2025-01-27@05:59:28 GMT
تلاش کی گنتی: 70
«ٹک ٹاکرز»:
معروف پاکستانی ٹک ٹاکرز ذوالقرنین چوہدری، ریحان ملک اور طیب بٹ کو پولیس نے گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے ذوالقرنین چوہدری اور دیگر 2 ٹک ٹک ٹاکرز کو الگ الگ مقدمات کیا گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ذوالقرنین کو اسلحے کی نمائش کرنے پر 3 افراد سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ تینوں افراد کے خلاف ضلع گوجرانوالہ کے تھانہ سبزی منڈی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو جی ٹی روڈ کنگنی والا کے قریب ایک مارکی میں کچھ افراد کی جانب سے اسلحے کی نمائش کرنے کی اطلاع ملی، جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کی۔ یہ بھی پڑھیں: بنا لائسنس کلاشنکوف، شیر کا...
لاہور(نیوز ڈیسک) سال 2024 میں متعدد ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز نے سوشل میڈیا صارفین سمیت انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو چونکا دیا کیونکہ وہ ٹک ٹاکرز جن کے بارے گمان تک نہیں تھا کہ وہ ایسی ویڈیو اپلوڈ کریں گی، انسٹاگرام پر 40 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی پاکستانی ٹک ٹاکر مس واؤ کی ویڈیو لیک ہوئی۔ ویڈیو لیک ہونے کا معاملہ ان مشہور شخصیات کی ایک کڑی ہے جن میں مناہل ملک اور امشا رحمان کے علاوہ کئی خواتین ٹک ٹاکرز شامل ہیں، ابھی تک اس لیک ویڈیو کی تصدیق نہیں ہو سکی لیکن یہ معاملہ ڈیجیٹل پرائیویسی اور آن لائن سیکورٹی کے بارے میں تشویش پیدا کر رہا ہے، ٹک ٹاکر کی جانب سے بھی...
ماتلی (نمائندہ جسارت) پولیس کے 2 اہلکاروں کو ٹک ٹاک پر یونیفارم میں وڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کے حاضر ڈیوٹی اہلکار جاوید مگسی اور میر حسن کی دوران ڈیوٹی یونیفارم میں ٹک ٹاک پر وڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو ایس پی بدین نے معطل کرکے پولیس لائن میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
لاہور کی عدالت نے مشہور یوٹیوبر رجب بٹ کو غیر قانونی طور پر شیر کا بچہ رکھنے کے جرم میں 50 ہزار روپے جرمانہ اور کمیونٹی سروس کی سزا سنائی ہے۔ رجب بٹ کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ایک سال تک ہر ماہ جانوروں کے حقوق کے تحفظ پر ویڈیوز بنا کر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کریں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ حامد الرحمان نے فیصلے میں کہا کہ رجب بٹ کو ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں پانچ منٹ کی ویڈیو اپلوڈ کرنی ہوگی، جس کا مقصد عوام کو جنگلی حیات کے تحفظ اور غیر قانونی شکار کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف ان ویڈیوز کی مانیٹرنگ کرے گا۔ رجب بٹ نے اپنی...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری 2025)جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے شیر کا بچہ رکھنے کے الزام میں ٹک ٹاکر رجب بٹ کو سزا سنا دی،عدالت نے ٹک ٹاکر کو کمیونٹی سروس کی سزا سنائی ،رجب بٹ نے غیرقانونی طور پر شیر کا بچہ اپنے پاس رکھنے کا اعتراف کیا تھا،جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ ٹک ٹاکر رجب بٹ ایک سال تک پرو بیشن افسر کے ماتحت کمیونٹی سروس فراہم کریں گے،عدالت نے محکمہ وائلڈ لائف کو جانوروں کے تحفظ بارے تمام مواد رجب بٹ کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ٹک ٹاکررجب بٹ اپنے 5 منٹ کے وی لاگ میں جانوروں کے حقوق پر گفتگو کریں گے۔ وی لاگ ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں پرو بیشن افسر کی...
امریکا میں ٹک ٹاک والے آئی فون کی ہوشربا قیمت نے صارفین کو دنگ کردیا ہے۔ ایک خبر کے مطابق ٹک ٹاک والا آئی فون ایک ارب 40 کروڑ ڈالر میں فروخت کیا جارہا ہے۔ امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی لگنے اور پھر نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فوری طور پر اسے بحال کرنے کے بعد جن صارفین نے اسے اَن انسٹال کردیا تھا وہ اب اس شارٹ ویڈیو ایپ تک رسائی والے اسمارٹ فون خریدنے کےلیے بھاری رقم خرچ کرنے پر تیار ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی صدر کے ٹک ٹاک کو بحال کرنے کے اعلان کے باوجود، یہ ایپ ٹاک ابھی تک گوگل پلے اسٹور اور ایپل اسٹور پر ڈاؤن لوڈ کےلیے دستیاب نہیں ہے...
میٹا نے صارفین کو ٹک ٹاک کی بجائے انسٹاگرام استعمال کرنے کی ترغیب دینے کے لیے ایک نئے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انسٹاگرام نے اپنے مواد تخلیق کرنے والوں کو ماہانہ 10 ہزار سے 50 ہزار ڈالرز تک کا بونس دینے کی پیشکش کی ہے، تاہم اس کے لیے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ وہ اپنی ویڈیوز سب سے پہلے انسٹاگرام ریلز پر اپلوڈ کریں، نہ کہ ٹک ٹاک یا کسی دوسرے پلیٹ فارم پر۔ میٹا کی جانب سے اس رپورٹ پر ابھی تک کوئی رسمی ردعمل نہیں دیا گیا ہے اور یہ واضح نہیں ہے کہ صارفین اس پروگرام پر کس طرح کا ردعمل ظاہر کر رہے ہیں یا اس کا کیا...
جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے شیر کا بچہ رکھنے کے الزام میں ٹک ٹاکر رجب بٹ کو سزا سنا دی۔ لاہورکے جوڈیشل مجسٹریٹ نے شیر کا بچہ رکھنے کے الزام میں ٹک ٹاکر رجب بٹ کو کمیونٹی سروس کی سزا سنائی۔ رجب بٹ کے خلاف وائلڈ لائف افسر نے کلندرا جمع کروایا تھا۔ رجب بٹ نے غیرقانونی طور پر شیر کا بچہ اپنے پاس رکھنے کا اعتراف کیا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے مطابق رجب بٹ ایک سال تک پرو بیشن افسر کے ماتحت کمیونٹی سروس فراہم کریں گے۔ رجب بٹ اپنے 5 منٹ کے وی لاگ میں جانوروں کے حقوق پر گفتگو کریں گے۔ وی لاگ ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں پرو بیشن افسر کی اجازت کے بعد...
لاہور کے معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ سے برآمد ہونے والا شیر کا بچہ اب مستقل طور پر لاہور سفاری زو میں ہی رہے گا جب کہ محکمہ وائلڈ لائف نے عدالت کے فیصلے کے مطابق اسے سفاری زو کے حوالے کر دیا ہے تاکہ اس کی مناسب دیکھ بھال ہو سکے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور ریجن ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق یہ شیر کا بچہ رجب بٹ کے قبضے سے برآمد کیا گیا تھا۔ رجب بٹ نے دعویٰ کیا کہ یہ بچہ انہیں تحفے میں دیا گیا تھا، تاہم قانون کے مطابق کسی بھی غیر قانونی ملکیت پر کارروائی کی جاتی ہے، چونکہ یہ بچہ رجب بٹ کے گھر سے قبضے میں لیا گیا تھا، لہٰذا اسے کلیم کرنے کا حق...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کوپاکستان جانےکی دھمکی دے دی۔راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ سوٹ کیس لیے ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔ویڈیو میں راکھی ساونت نے دھمکی دی کہ وزیر اعظم مودی جی اگر بھارت میں ٹک ٹاک سے پابندی نہیں ہٹائی گئی تو میں پاکستان چلی جاؤں گی۔پاکستان جا کرشادی کرلوں گی، وہاں حلوہ پوری کھاؤں گی۔راکھی ساونت نے کہا کہ پوری دنیا ٹک ٹاک سے پیسہ کما رہی ہے، بھارت میں لوگ بے روزگار بیٹھے ہیں۔ مودی جی آپ بھی ٹرمپ کی طرح ٹک ٹاک سے پابندی ہٹائیں۔ویڈیو میں راکھی ساونت نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، دیدار اور نرگس سے ملاقات کی خواہش کا...
امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی ذمہ داری سنبھالتے ہی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر عائد پابندی کو 75 دن کے لیے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے اپنے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر کے اس پابندی کو ملتوی کر دیا۔ اس آرڈر کے تحت امریکی حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس مدت کے دوران ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے کوئی قدم نہ اٹھائیں۔ یہ اقدام 20 جنوری کو صدر بائیڈن کی جانب سے کیا گیا، تاہم اس کا نفاذ 19 جنوری سے شروع ہوا تھا۔ ایگزیکٹو آرڈر میں صدر بائیڈن نے اپنے مشیروں اور متعلقہ حکام سے مشاورت کا ارادہ ظاہر کیا ہے تاکہ اس معاملے...
سابق وفاقی وزیر اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی ٹک ٹاک پر ویڈیو نے ریکارڈ قائم کر دئیے ۔ شیخ رشید احمد نے ٹک ٹاک پر اشعار کہتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جسے ایک کروڑ 74لاکھ لوگوں نے دیکھا ۔ اس سے قبل بھی شیخ رشید کی دو ویڈیوز کوبالترتیب 7.4اور8.8ملین ویوز مل چکے ہیں۔
امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کی منظوری کے بعد یہ سوشل میڈیا ایپ ایلون مسک کو بیچے جانے کی چہ مگوئیاں ہورہی ہیں، ایسے میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں امریکی صدر جو بائیدن نے ایک قانون پر دستخط کردیے تھے جس کے تحت ٹک ٹاک کو 19 جنوری تک خود کو اپنی ملکیتی کمپنی ’بائٹ ڈانس‘ سے الگ کرکے کسی امریکی کمپنی کا حصہ بننے کو کہا گیا تھا، بصورت دیگر اسے امریکا میں بند کیے جانے کا فیصلہ ہوا تھا۔ ’بائٹ ڈانس‘ ایک چینی کمپنی ہے اور امریکا کو خدشہ ہے کہ چینی حکومت اس کے ذریعے امریکا...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک مجھے پسند ہے اور میں چاہتا ہوں کوئی امریکی اسے خرید لے، اگر ایلون مسک لینا چاہیں تو میں ڈیل کرا دوں گا۔ صدر ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ مجھے کیلیفورنیا میں جاری آگ سے ہونے والے نقصانات پر سخت تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاس اینجلس میں آگ سے بہت نقصان ہوا ہے، اور وہ کیلیفورنیا میں پانی کی دستیابی سے متعلق ایک آرڈر جاری کریں گے تاکہ ان مسائل پر قابو پایا جا سکے۔ صدر ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے مالک سے ملاقات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی کمپنی ٹک ٹاک خریدے تو اس معاہدے کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جنوری 2025ء) یاد رہے کہ ماضی میں سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نےکہا تھا کہ وہ ٹک ٹاک پر کوئی پابندی نہیں لگائے گی۔ ٹک ٹاک جو کہ چین کی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے نے کہا ، ''ٹرمپ کے بیان سے وضاحت اور یقین دہانی ملتی ہے کہ امریکہ کے سترہ کروڑ صارفین کے لیے ٹک ٹاک کے سروس فراہم کرنے والوں کو کسی بھی جرمانے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔‘‘ پابندی کے بارے میں، ٹک ٹاک کا کہنا تھا، ''پچھلے ہفتے کے آخر میں پلیٹ فارم کو بند کر دیا گیا تھا، کیونکہ ایک وفاقی قانون کے تحت پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس کو اتوار (19 جنوری) تک...
