کیلیفورنیا: ٹک ٹاک نے امریکی صارفین کے لیے ایک نیا ڈاؤن لوڈنگ آپشن فراہم کیا ہے جس کے تحت اینڈرائیڈ صارفین گوگل پلے اسٹور کی مدد کے بغیر ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔

امریکا نے ٹک ٹاک پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے جنوری میں ایپ پر پابندی عائد کی تھی، تاہم ٹک ٹاک نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اس پر تردید کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بعد ازاں 20 جنوری کو ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر کے اس پابندی کو مؤخر کر دیا، مگر اس کے باوجود ایپ ایپل اور گوگل ایپ اسٹورز سے غائب رہی۔

ٹک ٹاک نے سائڈ لوڈنگ کے ذریعے امریکا کے صارفین کو اب ٹک ٹاک کی ویب سائٹ سے ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت دی ہے، جس سے وہ گوگل پلے اسٹور کے بغیر ایپ کو انسٹال کر سکتے ہیں۔

اس کے برعکس، ایپل اپنے آئی فونز اور آئی پیڈز پر سائڈ لوڈنگ کے ذریعے ایپ انسٹال کرنے کی اجازت نہیں دیتا، لیکن ان ڈیوائسز پر ویب براؤزر کے ذریعے ٹک ٹاک ایپ تک رسائی ممکن ہے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

تہاڑ جیل میں نظربند نعیم خان کی ٹیلی فون کال کی سہولت کی عدم فراہمی پر دلی ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت

ہائی کورٹ نے ٹیلی فون اور ای ملاقات کی سہولیات واپس لینے کے خلاف دائر درخواست پر جیل حکام اور بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں دلی ہائی کورٹ نے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما نعیم احمد خان کی طرف سے ٹیلی فون اور ای ملاقات کی سہولیات واپس لینے کے خلاف دائر درخواست پر جیل حکام اور بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہائی کورٹ کے جج جسٹس سچن دتا نے این آئی اے اور تہاڑ جیل حکام کو درخواست پر جواب دینے کیلئے نوٹس جاری کئے ہیں۔ ایڈووکیٹ تارا نرولا نے نعیم احمد خان کی طرف سے پیروی کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ سال نومبر میں این آئی اے کی طرف سے این او سی فراہم نہ کئے جانے کا جواز بنا کر ان کے موکل کو جیل حکام نے ٹیلی فون پر اہلخانہ سے بات کرنے کی سہولت جبری طور پر واپس لے لی ہے۔ نعیم خان کو جولائی 2017ء میں ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد سے ان کیخلاف مقدمے کی سماعت ابھی تک مکمل نہیں کی گئی ہے۔ عدالت نے این آئی اے کے وکیل سے ٹیلی فون کال کی سہولت کی عدم فراہمی پر سوال کیا جبکہ جیل یں کال ریکارڈ کرنے جیسے حفاظتی اقدامات موجود ہیں۔ این آئی اے کے وکیل نے جواب پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کر لی۔نعیم خان نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ تہاڑ جیل کے قوانین کے تحت دیگر قیدیوں کو فراہم کی جانے والی اس سہولت سے انہیں انکار کی کوئی وجہ نہیں ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ این آئی اے نے این او سی جاری نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔ ہائی کورٹ نے مقدمے کی سماعت 18مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایفاد کے ذریعے گلگت بلتستان کے کسانوں کو قرضوں کی فراہمی کا معاہدہ
  • گوگل نے امریکی صارفین کے لیے خلیج میکسیکو کا نام اپ ڈیٹ کر دیا
  • سندھ حکومت کراچی کے شہریوں کو سفری سہولت فراہم کرنے میں ناکام،ریڈبسیں خراب ہونے لگیں
  • گوگل میپس میں خلیج میکسیکوکا نام تبدیل ، خلیج امریکا کر دیاگیا
  • ایف بی آر اب بینکنگ ٹرانزیکشن کے ذریعے ٹیکس چوروں کو کیسے پکڑے گا؟
  • گوگل میسجز میں نیا فیچر، واٹس ایپ پر ڈائریکٹ وڈیو کال ممکن ہوگی
  • گوگل میسجز کا نیا فیچر: واٹس ایپ کو پیچھے چھوڑے گا؟
  • پاکستان نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے سرمایہ کاری کے طریقہ کار کو مزید سہل اور مجموعی کاروباری ماحول کو بہتر بنایا ہے ، وزیراعظم شہبازشریف
  • تہاڑ جیل میں نظربند نعیم خان کی ٹیلی فون کال کی سہولت کی عدم فراہمی پر دلی ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت