کراچی؛ ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چل جانے سے والدین کا اکلوتا بیٹا جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
کراچی:
سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے ایوب گوٹھ میں گھر کے اندر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں نوعمر لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 12 سالہ محمد نواز کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر کے اندر والد کے لائسنس یافتہ پستول سے اتفاقیہ گولی چلنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
اسپتال میں متوفی کے ماموں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نواز گھر پر اکیلا تھا اور والد اور والدہ عید کی خریداری کے لیے بازار گئے ہوئے تھے، نواز پستول کے ساتھ موبائل سے ویڈیو بنا رہا تھا کہ اس سے گولی چل گئی جو اس کے سر میں لگی، بچے کے والد کا اسلحہ لائسنس یافتہ ہے۔
انھوں نے بتایا کہ گھر سے واقعے سے متعلق دادی کی کال آئی تھی اور جب گھر جا کر دیکھا تو نواز کی لاش پڑی ہوئی تھی ، متوفی نواز کے قریبی رشتے دار نے بھی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نواز اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا جس کے سر پر گولی لگی تھی، شبہہ ہے کہ وہ گھر میں مبینہ طور پر ٹک ٹاک بنا رہا تھا۔ واضح رہے کہ متوفی کے والد کافی عرصے سے بیروزگار ہیں۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا میو ہسپتال میں انجکشن کے مریضوں پر ری ایکشن کی خبر کانوٹس
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے میو ہسپتال میں انجکشن کے مریضوں پر ری ایکشن کی خبر کانوٹس لیتے ہوئے انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے مریضوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سیکرٹری ہیلتھ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجکشن کی ری ایکشن کے واقعہ پر گہری تشویش ہے، غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ مریضوں کے بہترین علاج کا حکم دیا۔