ٹک  ٹاک نے نوجوانوں میں صحت مند ڈیجیٹل عادات کو فروغ دینے کی غرض سے خاندانوں کی مدد کے لیے تیار کردہ، والدین کے کنٹرولز اور فلاح و بہبود کے ٹولز میں مزید اضافہ کیا ہے۔ یہ اپ ڈیٹس ٹک ٹاک کے آن لائن سیفٹی کے عزم کا حصہ ہیں، جو والدین کو بہتر نگرانی فراہم کرتے ہوئے نوجوان صارفین میں ذمہ دار اور محتاط اسکرین ٹائم کو فروغ دیتے ہیں، اور اس کی فیملی پیئرنگ کی خصوصیت کو مزید بہتر بناتے ہیں۔

تازہ ترین اپ ڈیٹس میں درج ذیل شامل ہیں:

1) ٹائم اَوے شیڈولنگ: والدین اپنی مرضی کے مطابق اسکرین فری مدت (مثال کے طور پر، اسکول کے اوقات، سونے کا وقت، ہفتے کا اختتام) مقرر کرسکتے ہیں۔اگرچہ نوعمر افراد اضافی وقت کے لیے درخواست کرسکتے ہیں لیکن حتمی منظوری کا اختیار والدین کے پاس ہے۔

2) ٹین نیٹ ورک ویزیبلٹی: والدین اب دیکھ سکتے ہیں کہ اُن کا نوعمر فردکس  کو فولو کرتا ہے، کون اسے فولو کرتا ہے، اور کس کے اکاؤنٹس کو انہوں نے بلاک کیا ہے- اس طرح یہ  آن لائن تعاملات کے بارے میں باقاعدہ بحث کو فروغ دیتا ہے۔

3) فعال رپورٹنگ الرٹس: جب کوئی نوعمر فرد ٹک ٹاک  کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے کانٹنٹ  کی اطلاع دیتا ہے تو ،جلد ہی ، اُن کے پاس قابل اعتماد بالغ فرد کو مطلع کرنے کا اختیار بھی ہوگا ، خواہ فیملی پیئرنگ فعال نہ ہو۔

 

اِن اپ ڈیٹس کے ساتھ ، فیملی پیئرنگ اب والدین کو ٹک ٹاک  پر اپنے نوعمرافراد کے تجربے کے مطابق 15 سے زیادہ حسب ضرورت دئیے جانے والے سیفٹی ، پرائیویسی اور فلاح و بہبود کی خصوصیات پیش کرتےہیں۔

 

نوجوانوں کے لیے صحت مند ڈیجیٹل عادات کی حوصلہ افزائی

 

نوجوانوں کو اسکرین ٹائم کی عادات کو بہتر بنانے میں مدد دینے کے لیے ٹک ٹاک  16 سال سے کم عمر صارفین کے لیے بھی ونڈ ڈاؤن (Wind-Down Feature) فیچر متعارف کرا رہا ہے۔ اگر وہ رات 10 بجے کے بعد بھی ٹک ٹاک پر فعال رہتے ہیں تو اُن کی فار یو (For You)فیڈ  پر فل اسکرین اور پرسکون موسیقی  کے ساتھ رکاوٹ آئے گی، جس سے انہیں لاگ آف کرنے کی ترغیب ملے گی۔ اگر وہ ا سکرول(scroll) کرنا جاری رکھتے ہیں تو  ایسی صورت میں ایک دوسرا اور زیادہ مستقل اشارہ ظاہر ہو گا۔

ابتدائی تجربات سے معلوم ہوتا ہے کہ زیادہ تر نوعمر افراد اُن یاد دہانیوں کو فعال رکھنے کا انتخاب کرتے ہیں، جس سے مثبت ڈیجیٹل طرز عمل کو تشکیل دینے میں خصوصیت کی تاثیر کو تقویت ملتی ہے۔ آنے والے ہفتوں میں ٹک ٹاک  اس فیچر کے اندر مراقبہ کی مشقوں کی جانچ کرے گا، کیونکہ تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ذہنی مراقبہ نیند کے معیار کو بہتر بنا سکتا ہے۔

