Daily Mumtaz:
2025-03-25@22:30:17 GMT

اداکار فیروز خان کے ہمشکل کے ٹک ٹاک پر چرچے

اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT

اداکار فیروز خان کے ہمشکل کے ٹک ٹاک پر چرچے

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، گلوکار و یوٹیوبر فیروز خان کا بھی ہم شکل سامنے آ گیا۔

اداکار فیروز خان کے ہمشکل کے ٹک ٹاک پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

فیروز خان کے ہمشکل کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں جنہیں دیکھ کر اداکار کے مداح خوشگوار حیرانی میں مبتلا ہیں۔

جیو انٹرٹینمنٹ کی بلاک بسٹر ڈرامہ سیریلز ’خانی‘ اور ’خدا اور محبت 3‘ کے اداکار فیروز خان کا ہم شکل ان سے ناقابلِ یقین حد تک مشابہت رکھتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین فیروز خان اور ان کے ہمشکل کے سامنے آنے پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ اداکار فیروز خان اور ان کے ہمشل لڑکے میں صرف انیس بیس کا فرق ہے جبکہ کچھ صارفین کا ماننا ہے کہ فیروز خان بس صحت میں اپنے ہم شکل سے بہتر ہیں باقی دونوں کی شکلیں خوب ملتی ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اداکار فیروز خان کے ہمشکل

پڑھیں:

بھارت؛ اداکار سونو سود کی گاڑی کو خوفناک حادثہ

بھارت کے نامور اداکار اور ایکشن ولن سونو سود کی گاڑی ہائی وے پر ایک حادثے میں مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سونو سود کی اہلیہ اپنی بہن اور بھانجے کے ساتھ ممبئی سے ناگپور ہائی وے پر سفر کر رہی تھیں کہ کار حادثے کا شکار ہوگئی۔

جائے حادثہ سے اداکار کی اہلیہ اور بھانجے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

سونو سود حادثے کی اطلاع ملتے ہی ناگپور پہنچے اور اس وقت اپنی اہلیہ کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ اہلیہ کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

اداکار سونو سود نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ حادثہ بہت خوفناک تھا۔ ان کی اہلیہ معجزانہ طور پر محفوظ رہی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • بھارت؛ اداکار سونو سود کی گاڑی کو خوفناک حادثہ
  • ﷲ پر پختہ ایمان نے میری زندگی بدلی؛ جاوید شیخ
  • شدید ردعمل کے بعد ٹک ٹاک نے متنازع فلٹر ہٹا دیا
  • جب روبوٹس ڈانس کرنے لگیں
  • سوشل میڈیا پر فیروز خان کا ہمشکل' وائرل؛ جانیے حقیقت کیا ہے؟
  • عمران ہاشمی کا جاوید شیخ کے ’خراب رویے‘ کے الزامات پر ردعمل سامنے آگیا
  • ’ایسا کچھ بھی یاد نہیں‘، جاوید شیخ کے الزامات پر عمران ہاشمی بول پڑے
  • اظفر رحمٰن نے اہلیہ کو سوشل میڈیا پر نہ لانے کی وجہ بتا دی
  • قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال