رجب بٹ کیخلاف ٹک ٹاکر کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کے کیس میں اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
ٹک ٹاکر عمر بٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کے کیس میں ملزم رجب بٹ سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں ٹک ٹاکر عمر بٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے کیس پر سماعت ہوئی۔ ملزمان رجب بٹ، حیدر علی اور مان ڈوگر بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
ایڈیشنل سیشن جج عابد علی نے کیس کی۔ ایڈووکیٹ جنید خان نے رجب بٹ کی جانب سے کیس کے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ ملزمان شامل تفتیش ہو چکے ہیں، عدالت رجب بٹ و دیگر کی ضمانت کنفرم کرنے کا حکم جاری کرے۔
عدالت نے ملزم رجب بٹ سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 24 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے پولیس سے اگلی سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
2 لاپتہ افراد گھر واپس آ گئے، پولیس کی رپورٹ عدالت میں جمع
---فائل فوٹوسندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے رپورٹ جمع کروا دی۔
ٹھٹہ سے لاپتہ لڑکی سمیت دیگر افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ مارکیٹ سے لاپتہ معاذ خان اور محمد یاسین گھر واپس آ گئے ہیں۔
عدالت نے دونوں شہریوں کی گمشدگی کی درخواست نمٹا دی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اجالا نامی لڑکی ایک سال سے تھانہ مکلی، ٹھٹہ کی حدود اور شرافی گوٹھ سے رفیع الرحمٰن ایک برس سے لاپتہ ہے۔
بعد ازاں عدالت نے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت 10 اپریل تک ملتوی کر دی۔