ٹک ٹاک بنانے سے روکنے پر چوکیدار کی اسکول ہیڈ ماسٹر پر فائرنگ
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے. جہاں سرکاری اسکول کے احاطے کے اندر ٹک ٹاک بنانے سے منع کرنے پر گارڈ نے مشتعل ہوکر فائرنگ کردی۔سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری اسکول سید اکبر نوشہرہ میں ٹک ٹاک بنانے سے روکنے پر چوکیدار آپے سے باہر ہوگیا اور ہیڈ ماسٹر پر فائرنگ کر دی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائرنگ کے بعد اسکول میں خوف و ہراس پھیل گیا اور طلبہ شدید خوفزدہ ہو گئے۔ دوسری جانب اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور چوکیدار کو گرفتار کر لیا۔ڈی ای او نوشہرہ کے مطابق معاملے کی مکمل تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو سات دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور میں 82 لاکھ کی ڈکیتی: 14 سال سے کام کرنے والی 2 گھریلو ملازمہ واردات کی ماسٹر مائنڈ نکلیں
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 82 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات میں 14 سال سے کام کرنے والی 2 گھریلو ملازمہ خواتین واردات کی ماسٹر مائنڈ نکلیں۔
پولیس نے کہا کہ ملازمت کرنے والی خواتین نے ڈکیت گینگ کے ساتھ مل کر واردات کروائی، واردات میں ملوث گروہ کا سرغنہ عثمان بٹ ساتھیوں سمیت گرفتار کیا۔
پولیس حکام کے مطابق گھریلو ملازمہ خواتین کو بھی گرفتار کرلیا گیا، ملزمان سے چوری شدہ سونا اور نقدی برآمد کرلی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملازمہ خواتین واردات کے وقت گھر پر موجود تھیں، سحر اور بشری نے ڈاکوؤں کو گھر میں داخل کروایا۔
حکام کے مطابق ڈاکوؤں کو گھر کی تمام قیمتی اشیاء کی لوکیشن معلوم تھی، ڈاکو نے سونا ایک جیولری شاپ پر فروخت کیا جہاں سے برآمد کیا گیا۔