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختصر ویڈیو شیئرنگ پیلٹ فارم ٹک ٹاک پر پابندی کو 75 دن تک ملتوی کردیا۔ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی اپنے وعدے کے مطابق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس کے تحت امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کو 75 دن تک ملتوی کر دیا گیا ۔ امریکی صدر کی جانب ایگزیکٹو آرڈر میں کہا گیا کہ وہ اپنے مشیروں سمیت دیگر حکام سے مشاورت کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ وہ 75 دن پلیٹ فارم کے خلاف پابندی کے حوالے سے اقدامات نہ کریں۔ ٹرمپ کی جانب سے آرڈر پر دستخط 20 جنوری کو کیے گئے ہیں...
بلیواسکائی اور دیگر سوشل میڈیا ایپس ٹک ٹاک صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کے لیے کوشاں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک نے ٹرمپ کے وعدے پر امریکی صارفین کے لیے سروس بحال کردی چونکہ امریکا میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کا مستقبل غیر یقینی ہے، اس لیے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ان لاکھوں صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے نئی خصوصیات متعارف کروا رہے ہیں، خاص کر بلیو اسکائی،ایکس اور میٹا ٹک ٹاک صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے کے لیے نئے نئے فیچرز لانچ کررہے ہیں، ان فیچرز میں ایک اہم فیچر ویڈیو ایڈیٹنگ فیچز ہے۔ بلیواسکائی کی مختصر ویڈیو اتوار کے سوشل میڈیا ایپ بلیواسکائی نے مختصر ویڈیوز کے نئے فیچر...
نیویارک: امریکا میں کچھ گھنٹوں کی پابندی کے بعد مقبول سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی سروس بحال ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق نیشنل سیکیورٹی کی بنیاد پر ٹک ٹاک کی بندش کا قانون ہفتے کو نافذ العمل ہوا تھا۔ چینی کمپنی کو امریکا میں ٹک ٹاک کی ذیلی شاخ غیر چینی خریدار کو بیچنے کی ڈیڈ لائن ختم ہوئی تھی۔ اس حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ پابندی کے قانون پر عمل درآمد نہیں کریں گے۔
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ا کہا ہے کہ ٹک ٹاک امریکہ میں کئی سالوں سے موجود ہے اور یہ امریکی لوگوں کو بہت پسند ہے،اور اس نے امریکہ کے روز گار اور کھپت کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ امید ہے کہ مختلف ممالک کے مارکیٹ کے کھلاڑیوں کے لئے امریکہ کی جانب سے کھلے پن ، عدل، انصاف اور غیر امتیازی سلوک کا کاروباری ماحول فراہم کیا جائے گا۔پیر کے روز ماؤ ننگ نے کہا کہ کاروباری اداروں کے آپریشن اور ملکیت کے حوالے سے فیصلہ مارکیٹ کے اصولوں کے مطابق خود اداروں کو کرنا چاہیے۔ اگر چینی کمپنیاں اس میں شامل ہیں، تو یہ چینی قوانین اور ضوابط...
ویب ڈیسک— چین کی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ نے کہا ہے کہ وہ امریکہ میں اپنی سروسز بحال کر رہی ہے۔ ٹک ٹاک نے اتوار کو امریکہ میں اپنی سروسز دوبارہ بحال کی ہیں۔ اس سے ایک روز قبل یہ سروسز بند کر دی گئی تھیں۔ ویڈیوز شیئرنگ ایپلی کیشن کا یہ اقدام امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ٹک ٹاک پر وفاقی قانون کے تحت پابندی پر انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی صدارت کے پہلے دن اس پابندی کو ایگزیکٹو آرڈر کے تحت روک سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایگزیکٹو آرڈر جاری کریں گے جس سے ٹک...
لاہور میں پنجرے میں بند پالتو شیر کے ساتھ ویڈیوبنانے کے شوق میں نوجوان زخمی ہوگیا، چہرے اوربازو پر زخم آئے ہیں جب کہ ڈی جی پنجاب وائلڈلائف نے بریڈنگ فارم کا لائسنس منسوخ کرنے اور ملزم کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں واقع میاں عمرڈولہ کے بریڈنگ فارم پر پیش آیا جہاں عظیم نامی نوجوان نے پنجرے میں بند پالتو شیر کے قریب جاکر ویڈیو بنانے کی کوشش کی تاہم شیر نے اچانک اس پر حملہ کردیا جس سے نوجوان کے چہرے، کندھے اور بازو پر زخم آئے ہیں۔زخمی نوجوان کو جناح ہسپتال میں طبی امداد کے بعد مرہم پٹی کی گئی۔ ادھر پنجاب وائلڈلائف کے ترجمان نے بتایا...
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک کی بحال سے متعلق اہم اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز واشنگٹن (شاہ خالد )نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی بحال سے متعلق اہم اعلان کر دیا۔ خبر رساں ایجنسی روئٹر کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ وہ پیر (20 جنوری 2025) کو اقتدار میں آنے کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک تک رسائی کو بحال کر دیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد ٹک ٹاک کی امریکا میں سروس بحال ہونا شروع ہوگئیں۔
چین کی وڈیو شیئرنگ ایپ نے امریکا بھر میں اپنی خدمات مکمل طور پر بحال کرلی ہیں۔ یہ بحالی ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت سے ممکن ہو پائی جنہوں نے کہا ہے کہ امریکا میں ٹک ٹاک کی نصف ملکیت مقامی اداروں کو منتقل کی جانی چاہیے۔ چینی کمپنی نے اس پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ امریکا میں ٹک ٹاک کے یوزرز کی تعداد 27 کروڑ سے زائد ہے۔ ٹک ٹاک کی ملکیت کے حوالے سے تنازع کے باعث امریکا میں اُس کی خدمات روک دی گئی تھیں۔ بائیڈن انتظامیہ نے کہا تھا کہ ٹک ٹاک کے باعث امریکی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔ تین دن قبل امریکی سپریم کورٹ نے ایک رولنگ میں کہا تھا کہ امریکا کی سلامتی کو...
