معروف ٹک ٹاک اسٹار امشا رحمان نے نازیبا ویڈیو لیک کرنے والے ملزم کو کیوں معاف کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
گزشتہ دنوں پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز کی غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جن میں مناہل ملک، امشا رحمان اور متھیرا شامل ہیں۔ امشا رحمان کی ویڈیوز لیک کرنے والے شخص جس کا نام عبدالعزیز ہے اور اس کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے کو گرفتار کیا تھا۔
تاہم ٹک ٹاکر امشا رحمان نے اپنی نازیبا ویڈیو لیک کرنے والے ملزم کو معاف کردیا۔ امشا رحمان کے وکیل ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ ملزم شرمندہ ہے، اس لیے ہم فی سبیل للہ ملزم کومعاف کرتے ہیں اور اس کی ضمانت کی مخالفت نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاک اسٹار امشا رحمان کی نازیبا ویڈیوز کس نے لیک کیں؟
ملزم کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبدالعزیز کو کسی نے امشا رحمان کی پوسٹ بھیجی تھی اور اس نے ویڈیو کو آگے فارورڈ کر دیا۔ انہوں نے کہا ’میرے بیٹے سے غلطی ہوئی ہے، اور مدعی نے میرے بیٹے کو بے قصور قرار دیتے ہوئے معاف کر دیا ہے‘۔
عبدالعزیز کے والد نے کہا کہ وہ معذرت خواہ ہیں کہ ان کے بیٹے سے غلطی ہوئی ہے، امشا رحمان نے انہیں معاف کر دیا ہے اس لیے وہ ان کے شکر گزار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نازیبا ویڈیوز کیسے لیک ہوئیں، متھیرا نے بتا دیا
واضح رہے کہ اپنی نازیبا ویڈیوز پر ردعمل دیتے ہوئے امشا رحمان نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنی نازیبا ویڈیوز دیکھیں تو ان کی زندگی تو جیسے ختم ہی ہو گئی، وہ یونیورسٹی نہیں جا سکتی تھیں اور لوگوں کا سامنا نہیں کر سکتی تھیں۔
امشا نے کہا کہ ان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو پوسٹ کرنے والے بھول جاتے ہیں کہ جس کی ویڈیوز لیک کی جا رہی ہیں اس کی زندگی کس مشکل میں پڑ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر مشی خان میدان میں آگئیں، خواتین کو اہم مشورہ
ٹک ٹاک اسٹار نے مزید کہا کہ جب ان کی نازیبا ویڈیوز لیک ہوئیں تو وہ اپنے ٹک ٹاک پر ویڈیو اپلوڈ کر کے اس پر ردعمل دے سکتی تھیں لیکن انہوں نے ایسا کرنے کے بجائے ایف آئی اے سے رجوع کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امشا رحمان نازیبا ویڈیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: نازیبا ویڈیوز نازیبا ویڈیوز نازیبا ویڈیو ویڈیوز لیک کرنے والے نے کہا کہ انہوں نے معاف کر ٹک ٹاک
پڑھیں:
لاہور: خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
گجرپورہ پولیس نے خاتون سعدیہ کے قتل کے چند گھنٹوں کے بعد ہی فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔خاتون کا قاتل اس کا شوہر عارف نکلا۔
تفصیلات کے مطابق خاتون کو چند گھنٹے قبل گجر پورہ کے علاقہ میں رکشہ میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ڈی آئی جی آپریشن لاہور فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لے کر ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او گجر پورہ محمد ذکاء اور انچارج چوکی کرول گھاٹی شجاع اللہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔
پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔
ایس ایچ او گجر پورہ محمد ذکاء نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے آلہ قتل برآمد کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