معروف نوجوان ٹک ٹاکر گولی لگنے سے چل بسا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
لاہور میں ایک لڑکا ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران پستول سے اچانک گولی چلنے کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا۔
پنجاب کے دارالحکومت، لاہور کے علاقے شاد باغ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں ٹک ٹاک بنانےکا شوق ایک اور زندگی نگل گیا۔پولیس حکام کے مطابق عبدالرحمٰن نامی لڑکا ٹک ٹاک بناتے ہوئے پستول سے اچانک گولی چلنے سے زندگی کی بازی ہار گیا، واقعےکی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس موقع پرپہنچ گئی تھی۔
ٹک ٹاک بنانے کے دوران جاں بحق ہونے والے عبدالرحمٰن کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانےمنتقل کیا گیا، تاہم اہل خانہ نے کسی بھی قانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا لڑکا مزنگ کا رہائشی تھا، اور وسن پورہ اپنے ماموں کےگھر آیا ہوا تھا، جہاں ٹک ٹاک بنانے کے دوران گولی لگنے سے اپنی زندگی گنوا بیٹھا۔
یاد رہے کہ مئی 2024 میں کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے کال سینٹر ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان عبداللہ ہلاک ہوگیا تھا، جس کا مقدمہ لیاقت آباد تھانے میں درج کرلیا گیا تھا۔مدعی مقدمہ محمد علی نے موقف اپنایا تھا کہ میرا بیٹا پیپر دینے کے بعد ساڑھے 12 بجے گھر آیا اور پھر ظہر کی نماز پڑھنے کے لیے نکلا، لیکن واپس گھر نہیں آیا، ہم اس کے کال سینٹر پہنچے تو وہاں پولیس موجود تھی، ہمیں بتایا گیا کہ آپ کا بیٹا گولی لگنے سے جاں بحق ہوچکا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ٹک ٹاک
پڑھیں:
معروف کامیڈین اداکار جاویدکوڈو انتقال کرگئے
لاہور(نیوز ڈیسک) اسٹیج اور ٹی وی کے نامور کامیڈین اداکار جاویدکوڈو انتقال کرگئے۔اہل خانہ کے مطابق جاوید کوڈو کافی عرصہ سے علیل اور جنرل اسپتال میں زیر علاج تھے۔
اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے شہرت پانے والے اداکار جاوید کوڈو نے اسٹیج ڈراموں سمیت متعدد فلموں اور ڈراموں میں کام کیا۔
ان کے قابل ذکر پاکستانی ڈراموں میں عینک والا جن اور آشیانہ شامل ہیں۔
گزشتہ سال ایک انٹرویو میں جاوید کوڈو نے بتایا تھا کہ انہیں متعدد بیماریاں لاحق ہیں۔
ان کا بتانا تھا کہ مجھے برین ہیمرج ہوا اور میں مفلوج ہوگیا، اس کے علاوہ میں دل کی بیماری میں بھی مبتلا ہوں۔ میرے پیٹ کی سرجری بھی ہوئی تھی۔
جاوید کوڈو نے اپنے ساتھی ادا کاروں کے رویے کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کل ہر کوئی مالی مسائل کا شکار ہے، امید تھی کہ میرے دوست میری مدد کریں گے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ بھی مہنگائی کی وجہ سے مشکل حالات میں ہیں۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے گرمی بڑھنے کا امکان