امریکا میں کچھ گھنٹوں کی پابندی کے بعد مقبول سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی سروس بحال ہو گئی۔ نیشنل سیکیورٹی کی بنیاد پر ٹک ٹاک کی بندش کا قانون ہفتے کو نافذ العمل ہوا۔ چینی کمپنی کو امریکا میں ٹک ٹاک کی ذیلی شاخ غیر چینی خریدار کو بیچنے کی ڈیڈ لائن ختم ہوئی تھی۔ اس حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ پابندی کے قانون پر عمل درآمد نہیں کریں گے۔ دوسری جانب نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ پابندی کو مؤخر کرنے کے لیے ایگزیکٹیو آرڈر جاری کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کو ٹک ٹاک کی نصف ملکیت حاصل کرنی چاہیے، چاہوں گا کہ...
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک سے متعلق اہم اعلان کردیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر بیان میں کہا کہ وہ آج (20 جنوری) کو حلف اٹھانے کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک تک رسائی بحال کردیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ٹک ٹاک کو پابندی سے بچنے کے لیے 90 دن کی مہلت دی جائے گی۔ میں چاہوں گا کہ جوائنٹ وینچر میں امریکا کو 50 فیصد ملکیت حاصل ہو۔ ایگزیکٹو آرڈر میں واضح کیا جائے گا کہ ٹک ٹاک کو بند ہونے سے روکنے والی کسی بھی کمپنی کی کوئی ذمہ داری نہیں ہوگی۔...
واشنگٹن : امریکا میں چند گھنٹوں کی پابندی کے بعد ٹک ٹاک کی سروس دوبارہ فعال ہو گئی ہے۔ امریکی حکومت نے 19 جنوری کو ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی تھی کیونکہ کمپنی نے اپنے امریکی آپریشنز کو فروخت کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا تھا، جس کے بعد لاکھوں امریکی صارفین ایپ استعمال نہیں کر پا رہے تھے۔ پابندی کے دوران، جب صارفین ٹک ٹاک کھولنے کی کوشش کرتے تو انہیں ایک پیغام دکھائی دیتا تھا جس میں بتایا جاتا تھا کہ "امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد ہو چکی ہے اور اب آپ اسے استعمال نہیں کر سکتے”۔ تاہم، نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد ٹک ٹاک کی سروس دوبارہ...
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹک ٹاک کیجانب سے کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے اعلان کے بعد وہ امریکا میں اپنی سروس بحال کر رہے ہیں۔ بعد ازاں پلیٹ فارم نے صارفین کو ایک پیغام میں کہا کہ صدر ٹرمپ کی کوششوں کے نتیجے میں ٹک ٹاک امریکا میں واپس آگئی، ٹرمپ کا شکریہ۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا میں کچھ گھنٹوں کی پابندی کے بعد مقبول سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی سروس بحال ہونا شروع ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی گئی تھی، کیونکہ کمپنی نے اپنے امریکی آپریشنز کو فروخت نہیں کیا تھا۔ 19 جنوری کو امریکا بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی کا اطلاق ہوگیا تھا، کروڑوں افراد...
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اپنے عہدے پر فائز ہونے کے پہلے دن ہی انتظامی حکم امتناع جاری کرنے کی کوشش کریں گے جس کے چند گھنٹوں بعد ہی امریکا میں ٹک ٹاک نے صارفین کے لیے اپنی سروس بحال کر دی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ٹک ٹاک کی چین میں قائم پیرنٹ کمپنی کو پابندی کے مکمل اطلاق سے قبل منظور شدہ خریدار تلاش کرنے کے لیے مزید وقت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹروتھ سوشل اکاؤنٹ پر اس اقدام کا اعلان اس وقت کیا جب لاکھوں امریکی ٹک ٹاک صارفین کو یہ پتا چلا کہ وہ اب ٹک ٹاک ایپ یا...
بیروت: لبنان میں وڈیو ہوسٹنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والے ون بائٹ چیلنج کا حصہ بننے والا جوایلی اسکاف نامی طالبعلم جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی طالبعلم نے ٹک ٹاک پرون بائٹ چیلنج کی وڈیوز کا حصہ بننے کےلیے کرسینٹ برگر نگلنے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے طالب علم کا دم گھٹ کر سانس رک گیا، فوری طبی امداد نہ ملنے کے باعث وہ دنیا سے خصت ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طالب علم نے وڈیو بناتے ہوئے جیسے ہی برگر کھایا تو اس کا دم گھٹنا شروع ہوگیا، اسکول انتظامیہ اور دیگر عملے نے فوری طبی امداد دینے کے لیے طالب علم کو قریبی اسپتال منتقل کیا...
لبنان میں وڈیو ہوسٹنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والے ’ون بائٹ چیلنج‘نے ایک طالبعلم جوایلی سکاف کی جان لے لی۔ عرب میڈیا کے مطابق طالبعلم نے ٹک ٹاک پر ایک چیلنج کو کرنے کی کوشش کی تاہم ایک بائٹ میں کروسینٹ نگلنے سے اس کا دم گھٹنے لگا اور اس کی سانس رک گئی۔ اساتذہ اورایک تربیت یافتہ سکول نرس کی فوری مدد اوراور ہسپتال منتقلی کے باجود اسے بچانے کی کوشش ناکام رہی۔ اساتذہ نے کہا کہ یہ انتہائی تکلیف دہ، ناقابل تصوراور ناقابل تلافی نقصان ہے جس پر ہم سب افسردہ ہیں۔طالبعلم کی ہلاکت پر سوگ میں20 اور 21 جنوری کو سکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی...
