مسٹر بیسٹ اور دیگر سرمایہ کاروں کی ٹک ٹاک کے امریکی شیئرز کے لیے 20 ارب ڈالر کی پیش کش
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
واشنگٹن: مشہور یوٹیوبر اور سوشل میڈیا اسٹار مسٹر بیسٹ (جیمز اسٹیفن جمی ڈونلڈسن) سمیت ایک امریکی سرمایہ کار گروپ نے ٹک ٹاک کے امریکی شیئرز کے حصول کے لیے 20 ارب ڈالر کی پیش کش کر دی ہے۔
امریکی جریدے ’بلوم برگ‘ کی رپورٹ کے مطابق، مسٹر بیسٹ کے گروپ کے ایک رکن نے اس پیش کش کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گروپ میں مزید دو سرمایہ کار شامل کیے گئے ہیں اور ان کی جانب سے پیش کی گئی رقم دیگر فریقین سے زیادہ ہے۔
سرمایہ کار گروپ کا کہنا ہے کہ وہ براہ راست ٹک ٹاک کی مالک کمپنی ’بائیٹ ڈانس‘ سے رابطے میں نہیں ہیں، جب کہ دوسری طرف، بائیٹ ڈانس نے تاحال کسی بھی پیش کش پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
ٹک ٹاک کے امریکی شیئرز حاصل کرنے کی دوڑ میں ایلون مسک، مائیکروسافٹ اور دیگر بڑی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 2024 میں امریکی حکومت نے قومی سلامتی کے پیش نظر ایک قانون متعارف کرایا تھا، جس کے تحت ٹک ٹاک کو اپنے امریکی شیئرز کسی مقامی سرمایہ کار، کمپنی یا ادارے کو فروخت کرنا لازمی قرار دیا گیا تھا، بصورتِ دیگر اسے امریکہ میں بند کر دیا جائے گا۔
ابتدائی طور پر، ٹک ٹاک کو 19 جنوری 2025 تک اپنی فروخت مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی، لیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد اس مہلت میں 75 دن کا اضافہ کر دیا گیا۔ اب ٹک ٹاک کو آئندہ 70 دنوں میں اپنے امریکی شیئرز کسی مقامی خریدار کو منتقل کرنا ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق، ٹک ٹاک کے امریکی شیئرز کی مجموعی مالیت تقریباً 50 ارب ڈالر ہے، تاہم اس وقت 20 ارب ڈالر کی ایک پیش کش سامنے آئی ہے، جس پر مزید پیش رفت متوقع ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: ٹک ٹاک کے امریکی شیئرز سرمایہ کار ارب ڈالر پیش کش
پڑھیں:
کمبوڈیا میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کا آغاز
کمبوڈیا میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ: نوم پین میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نشریاتی سرگرمی کا آغاز کیا گیا۔ کمبوڈیا کے مین اسٹریم میڈیا پر سات اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام نشر کیے جائیں گے جن میں شی جن پھنگ کے ثقافتی جذبات اوراھرتا ہوا چین شامل ہیں۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ورچول تقریر کی۔شین ہائی شیونگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ کمبوڈیا کے ساتھ مل کر نئے دور میں ایک اعلیٰ سطحی اور اعلیٰ معیار کے چین-کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے کام کرنے کے خواہاں ہیں ۔
دونوں ممالک کے رہنماؤں کی لیڈرشپ میں چین کمبوڈیا تعلقات نئے دور میں روشن مستقبل کی جانب گامزن ہوئے ہیں۔ اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نشریات چین اور کمبوڈیا کے درمیان عوامی تبادلوں کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ عوامی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے سازگار ہے۔
چائنا میڈیا گروپ موجودہ سرگرمی کو ایک موقع کے طور پر لیتے ہوئے کمبوڈیا کے میڈیا کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے، چین-کمبوڈیا کے ثقافتی تبادلوں کو گہرا کرنے، دونوں ممالک کے میڈیا کے “سرکل آف فرینڈز” کو فعال طور پر وسعت دینے، اور چین اور کمبوڈیا کے مابین مستحکم اور دور رس دوستی کو فروغ دینے، نئے دور میں چین-کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر، اور عالمی امن، استحکام، خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