ٹک ٹاک  کے ترجمان کا کہنا ہے ”ٹک ٹاک میں ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں اُس میں حفاظت بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ نئی اپ ڈیٹس صحت مند ڈیجیٹل عادات کو فروغ دینے کے لیے ضروری ٹولز کے ساتھ خاندانوں کو بااختیار بنانے کے لیے بھی ہمارے جاری عزم کا حصہ ہیں۔ فیملی پیئرنگ کو بڑھا کر، اپنی انڈسٹری پارٹنرشپ کو مضبوط بنا کر اور صحت کے جدید فیچرز متعارف کروا کر ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ نوجوان صارفین محفوظ اور مثبت آن لائن ماحول میں تلاش، کریئٹ اور رابطہ قائم کر سکیں۔“

 

آن لائن سیفٹی معیارات کو متحرک رکھنے والی صنعت کی شراکت داری

ٹک ٹاک  صنعت بھر میں عمر کی یقین دہانی اور ڈیجیٹل حفاظت کو مضبوط بنانے کے لیے عالمی رہنماؤں کے ساتھ فعال طور پر تعاون کر رہا ہے۔ پلیٹ فارم عمر کے حوالے سے اپنے قوانین کو نافذ کرنے اورٹک ٹاک  استعمال کرنے والے افراد کی عمر کی تصدیق کرنے کے لیے اضافی طریقوں کو شامل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اپنے نفاذ کے ایک حصے کے طور پر، ٹک ٹاک 13 سال سے کم عمر کے لوگوں کو پلیٹ فارم پر آنے سے روکنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مشین لرننگ جیسی ٹیکنالوجی کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہے کہ نوجوان عمر کے مطابق تجربے سے لطف اندوز ہوں۔

 

ٹیلی فونیکا(Telefónica) کے ساتھ شراکت داری میں ٹک ٹاک  موبائل سروس فراہم کنندہ کی بنیاد پر عمر کی توثیق، تصدیق اور حفاظتی اقدامات میں اضافے پر بھی غور کر رہا ہے۔

مزید برآں، ٹک ٹاک  عمر کی یقین دہانی پر ملٹی اسٹیک ہولڈرز ڈائیلاگ میں ایک اہم شراکت دار ہے، جو سینٹر فار انفارمیشن پالیسی لیڈرشپ اور وی پروٹیکٹ گلوبل الائنس کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں عمر کی تصدیق کے لیے بہترین طریقوں کو قائم کیا جا سکے۔

نوجوان آوازوں کو پلیٹ فارم کی بہتری کے مرکز میں لانے کے اپنے عزم کے ایک حصے کے طور پر ، ٹک ٹاک  سنہ 2025ء کے لیے اپنی گلوبل یوتھ کونسل کو توسیع دے رہا ہے۔ پہلے کامیاب سال کے بعد ، کونسل – جسے فی الحقیقت سنہ2023ء میں قائم کیا گیا تھا –  نوجوانوں کے نقطہ نظر میں اضافہ کرنے اور پلیٹ فارم پر اُن کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے قائم کی گئی تھی۔ یوتھ کونسل ٹک ٹاک  پرحفاظت، فلاح و بہبود اور شمولیت کی پالیسیوں کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ چیز اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ پلیٹ فارم دنیا بھر میں نوجوان صارفین کی ضروریات اور تجربات کے ساتھ ترقی کرتا رہے۔

ان تازہ ترین اپ ڈیٹس کے ساتھ ، ٹک ٹاک  بہتر نگرانی کے ٹولز متعارف کروا کے  اور نوجوانوں میں صحت مند آن لائن عادات کی حوصلہ افزائی کرکے اور حفاظتی ماہرین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنا کر ڈیجیٹل سیفٹی اور فلاح و بہبود کے لیے اپنے عزم کو تقویت دے رہا ہے۔

 یہ کوششیں خاندانوں کے لیے ایک محفوظ اور زیادہ معاون ڈیجیٹل ماحول بنانے کے لیے پلیٹ فارم کے جاری کام کی عکاسی کرتی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فیملی پیئرنگ بنانے کے لیے فلاح و بہبود پلیٹ فارم بہتر بنا آن لائن کو بہتر اپ ڈیٹس کے ساتھ کو فروغ عمر کی ٹک ٹاک رہا ہے

پڑھیں:

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری؛ حماس کمانڈر سمیت مزید 60 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران بچوں اور خواتین سمیت مزید 60 فلسطینی شہید ہو گئے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ صہیونی فوج کے حملوں میں 162 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں شہید والوں کی تعداد 50 ہزار 669 ہوگئی جب کہ  115,225 شہری زخمی ہو چکے۔

صدر فلسطین ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق اسرائیلی حملے میں حال ہی میں 15 طبی اور ایمرجنسی اہلکاروں کا قتل مشتبہ جنگی جرم ہے جو غزہ جنگ  کے تاریک ترین لمحات میں سے ایک ہے۔

فلسطینی جرنلسٹس پروٹیکشن کمیٹی  کے مطابق اسرائیل نے  لبنان میں ٹارگٹڈ حملہ کرتے ہوئے فلسطینی صحافی محمد صالح محمد برداوِل، ان کی اہلیہ اور ان کے تین بچوں سمیت شہید کر دیا۔ صالح 18 مارچ کے بعد شہید ہونے والے چوتھی فلسطینی صحافی ہیں۔

میڈیا رپورٹس اور اسرائیلی و فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیل نے لبنان کے علاقے صیدا کے رہائشی علاقے میں ایک فلیٹ پر حملہ کر کے حماس کمانڈر حسن فرحات کو ان کے بیٹے اور بیٹی سمیت شہید کر دیا۔ڈاکٹرز ودآئوٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ان کی تنظیم کے11 ویں ڈاکٹر حسام آل لولو، ان کی اہلیہ اور 28 سالہ بیٹی کو بمباری کر کے شہید کردیا۔

اقوام متحدہ کے ادارہ انسانی حقوق کے ہائی کمشنر  وولکر ترک نے  غزہ،مغربی کنارے پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں کہا ہے کہ  غزہ میں اسرائیلی  حملوں کے نتیجے میں عالمی ادارے کے   اہلکاروں کی حالیہ ماوات جنگی جرائم کمیشن کے لئے باعث تشویش ہیں۔

پاکستان کے مستقل مندوب  عاصم افتخار احمد نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی  حملوں سے مسائل کا  شکار فلسطینیوں کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکامی،سلامتی کونسل کی کارکرگی پر سوالیہ نشان  ہے۔فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابل قبول ہے اور سلامتی کونسل کو  اس سب کو روکنے کیلئے لازما اقدامات کرنے چاہئیں۔

چین کے مستقل نمائندے فو چھونگ نے زور دیا کہ دو ریاستی حل ہی واحد ممکنہ راستہ ا ور جنگ کو دوبارہ شروع کرنا صرف مزید قتل اور نفرت کو جنم دیگا۔اقوام متحدہ کے  ادارے انروا کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کا غزہ میں خوراک کو ہتھیار کے طور استعمال اجتماعی سزا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغائی نے اسرائیل کی جانب سے صحافیوں کا ہدف بنا کر قتل،  امدادی کارکنوں اور طبی مراکز پر جان بوجھ کر حملوں کو جنگی جرائم   قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نو عمر افراد کی نگرانی: ٹک ٹاک کی فیملی پیئرنگ فیچر میں مزید بہتری
  • فیملی پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے والا اوباش ملزم گرفتار
  • معیشت کی بہتری میں آرمی چیف کا بھرپور کردار ہے، مزید خوشخبریاں آئیں گی، وزیراطلاعات
  • عوام کو مبارکباد، بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے مہنگائی مزید کم ہو گی: نوازشریف
  • گورننس میں بہتری اور کرپشن کا خاتمہ، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کل شروع ہونگے
  • انسٹاگرام کا اہم فیچر ختم کرنے کا فیصلہ
  • بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے مہنگائی مزید کم ہوگی، نواز شریف
  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری؛ حماس کمانڈر سمیت مزید 60 افراد شہید
  • قرض کیوں نہیں دیا، 2 بھائیوں نے بینک لاکر توڑ کر کروڑوں کا سونا لوٹ لیا