2025-04-07@17:43:23 GMT
تلاش کی گنتی: 20

«نہر میں چھلانگ»:

    ڈجکوٹ(نیوز ڈیسک)پنجاب کے ضلع فیصل آباد کی تحصیل ڈجکوٹ میں ٹک ٹاکر خاتون نے مبینہ طور پر بنگلہ نہر میں چھلانگ لگا دی۔ ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر نہر میں چھلانگ لگانے والی خاتون کی ریسکیو ٹیم نے موقع پر خاتون کی تلاش شروع کردی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹک ٹاکر خاتون کی شناخت صبیحہ عرف پٹھانی کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اہل علاقہ نے بھی بتایا کہ خاتون نے نہر میں چھلانگ لگائی۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹک ٹاکر خاتون نے اہل خانہ کے رویہ اور والدہ کی وفات کے غم میں انتہائی قدم اٹھایا۔ خاتون کو ٹک ٹاک بنانے کی وجہ سے گھر سے بے دخل کردیا گیا تھا۔ ٹک ٹاکر خاتون نواحی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2025ء) عید کے بعد پہلے ہی کاروبار دن پر ڈالر کی غیر معمولی بڑی چھلانگ، روپیہ کمزور ہو گیا، جمعرات کے روز عید کی تعطیلات کے بعد کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے پر ڈالر کی قیمت میں 40 پیسے کا غیر معمولی اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں عید کی تعطیلات کے بعد ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ عید کی چھٹیوں کے بعد آج پہلے کاروباری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 40 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 56 پیسے پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 280...
    پولیس کے آنے کی اطلاع پر خاتون نے چوتھی منزل کے فلیٹ کی کھڑکی سے گلی میں چھلانگ لگا دی، جس سے وہ زخمی اور بے ہوش ہوگئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں واقع عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ سے خاتون نے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز سکس خیابان مسلم کمرشل ایریا میں واقع عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ سے خاتون نے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان کراچی پولیس کے جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 40 سالہ افشاں کے نام سے کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت مذکورہ...
    کراچی میں منشیات فروش اور منشیات کی عادی مبینہ ملزمہ نے چھاپے کے دوران گرفتاری کے ڈر سے چوتھے فلور سے نیچے چھلانگ لگا دی۔پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز 6 خیابان مسلم کمرشل میں گرفتاری کے ڈر سے رہائشی عمارت کے چوتھے فلور سے خاتون چھلانگ لگاکر زخمی ہوگئی جوکہ جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی خاتون نشے کی عادی اور منشیات فروش بھی تھی، خاتون اپنے فلیٹ میں لوگوں کو نشہ کرنے کی سہولت بھی دیتی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی ویو کے قریب رہائشی عمارت سے عبید نامی منشیات فروش کو گرفتار کیا تھا جس کی نشاندہی پر خاتون کو گرفتار کرنے کے لیے لیڈیز سرچر کے ہمراہ فلیٹ پر...
    کراچی: ڈیفنس فیز سکس خیابان مسلم کمرشل ایریا میں واقع عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ سے خاتون نے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز سکس خیابان مسلم کمرشل ایریا میں واقع عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ سے خاتون نے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان کراچی پولیس کے جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 40 سالہ افشاں دختر رشید کے نام سے کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت مذکورہ عمارت میں پولیس نے منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا، پولیس کے آنے کی...
    کراچی: ڈاکو نے فرار ہونے کے لیے راستہ نہ ملنے پر پل سے چھلانگ لگادی، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈاکو شہریوں اور پولیس کے خوف سے گرین لائن بس اسٹیشن کے پل پر چڑھ گیا، جہاں سے اسے فرار کا راستہ نہیں ملا۔ اس دوران ڈاکو پولیس کو چھلانگ لگانے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔ جائے وقوع پر لوگوں کے ہجوم اور پولیس کی موجودگی کے دوران  پل پر لٹکی ہوئی رسی کے ذریعے ڈاکو لٹک کر درخت کی جانب آیا، اس دوران نیچے موجود افراد نے کپڑے کی چادر تھامی، تاکہ چور کو زمین پر گرنے سے بچایا جا سکے۔ چور نے موقع بہتر جانتے ہوئے کپڑے...
