معروف ٹک ٹاکرکو گرفتارکرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
بستی ملوک خواتین کالج کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتارکرلیا گیا۔
ٹک ٹاکر کی شناخت شاہ زیب اور بستی ملوک کے رہائشی سے ہوئی ہے،شہری کاکہنا ہے کہ پولیس نے عوامی شکایات پر بروقت کارروائی کی مثال قائم کردی ۔
ایس ایچ او بابرشہزادکاکہنا ہے کہ ٹک ٹاکر کا “سافٹ ویئر اپڈیٹ” کر کے مزید قانونی کارروائی جاری ہے،ملزم کے خلاف شواہد اکٹھے،آئندہ غیر اخلاقی حرکت برداشت نہیں ہوگی۔
سی پی او ملتان کاکہناتھا کہ خواتین کے وقار کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات جاری رہیں گے۔ ملزم کا کہنا تھا کہ بستی ملوک کے تمام خواتین میری بہنیں ہیں،بڑی غلطی ہو گئی آئندہ کوئی غلطی ویڈیو نہیں بناؤں گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
’’چاند 2 دن کا ہے، علما نے ایک روزہ چھپایا‘‘شہری کے بیان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ
ڈی آئی خان:رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ میں بیان دینے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں میں روزے کا اعلان نہ کرنے کو بنیاد بنا کر شہری نے علما کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ کااستعمال کیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق آئمہ مساجد کے امیر مولانا عبدالغفار قریشی کی مدعیت میں شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ملزم پر الزام ہے کہ وہ فیس بک پر علما کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر رہا تھا۔
ملزم کا دعویٰ تھا کہ چاند 2 روز کا ہے مگر علما نے ایک روزہ چھپایا ہے۔