ویب ڈیسک — امریکہ میں ٹک ٹاک کی ایپلی کیشن نے کا کام کرنا بند کردیا ہے جب کہ ایپل اور گوگل ایپ اسٹور سے بھی یہ غائب ہوگئی ہے۔ اتوار کو اس ایپ پر پابندی کا اطلاق ہونا تھا تاہم ہفتے کو رات گئے ہی اس ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے امریکہ میں کام کرنا بند کردیا تھا۔ منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ پیر کو عہدہ سنبھالنے کے بعد غالب امکان ہے ٹک ٹاک کو پابندی ختم کرانے کے لیے 90 دن کی مہلت دیں گے۔ ٹک ٹاک نے اپنی ایپ پر امریکہ میں بندش کے اعلان کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس وعدے کا بھی حوالہ...
کیا ٹک ٹاک آج سے امریکا میں بند ہو رہی ہے؟ ٹک ٹاک کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز نیویارک: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے آج یعنی اتوار سے امریکا میں بند ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر صدر بائيڈن نے پابندی کے معاملے پر فوری مداخلت نہیں کی تو اتوار سے 17 کروڑ امریکی صارفین کے لیے ایپ سروس بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی سپریم کورٹ نے امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے حکام کے...
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکا کے معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کرس اوڈونیئل سر پر گولی لگنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔امریکی سوشل میڈیا اسٹار کی موت کو خودکشی قرار دیا جارہا ہے۔ ماریکوپا میڈیکل ایگزامنر نے تصدیق کی ہے کہ اوڈونیئل کی موت سر پر گولی لگنے سے واقع ہوئی ہے۔ فٹنس انفلوئنسر کے حوالے سے شہرت رکھنے والے امریکی ٹک ٹاک اسٹار کرس اوڈونیئل کے سوشل میڈیا پر 8 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں اور وہ فٹنس کے ساتھ ہائیکنگ کی ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہتے تھے۔حالیہ دنوں میں کرس اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اتنے ایکٹیو نہیں تھے تاہم انھوں نے نومبر 2024 میں اپنی متعدد ہائیکنگ ایڈونچرز کی ریلز شیئر کی تھیں، جس کے کیپشن میں انھوں...
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اہم اعلان کیا ہے کہ وہ پیر کو عہدہ سنبھالنے کے بعد چینی ایپلیکیشن ٹک ٹاک کو ممکنہ پابندی سے بچنے کے لیے 90 دن کی مہلت دیں گے۔ صدر ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ 90 دن کی توسیع ایک ایسا اقدام ہے جس کا زیادہ تر امکان ہے کیونکہ یہ مناسب ہے۔ اگر میں ایسا کرنے کا فیصلہ کرتا ہوں، تو میں شاید پیر کو اس کا اعلان کروں گا۔ ٹک ٹاک جو چین کی ملکیت ہے اور تقریباً نصف امریکیوں میں مقبول ہے، چھوٹے کاروباروں کو چلانے اور آن لائن کلچر کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ تاہم...
امریکا کے معروف ٹک ٹاک سٹار کرس او ڈونل سر پر گولی لگنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کے معروف ٹک ٹاک اسٹار کے سوشل میڈیا پر 8 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں وہ فٹنس انفلوئنسرز کے حوالے سے اچھی شہرت رکھتے تھے۔ میری کوپا میڈیکل اگزامنر نے ٹک ٹاکر کی موت کی تصدیق سوشل میڈیا پوسٹ پر کی ہے۔ حکام کے مطابق ٹک ٹاکر اسٹار کی موت سر پر گولی لگنے کے باعث ہوئی ہے۔ اس سے قبل دنیا کو غزہ کی مشکلات دکھانے والے مشہور فلسطینی ٹک ٹاکر 19 سالہ محمد حلیمے بھی اسرائیلی فورسز کی بمباری کی زد میں آکر شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے تھے۔ محمد حلیمے اپنی ویڈیوز...
امریکا کے معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کرس اوڈونیئل سر پر گولی لگنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔ امریکی سوشل میڈیا اسٹار کی موت کو خودکشی قرار دیا جارہا ہے۔ ماریکوپا میڈیکل ایگزامنر نے تصدیق کی ہے کہ اوڈونیئل کی موت سر پر گولی لگنے سے واقع ہوئی ہے۔ فٹنس انفلوئنسر کے حوالے سے شہرت رکھنے والے امریکی ٹک ٹاک اسٹار کرس اوڈونیئل کے سوشل میڈیا پر 8 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں اور وہ فٹنس کے ساتھ ہائیکنگ کی ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہتے تھے۔ حالیہ دنوں میں کرس اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اتنے ایکٹیو نہیں تھے تاہم انھوں نے نومبر 2024 میں اپنی متعدد ہائیکنگ ایڈونچرز کی ریلز شیئر کی تھیں، جس کے کیپشن میں...
بیجنگ: ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی حکومت کی جانب سے ریلیف فراہم نہ کیا گیا تو 19 جنوری سے امریکہ میں ایپلی کیشن کی سروسز بند کر دی جائیں گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس نے کہا ہے کہ اگر جوبائیڈن انتظامیہ ٹک ٹاک کے حوالے سے بنائے گئے قانون میں نرمی نہ کرے تو کمپنی کو امریکہ میں اپنی خدمات ختم کرنا ہوں گی۔ یاد رہے کہ امریکی حکومت نے کمپنی کو حکم دیا ہے کہ وہ 19 جنوری تک اپنے امریکی شیئرز کسی امریکی ادارے یا شہری کو فروخت کر دے، بصورت دیگر ایپلی کیشن بند کر دی جائے گی۔ ٹک ٹاک نے...
ٹک ٹاک نے کہا ہے کہ وہ اتوار سے امریکا میں “سرگرمیاں متعطل” کرنے پر مجبور ہوگی جب تک کہ حکومت پابندی سے متعلق فیصلے پر نفاذ سے پہلے مداخلت نہیں کرتی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ٹک ٹاک نے کہا کہ وائٹ ہاؤس اور محکمہ انصاف سروس فراہم کرنے والی کمپنی کو ضروری وضاحت اور یقین دہانی دینے میں ناکام رہے ہیں جو کہ ٹک ٹاک کی دستیابی برقرار رکھنے کے لیے لازمی ہیں۔ اس میں کہا گیا کہ جب تک حکومت فوری طور پر ویڈیو ایپ کو یہ یقین دہانی کرانے کے لیے قدم نہیں کرتی کہ اسے لگنے والی پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر سزا نہیں دی جائے گی، ٹک...
