ٹک ٹاکر خواجہ عادل المعروف مرشد انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
روات (نیوز ڈیسک)ٹک ٹاکر خواجہ عادل المعروف مرشد انتقال کر گئے۔وہ اپنی منفرد باتوں کی وجہ سے علاقہ بھر میں مشہور تھے سوشل میڈیا پر چند برس کے دوران لاکھوں لوگوں نے ان کو سراہا ۔
خواجہ عادل کچھ ایام سے علیل تھے اورہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج دم توڑ گئے ان کی وفات پر ان کے چاہنے والے دکھ کا اظہا رکر رہے ہیں۔
وہ خواجہ نوید المعروف پوٹھوار مین ، محمد بشیرخواجہ ، اور محمد صغیرخواجہ کے چچا زاد بھائی تھے ان کی نمازجنازہ آج شام 4 بجے روات ٹی چوک ڈھوک موہری میں ادا کی گئی۔
مزیدپڑھیں:یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بی جے پی حکومت نے پونچھ میں مزید تین کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لیں
ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع پونچھ کے علاقوں کیرنی اور قصبہ میں نجب دین، محمد لطیف اور محمد بشیر کی جائیدادیں ضبط کر لیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے اپنے کشمیر دشمن نوآبادیاتی ایجنڈے کو جاری رکھتے ہوئے مزید تین کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع پونچھ کے علاقوں کیرنی اور قصبہ میں نجب دین، محمد لطیف اور محمد بشیر کی جائیدادیں ضبط کر لیں۔ مقامی عدالت کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں پولیس اور متعلقہ حکام کی اجازت کے بغیر ان جائیدادوں کی فروخت، لیز یا کسی بھی قسم کے لین دین پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ اقدام بی جے پی حکومت کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے تاکہ کشمیریوں کی معیشت اور جذبہ آزادی کو کمزور کیا جا سکے۔ اگست 2019ء میں بھارتی حکومت کی طرف سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی غیر قانونی منسوخی کے بعد سے بی جے پی حکومت نے مختلف بہانوں سے کشمیریوں کی سینکڑوں جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ اس مہم کا مقصد کشمیریوں کو معاشی طور پر غیرمستحکم کرنا اور ان کی زمینوں پر غیر کشمیریوں کو آباد کر کے خطے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے۔