معروف ٹک ٹاکر کی پراسرار ہلاکت
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
پشاور کے علاقے ورسک روڈ پرمعروف خاتون ٹک ٹاکر سائیکو ارباب پراسرارطور پر جاں بحق ہوگئی جس کی نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔خاتون ٹک ٹاکر کی ہلاکت سے مختلف خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں تاہم پولیس نے گھر سے اہم شواہد اکٹھے کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔گزشتہ روز تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو بیان دیتے ہوئے محمد یسین ساکن اسلام آباد نے آکر بتایاکہ اس کی بہن سیماگل عرف سائیکو ارباب مشہور ٹک ٹاکر تھی، اسے اطلاع ملی کہ بہن گھرواقع ورسک روڈ میں موجود تھی جہاں اس کی حالت بگڑ گئی تھی۔انہوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ اس کی موت مبینہ طورپر نشہ آور چیز کھانے سے ہوئی مگرانہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کی طبعی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ مدعی کا کہنا تھا کہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے ۔ادھر پولیس نے بتایاکہ نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلیے منتقل کرکے گھر سے اہم شواہد اکٹھے کرلیے ہیں، پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔واضح رہے کہ متوفیہ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا تی تھی جس کے کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ٹک ٹاکر
پڑھیں:
نورا فتیحی کی ہلاکت کی خبریں، سچائی کیا ہے؟
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو بنجی جمپنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں خاتون کے چیخنے کی آوازیں گونج رہی ہیں۔
وائرل ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ نامور بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی کی ویڈیو ہے، جس میں وہ بنجی جمپنگ کے دوران موت کے منہ میں چلی گئی ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by SUFIYAN KHAN (@mystic.sufiyan)
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ کسی نے لکھا کہ کیا نورا کو پتہ ہے کہ وہ ہلاک ہو گئی ہیں تو کسی نے ویڈیو پوسٹ کرنے والے پیج کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ آپ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وائرل ویڈیو میں دکھائی دینے والی عورت نورا فتیحی نہیں ہے، اداکارہ بالکل محفوظ اور سلامت ہیں۔ وائرل ویڈیو کے بارے میں مزید وضاحت دی گئی کہ ویڈیو میں دکھائی جانے والی عورت کو کیبلز کے ساتھ محفوظ طریقے سے باندھا گیا تھا اور انہوں نے حفاظتی سامان پہنا ہوا تھا۔
بنجی جمپ کیا ہوتی ہے؟بنجی جمپ میں بلندی سے چھلانگ لگائی جاتی ہے اور اس دوران بنجی جمپ کرنے والے شخص کے پاؤں میں ایک لچک دار رسی باندھی جاتی ہے۔ یہ کسی بھی کسی خطرناک ایڈونچر سے کم نہیں ہے اور اسے کرنے کے لیے آپ کا دل بے حد مضبوط ہونا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ بنجی جمپ نورا فتیحی