امریکہ(نیوز ڈیسک) اتوار کو ٹک ٹاک کی اسکرین تاریک ، 1 کروڑ 70 لاکھ امریکی صارفین رسائی سے محروم ، لاکھوں کی روزی روٹی بند ہوجائے گی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب صرف صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہی ٹک ٹاک کو بند ہونے سے بچا سکتے ہیں ۔ چینی صدر شی جن پنگ سے صدرٹرمپ کی ٹیلے فونک گفتگو میں دیگر موضوعات سمیت ٹک ٹاک کا مستقبل بھی زیر بحث آیا ۔ بائٹ ڈانس کمپنی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے نے کہا، ‘جب تک بائیڈن انتظامیہ فوری طور پر انتہائی اہم سروس فراہم کنندگان یعنی ایپل اور گوگل کو مطمئن کرنے کے لیے فیصلے کے عدم نفاذ کے حوالےسے کوئی حتمی بیان جاری نہیں...
واشنگٹن(صباح نیوز) امریکی عدالت عظمیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ برقرار رکھا۔ متفقہ فیصلے میں ججز نے کہا ہے کہ کانگریس کی جانب سے پچھلے سال ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ آزادیِ اظہارِ رائے سے متعلق امریکی آئین کی پہلی ترمیم کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔ دورانِ سماعت امریکی وزارتِ انصاف نے کہا کہ ٹک ٹاک پر چینی حکومت کا کنٹرول امریکا کے لیے خطرہ ہے۔
WASHINGTON: امریکی سپریم کورٹ نے قومی سلامتی کا حوالہ دیتے ہوئے امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ سنادیا۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک کی امریکی شہری کو فروخت نہ کرنے کی صورت میں پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا اور یہ فیصلہ 9 ججوں نے متفقہ طور پر کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹک ٹاک امریکا کی تقریباً نصف آبادی استعمال کرتی ہے تاہم عدالت نے اس پلیٹ فارم کو تحفظ دینے انکار کردیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کانگریس سے منظور ہونے والا قانون امریکی آئین کی پہلی ترمیم سے متصادم نہیں ہے جو آزادی اظہار کے حق کو تحفظ فراہم کرتا...
واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ نے ایک رولنگ میں کہا ہے کہ چین کی سوشل میڈیا وڈیوز تیار کرنے والی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔ اس رولنگ نے چین کی عالمگیر شہرت یافتہ ایپ کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔ چین کی وڈیو شیئرنگ ایپ پر بھارت میں بھی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔ یہ وڈیو شیئرنگ ایپ دنیا بھر میں انتہائی مقبولیت سے ہم کنار ہے۔ امریکا میں اِس ایپ کو استعمال کرنے والوں کی تعداد کم و بیش 27 کروڑ ہے یعنی ملک کی نصف آبادی اس چینی ایپ کی گِرویدہ ہے۔ امریکی سپریم کورٹ نے ایک قانون کو درست قرار دیا ہے جس کے تحت ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔...
واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک کی بندش کی منظوری دیتے ہوئے اس کی چینی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کو 19 جنوری 2025 تک ایپ فروخت کرنے کا حکم دیا ہے۔ اگر کمپنی اس ڈیڈ لائن تک ایپ فروخت کرنے میں ناکام رہی تو ٹک ٹاک کو امریکہ میں بند کر دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ قومی سلامتی کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے مطابق، 19 جنوری 2025 کے بعد ٹک ٹاک کو امریکی ایپ اسٹورز سے ہٹا دیا جائے گا، جس کے بعد نئی ڈاؤن لوڈز اور اپ ڈیٹس ممکن نہیں ہوں گی۔ موجودہ صارفین ایپ استعمال تو کر سکیں گے، لیکن اپ ڈیٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایپ کی...
امریکی سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ دیدیا، ایپ کے خاتمے کی تاریخ جاری کر دی گئی۔ ٹک ٹاک اتوار سے امریکا میں شٹ ڈاؤن ہونے کے لیے تیار ہے، ٹک ٹاک انتظامیہ نے واضح کردیا کہ اگر امریکی حکومت یا سپریم کورٹ نے ایپلی کیشن کی پابندی کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی تو ایپلی کیشن کو امریکا میں 19 جنوری کو بند کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکی حکومت نے چین کی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔ امریکی قانون کے مطابق ٹک ٹاک کی مالک کمپنی امریکا میں ٹک ٹاک کے آپریشنز 19 جنوری تک کسی بھی امریکی شخص یا کمپنی کو فروخت...
امریکی قانون کے مطابق شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی جانب سے ریلیف نہ ملنے کی صورت میں 19 جنوری کو ایپ کو امریکا میں بند کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی حکومت یا عدالت کی جانب سے ریلیف نہ ملنے کی صورت میں ٹک ٹاک 19 جنوری کے اختتام کو اپنی ایپ امریکا میں بند کردے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر ٹک ٹاک کو ریلیف نہ ملا تو 19 جنوری سے امریکا میں ایپلی کیشن کو غیر فعال کردیا جائے گا، اس صورت میں صارفین ایپ کو ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکیں گے۔علاوہ ازیں جن افراد کے پاس موبائل میں ٹک ٹاک کی ایپلی کیشن ہوگی، وہ اس...
