Daily Mumtaz:
2025-04-13@17:13:53 GMT

26 سالہ ٹک ٹاک اسٹار کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے چل بسی

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

26 سالہ ٹک ٹاک اسٹار کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے چل بسی

معروف امریکی ٹک ٹاکر بیلی ہچنز کینسر سے دو سال تک جنگ لڑنے کے بعد زندگی کی بازی ہارگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 26 سالہ ٹک ٹاک اسٹار کے شوہر کیڈن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے مرنے کی خبر دیتے ہوئے غمزدہ انداز میں لکھا کہ ’اب ان کی اہلیہ تکلیف میں نہیں ہے۔‘

بیلی ہچنز کے شوہر نے مزید لکھا کہ ’میرے لئے خبر دینا انتہائی تکلیف دہ ہے کہ میری اہلیہ گزشتہ رات دنیا سے رخصت ہوگئی وہ گزشتہ 2 سال سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھی اور اب مزید اذیت سے دوچار نہیں ہوگی۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Caden Hutchins (@cadenhutchins)


غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیلی ہچنز 2023 میں بتایا تھا کہ وہ کینسر کے چوتھے اسٹیج پر ہیں جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹاک ٹاکر کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Bailey Hutchins (@baileyyhutchins)


یاد رہے کہ بیلی ہچنزکے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 1.

6 لاکھ سے زیادہ فالوورز تھے۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ٹک ٹاک

پڑھیں:

بارک اوباما سے طلاق؛ اہلیہ نے خاموشی توڑ دی

سابق امریکی صدر بارک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما کے درمیان طلاق کی خبریں کچھ ماہ سے تواتر کے ساتھ زیر گردش ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طلاق کی خبروں کی تصدیق نہیں ہوسکی اور جوڑے نے بھی اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

ہر وقت اپنے شوہر کے ساتھ شانہ بشانہ نظر آنے والی مشیل اوباما نے اب سیاسی سرگرمیوں سے خود کو الگ کرلیا ہے۔

مشیل اوباما اب اہم سرکاری ایونٹس میں بھی اپنے شوہر بارک اوباما کے ساتھ نظر نہیں آ رہی ہیں۔

اپنے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں مشیل اوباما نے ان تمام سوالات اور شکوک و شبہات پر کھل کی گفتگو کی ہے۔

مشیل اوباما نے سیاسی سرگرمیاں ختم کردینے سے متعلق بتایا کہ ان کی تمام تر توجہ اپنے فلاح و بہبود کے پروجیکٹس پر مرکوز رہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : مشیل کو طلاق؟ اوباما کی اداکارہ جینیفر اینسٹن سے قربتیں

بارک اوباما کی اہلیہ نے یہ بھی کہا کہ اب میری بیٹیاں بھی بڑی ہوگئی ہیں تو اب میں اپنے اہداف اور ترجیحات پر توجہ دے رہی ہوں۔

سابق امریکی صدر کے ساتھ طلاق کی افواہوں پر پوچھے گئے سوال کو مشیل اوباما نے سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم نہیں لوگ ایسی باتیں کیوں کر رہے ہیں جن میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • عاطف اسلم کی اہلیہ کیساتھ بنائی گئی ریل نے صارفین کے دل جیت لیے
  • جنگ، بھوک اور بیماریوں سے لڑتے اہل غزہ کو اسرائیل کہاں دھکیلنا چاہتا ہے؟
  • شرمیلا ٹیگور کو پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص؛ بیٹی سوہا علی کا انکشاف
  • بالی وڈ کی ان دو حسیناؤں نے کسی سپر اسٹار سے شادی نہ کرنے کی کیا وجہ بتائی؟
  • اسٹار لنک کی 12 ماہ کے لیے ریذیڈنشل پلان کی سبسکرپشن پر مفت ڈش فراہم کرنیکی شاندار آفر
  • جنّت مرزا پشاور زلمی کی آفیشل سوشل میڈیا ایمبیسیڈر مقرر
  • غدر 3 کب ریلیز ہوگی؟ سنی دیول نے بتا دیا
  • پرامن احتجاج اور عدالتوں میں لڑتے رہیں گے، شیخ وقاص اکرم
  • کچھ عناصر ملک کو معاشی طور پر مستحکم نہیں دیکھنا چاہتے، کامران خان ٹیسوری
  • بارک اوباما سے طلاق؛ اہلیہ نے خاموشی توڑ دی