے حملہ کردیا ۔ رات گئے اس حملے میں مشتعل افراد ریسٹورنٹ کے شیشے و دیگر سامان توڑ پھوڑ کرفرار ہوگئے۔واقعہ کے بعد پولیس کی نفری پہنچ گئی۔ پولیس نے چار افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد کی تعداد 30 کے قریب تھی اور ان کی جانب سے ریسٹورنٹ پر پتھرا ئوکیا گیا۔پولیس نے زیر حراست افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے مزید نفری کو تعینات کر کے گشت میں بھی اضافہ کر دیا۔