نیو یارک : نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عہدہ سنبھالنے کے بعد ٹک ٹاک کی فروخت یا پابندی کے قوانین پر عمل درآمد 60 سے 90 روز کے لیے معطل کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ جمعرات کے روز میڈیا رپورٹ کے مطابق اس معاملے سے واقف دو افراد کے مطابق، ٹرمپ ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر سکتے ہیں جس کے تحت بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے 19 تاریخ سے اس ایپ پر ملک بھر میں عائدپابندی ا ٹھا لی جائے گی۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان کے 14 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں اور وہ اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی مقبول ایپ ٹک ٹاک کس ملک میں بند ہونے جارہی ہے، اس سلسلے میں ٹک ٹک حکام نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک اتوار سے امریکی صارفین کے لیے اپنی ایپ کو بند کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جبکہ یہ بھی خبریں ہیں کہ سوشل میڈیا ایپ پر وفاق کی جانب سے پابندی لاگو ہو سکتی ہے، تاہم اگر سپریم کورٹ بلاک کرنے کے لیے اقدام کے خلاف ایکشن لے تو پھر اس کے امکانات کم ہیں۔ اگر ٹک ٹاک پر پابندی لگائی جاتی ہے قانون کے تحت ایپل یا گوگل ایپ اسٹورز پر صرف ٹِک ٹاک کے نئے ڈاؤن لوڈز پر پابندی عائد ہوگی، جبکہ موجودہ صارفین کچھ عرصے...
نیویارک : چینی حکام نے ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز ایلون مسک کو بیچنے کے بارے میں ابتدائی بات چیت شروع کر دی ہے، تاکہ ایپ پر امریکہ میں پابندی سے بچا جا سکے۔ اس بات چیت کا آغاز اس وقت ہوا جب یہ لگنے لگا کہ ٹک ٹاک پر امریکہ میں پابندی عائد ہونے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، چینی حکام چاہتے ہیں کہ ٹک ٹاک امریکہ میں بائیٹ ڈانس کے کنٹرول میں ہی رہے، مگر وہ ایلون مسک کی کمپنی ایکس (ٹوئٹر) کے ذریعے اس کی ممکنہ فروخت یا انتظامی تبدیلیوں پر بھی غور کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک اس بات پر کوئی حتمی فیصلہ...
اسرار خان: لاہور میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اورجان لے گیا، ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی غالب مارکیٹ قاسم پورہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ،گلی نمبر 3 کے رہائشی2بھائی عبدالرحمان اور عبدالمنان رائفل کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے ،ویڈیو بنانے کے دوران رائفل سے اچانک گولی چلی جو عبد الرحمان کی چھاتی پر لگی،مضروب کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، جانبر نہ ہو سکا ۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے، مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے،ایس پی...
لاہور (نمائندہ جسارت) ٹک ٹاک وڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے بھائی جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق غالب مارکیٹ، قاسم پورہ کے رہائشی 2 بھائی عبدالرحمن اور عبدالمنان پسٹل کے ساتھ ٹک ٹاک وڈیو بنا رہے تھے کہ اچانک گولی چل گئی جو عبد الرحمن کی چھاتی پر لگی، جسے طبی امداد کے لیے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے جائے حادثہ اور اسپتال کا دورہ کیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ وڈیو بنانے کے دوران پسٹل سے گولی چلنے کے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ اسلحہ...
لاہور: غالب مارکیٹ، قاسم پورہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خطرناک ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کا جنون ایک اور جان لے گیا، قاسم پورہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ غالب مارکیٹ، قاسم پورہ گلی نمبر 3 کے رہائشی دو بھائی عبدالرحمان اور عبدالمنان پسٹل کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے کہ اچانک گولی چل گئی جو عبد الرحمان کی چھاتی پر لگی، مضروب کو طبی امداد کیلیے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے جائے حادثہ اور اسپتال کا دورہ کیا، ایس پی...
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی حکام نے مبینہ طور پر ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز ایلون مسک کو فروخت کرنے کے امکانات پر غور شروع کردیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کو 19 جنوری تک کا وقت دیا ہے کہ وہ یا تو ٹک ٹاک امریکا کے آپریشنز فروخت کرے یا قومی سلامتی کے خدشات پر ممکنہ پابندی کا سامنا کرے۔ یہ پلیٹ فارم تقریباً 17کروڑ امریکی استعمال کرتے ہیں جب کہ اسے مبینہ طور پر امریکی صارفین کا ڈیٹا جمع کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات پر تحقیقات کا سامنا ہے۔پابندی کے بارے میں قیاس آرائیاں اس وقت شدت اختیار کر گئیں جب نومنتخب امریکی صدر...
لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ گلبرگ میں ٹک ٹاک بنانے والا نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق غالب مارکیٹ کے قریب قاسم پورہ میں عبدالرحمان اور اس کا بھائی عبدالمنان چھت پر رائفل کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنارہے تھے، اسی دوران اچانک گولی چل گئی جو عبد الرحمان کی چھاتی پر لگی۔پولیس کےمطابق زخمی نوجوان عبدالرحمان کو سروسز اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 جنوری 2025ء) چینی حکام ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز ارب پتی ایلون مسک کو فروخت کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بلومبرگ نیوز کے مطابق اس کی وجہ ایک امریکی قانون ہے جس کے تحت امریکہ میں چین کی سرمایہ کاری پر قدغن لگ سکتی ہے۔ ٹک ٹاک پر پابندی رکوانے کے لیے ٹرمپ سپریم کورٹ پہنچ گئے جرمنی: شراب اور ٹک ٹاک کے لیے عمر کی حد میں اضافے کی تجویز بلومبرگ کی رپورٹ میں نام ظاہر کیے بنا اس معاملے سے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک ممکنہ صورت جس پر بیجنگ میں غور کیا جا رہا ہے، ایلون مسک کی سوشل میڈیا...
چینی حکام نے ٹک ٹاک ایلون مسک کو فروخت کرنے پر غور شروع کردیا، رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز چینی حکام نے امریکا میں ٹک ٹاک کے آپریشنز کو دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو فروخت کرنے کے ممکنہ آپشن پر ابتدائی بات چیت شروع کر دی ہے۔ایسا اس وقت کیا جا رہا ہے جب ایسا نظر آتا ہے کہ ٹک ٹاک کے لیے امریکا میں پابندی سے بچنا ممکن نہیں رہا۔ بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق چینی حکام کی اولین ترجیح یہی ہوگی کہ ٹک ٹاک امریکا میں بدستور بائیٹ ڈانس کے کنٹرول میں رہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز کو مسابقتی طریقہ کار یا حکومتی...
