Daily Ausaf:
2025-03-06@15:38:36 GMT

بشریٰ انصاری نے یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کو نیا نام دیدیا

اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT

نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے پاکستانی یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے مواد پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’عجیب مخلوق‘ قرار دے دیا۔

بشریٰ انصاری کا نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ میں ڈیلی ولاگرز کو دیکھ کر حیران ہوتی ہوں مگر زیادہ حیرت انہیں دیکھنے والوں پر ہوتی ہے۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ ڈیلی ولاگرز کروڑوں روپے کماتے ہیں لیکن ان کے مواد کا معیار انتہائی بکواس ہے اور انہیں بولنے کی بھی تمیز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر چیز کو سمجھداری کے ساتھ کرنا چاہیے لیکن موجودہ ڈیجیٹل مواد دیکھ کر لگتا ہے جیسے ہم کسی اور دنیا کے باسی ہیں اور اس نئی نسل سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔

بشریٰ انصاری نے یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کی بڑی کمائی پر بھی حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سنا ہے کہ کچھ یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز اربوں روپے کما رہے ہیں، پتا نہیں یہ کون ہیں اور کون لوگ انکو دیکھ رہے ہیں۔ اداکارہ نے ان انفلوئنسرز کی پرتعیش زندگیوں اور شادیوں پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی غیر معمولی فین فالوونگ اور شاہانہ شادیوں کو دیکھ کر حیران رہ گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ٹک ٹاکرز کہا کہ

پڑھیں:

جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق  جسٹس چوہدری عبدالعزیز کاکہناتھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید کام سرا نجام نہیں دے سکتا۔ 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا 
  • بنوں میں ڈومیل پولیس موبائل پر بارودی مواد کا دھماکا، افسر زخمی
  • پشین میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، چار مبینہ دہشتگرد گرفتار
  • فہد مصطفیٰ اور یوٹیوبرز کے درمیان تنازع، شمعون عباسی کا سخت ردعمل
  • سلمان اکرم راجا نے عمران خان کو سحری نہ دینے سے متعلق بیرسٹر سیف کا بیان غلط اور غیرذمہ دارانہ قرار دیدیا
  • باڈی بلڈر خاتون کو دلہن کے روپ میں دیکھ کر لوگ حیران
  • بشریٰ انصاری نے یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کو ’عجیب مخلوق‘ قرار دے دیا
  • ’یہ کونسی مخلوق ہیں؟‘، اداکارہ بشریٰ انصاری بھی ڈیلی وی لاگرز کے خلاف بول پڑیں
  • جَلد ماں بننے والی صبور علی نے علی انصاری کے ہمراہ خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں