ڈجکوٹ میں ٹک ٹاکر خاتون نے مبینہ طور پر نہر میں چھلانگ لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
ڈجکوٹ(نیوز ڈیسک)پنجاب کے ضلع فیصل آباد کی تحصیل ڈجکوٹ میں ٹک ٹاکر خاتون نے مبینہ طور پر بنگلہ نہر میں چھلانگ لگا دی۔
ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر نہر میں چھلانگ لگانے والی خاتون کی ریسکیو ٹیم نے موقع پر خاتون کی تلاش شروع کردی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹک ٹاکر خاتون کی شناخت صبیحہ عرف پٹھانی کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اہل علاقہ نے بھی بتایا کہ خاتون نے نہر میں چھلانگ لگائی۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹک ٹاکر خاتون نے اہل خانہ کے رویہ اور والدہ کی وفات کے غم میں انتہائی قدم اٹھایا۔ خاتون کو ٹک ٹاک بنانے کی وجہ سے گھر سے بے دخل کردیا گیا تھا۔ ٹک ٹاکر خاتون نواحی علاقہ میں گزشتہ 8 سال سے اپنی دوست کے پاس رہ رہی تھی۔
ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر صبیحہ کی دوست نے بتایا کہ ٹک ٹاکر کی والدہ وفات پانے کی خبر سن کر ٹک ٹاکر خاتون غم برداشت نہ کرسکی۔
مزیدپڑھیں:بجلی کی قیمتوں میں مزیدکمی،وزیراعظم نے قوم کوخوشخبری سنادی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نہر میں چھلانگ ٹک ٹاکر خاتون خاتون نے بتایا کہ
پڑھیں:
صوابی: 14 سواریاں لے جانے والا رکشہ نہر میں گرگیا
صوابی میں باکر کے مقام پر گوہاٹی نہر میں رکشہ گر گیا، جس میں سوار 14 افراد نہر میں ڈوب گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق نہر میں ڈوبنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق 2 خواتین اور 1 بچے کی لاش نہر سے نکالی گئی جبکہ 9 افراد کو زندہ بچالیا گیا۔ دیگر 2 افراد کی تلاش کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