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)چین ممکنہ پابندی کے تناظر میں ٹک ٹاک یو ایس آپریشنز ایلون مسک کو فروخت کرنے پر غور کررہاہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ حکام ٹک ٹاک کو اس کی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس لمیٹڈ کے ماتحت رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر اس حوالے سے ہنگامی بات چیت جاری ہے۔امریکی سپریم کورٹ نے بائٹ ڈانس کو 19جنوری تک کا وقت دیا ہے کہ وہ یا تو ٹک ٹاک امریکا کے آپریشنز فروخت کرے یا قومی سلامتی کے خدشات پر ممکنہ پابندی کا سامنا کرے۔ یہ پلیٹ فارم تقریباً 170ملین امریکی استعمال کرتے...
امریکا میں متوقع پابندی کے خطرے کے پیش نظر چینی حکام نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے امریکا میں آپریشنز ایلون مسک کو فروخت کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کے قانون کی منظوری کے بعد ٹک ٹاک کی ملکیتی کمپنی بائیٹ ڈانس مختلف آپشنز پرغور کررہی ہے، جن میں سے ایک اس ایپ کو امریکی سرمایہ دار ایلون مسک کو فروخت کرنا بھی شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پابندی رکوانے میں ٹک ٹاک کو ناکامی کا سامنا واضح رہے کہ امریکا کو ٹک ٹاک کی ملکیتی کمپنی بایئٹ ڈانس کے شیئرز چینی حکومت کے پاس ہونے پر اعتراض ہے، جس سے امریکا کو...
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال عام ہو چکا ہے، ہر دوسرا فرد یوٹیوب چینل چلا رہا ہے اور اسے بلیک میلنگ اور غیر اخلاقی مواد کے فروغ کیلئے استعمال کر رہا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق، غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرکے ویوز حاصل کیے جا رہے ہیں، اور فیک ویڈیوز کی بھرمار نے سوشل میڈیا کو ایک غیر محفوظ پلیٹ فارم بنا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں شہری اسلم کی جانب سے ایک درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں یوٹیوب، فیس بک، اور ٹک ٹاک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فوری پابندی عائد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ یہ درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور کے...
انوشہ جعفری: پولیس اہلکاروں کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی نے نوٹس لیتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ ڈی آئی جی نے اے ایس آئی ذیشان اور ہیڈ کانسٹیبل شاہد حمید کو معطل کرتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو فوری طور پر گارڈن ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس کے محکمہ میں ہلچل مچ گئی اور افسران نے فوری کارروائی کی۔ کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،12 افراد جاں بحق
لاہور(نمائندہ جسارت)لاہور ہائی کورٹ میں یوٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک پر فوری پابندی عائد کرنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔ شہری اسلم نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو فریق بنایا ہے۔درخواست گزار نے پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان میں ہر دوسرے شخص کا یوٹیوب چینل ہے، جسے وہ بلیک میلنگ کے لیے استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کر کے وِیوز لیے جارہے ہیں اور پیسہ کمایا جا رہا ہے، یوٹیوب اور فیس بک پر بغیر کسی لائسنس کے کسی بھی قسم کی ویڈیو اپ لوڈ کی جا سکتی ہے۔درخواست گزار کے مطابق یوٹیوب، فیس بک، انسٹا گرام،...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں شہری اسلم کی ایڈووکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواستگزار نے اپنی درخواست میں کہاکہ پاکستان میں ہر دوسرے شخص کا یوٹیوب چینل ہے، جسے وہ بلیک میلنگ کیلئے استعمال کر رہا ہے، غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرکے ویوز لئے جارہے ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر بغیر لائسنس ویڈیو اپ لوڈ کی جا سکتی ہے، یوٹیوب، فیس بک اور ٹک ٹاک پر فیک ویڈیوز اپ لوڈ ہو رہی ہیں۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ یوٹیوبر اپنے ولاگز میں اپنی خواتین کو دکھا کر خاندانی نظام تباہ کر رہے ہیں۔ درخواست میں...
یوٹیوب ، ٹک ٹاک اور فیس بک پر پابندی ، عدالت سے بڑی خبر آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)لاہور ہائی کورٹ میں یوٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک پر فوری پابندی عائد کرنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق شہری اسلم نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو فریق بنایا ہے۔درخواست گزار نے پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان میں ہر دوسرے شخص کا یوٹیوب چینل ہے، جسے وہ بلیک میلنگ کے لیے استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کر کے وِیوز لیے جارہے ہیں اور پیسہ کمایا جا رہا ہے، یوٹیوب اور...
کیلیفورنیا (نیوز ڈیسک) ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے 19 جنوری تک شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کو امریکا میں بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔ٹک ٹاک انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اگر امریکی حکومت یا سپریم کورٹ نے ایپلی کیشن کی پابندی کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی یا اسے رعایت دینے کا اعلان نہیں کیا گیا تو ایپلی کیشن کو امریکا میں 19 جنوری کو بند کر دیا جائے گا۔ امریکی حکومت نے ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کمپنی کو 19 جنوری تک ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کو کسی بھی امریکی شخص یا کمپنی کو فروخت کرنے کا قانون بنا رکھا ہے۔امریکی حکومت کی جانب سے بنائے گئے قانون کے مطابق...
شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے 19 جنوری تک ایپلی کیشن کو امریکا میں بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ٹک ٹاک انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اگر امریکی حکومت یا سپریم کورٹ نے ایپلی کیشن کی پابندی کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی یا اسے رعایت دینے کا اعلان نہیں کیا گیا تو ایپلی کیشن کو امریکا میں 19 جنوری کو بند کردیا جائے گا۔امریکی حکومت نے ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کمپنی کو 19 جنوری تک ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کو کسی بھی امریکی شخص یا کمپنی کو فروخت کرنے کا قانون بنا رکھا ہے۔ امریکی حکومت کی جانب سے بنائے گئے قانون کے مطابق...