    مری(نیوز ڈیسک)مری میں ملزم کی فائرنگ اور پتھراؤ سے ایس ایچ او سمیت کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔مری میں پولیس نے ملزم کیخلاف چھاپہ مارا تو اسی دوران ملزم نے بھی پولیس پر فائرنگ اور پتھراؤ شروع کر دیا۔ ملزم کی فائرنگ اور پتھراؤ سے ایس ایچ او تھانہ چھانگلہ سمیت کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پولیس پارٹی قتل کے ملزم خان زمان کی گرفتاری کے لیے پہنچی تھی، ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق ملزم پر عمران نامی شخص کو قتل کرنےکا الزام تھا۔ درِفشاں کی طبیعت ناساز، مٹھی بھر دوائیاں کھانے پر مجبور
    مری میں ملزم کی فائرنگ اور پتھراؤ سے ایس ایچ او سمیت کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔مری میں پولیس نے ملزم کیخلاف چھاپہ مارا تو اسی دوران ملزم نے بھی پولیس پر فائرنگ اور پتھراؤ شروع کر دیا۔ملزم کی فائرنگ اور  پتھراؤ سے ایس ایچ او تھانہ چھانگلہ سمیت کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پولیس پارٹی قتل کے ملزم خان زمان کی گرفتاری کے لیے پہنچی تھی، ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق  ملزم پر عمران نامی شخص کو قتل کرنےکا الزام تھا۔
    بنگلورو : بھارت میں میٹرک کی طالبہ نے اہل خانہ  کی جانب سے موبائل فون استعمال کرنے سے روکنے پر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بنگلورو شہر میں پیش آیا جہاں 10 ویں جماعت کی طالبہ 15 سالہ اونتیکا چوریسا نے گھر والوں کی جانب سے موبائل فون استعمال نہ کرنے دینے پر 20 ویں منزل سے چھلانگ لگائی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اونتیکا ایک نجی اسکول میں زیر تعلیم تھی، سالانہ امتحانات سر پر تھے اور پڑھائی میں اس کے کم نمبر آرہے تھے، پڑھائی پر توجہ دینے کے بجائے وہ موبائل فون پر زیادہ وقت ضائع کرتی تھی جو اس کی والدہ کو پسند نہیں تھا۔ والدہ نے بیٹی کو فون کا استعمال...
    بھارت(نیوزڈیسک) بھارت میں خواتین کو ہراساں کرنا معمول بن گیا . دوران سفر بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کی مشکوک حرکات، 2 طالبات نے چلتی بس سے چھلانگ لگادی،بس میں موجود 4 لوگوں نے فحش تبصرے کرنا شروع کئے جس پر طالبات نے بس روکنے کا کہا لیکن ڈرائیور نے انکار کردیا،نویں جماعت کی 2 طالبات نے چلتی بس سے چھلانگ لگا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے شہر داموہ میں پیش آیا جہاں بس ڈرائیور اور کنڈکٹر سمیت مزید 2 افراد کے نازیبا جملے اور مشکوک حرکات پر 2 طالبات نے بس سے چھلانگ لگا دی۔ پولیس نے بتایا کہ بس میں موجود 4 لوگوں نے فحش تبصرے کرنا شروع کیے جس پر طالبات نے...
    متاثرہ شخص کا تعلق تریکو سے بتایا جاتا ہے۔ واقعے کے فوراً بعد انتظامیہ، ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے فوری طور پر لاش کی تلاش کا عمل شروع کر دیا۔ تاہم، تاحال لاش برآمد نہیں ہو سکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روندو کے علاقے ہرسنگ نالہ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں اقبال ولد حاجی رضا، عمر تقریباً 45 سال نے مبینہ طور پر دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ متاثرہ شخص کا تعلق تریکو سے بتایا جاتا ہے۔ واقعے کے فوراً بعد انتظامیہ، ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے فوری طور پر لاش کی تلاش کا عمل شروع کر دیا۔ تاہم، تاحال لاش برآمد نہیں ہو سکی ہے۔ انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن کو تیز...
    صدر ڈونلڈٹرمپ ایک مقولے کو غلط ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ کہاوتیں، حکایتیں اور مقولہ جات وغیرہ بہت سبق آموز ہوتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کی واحد سپر پاور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے صدر ہیں۔ کہانیوں سے اخذ کی گئی کہاوتوں میں عقل و دانش اور حکمت کا نچوڑ ہوتا ہے۔ گو کہ ٹرمپ اور ان کی ٹیم اور مشیران میں چوٹی کے جہاندیدہ اور زہین ترین افراد شامل ہوں گےلیکن ابھی تک ڈونلڈ ٹرمپ کے زیادہ تر بیانات اور فیصلوں میں جہاں بانی، انصاف اور دانش کی کمی نظر آتی ہے۔ محاورے اور مقولے لکھنے والے دانشوران اپنے تجربات کو دلکش کہانیوں کی صورت میں لکھتے ہیں تاکہ اس سے پڑھنے والوں کے دل پر گہرے اثرات مرتب ہوں...
    دبئی(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کی جانب سے جاری مینز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد زبردست چھلانگ لگائی ہے ۔تازہ رینکنگ کے مطابق24 سالہ نوجوان بیٹر 38 درجے چھلانگ لگا کر دوسرے نمبر پر آگیا، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 855 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ابھیشیک کی حیران کن ترقی کے نتیجے میں ٹیم کے ساتھی تلک ورما تیسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ کپتان سوریہ کمار یادیو پانچویں نمبر پر ہیں۔دریں اثنا پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم اور محمد رضوان دونوں ایک مقام کھسک کر بالترتیب ساتویں اور نویں پوزیشن پر چلے گئے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں بھارت کے ورون چکرورتی 3 مقام...
    لاہور(نیوز ڈیسک) خاتون نے گنگا رام اسپتال کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی خاتون کی شناخت صائمہ کے نام سے ہوئی، خاتون کے پاس سے ملنے والے ایمپلائی کارڈ کے مطابق وہ بینک آف پنجاب میں ملازمت کرتی تھی۔ اسپتال انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ خاتون نہ تو اسپتال میں داخل تھی اور نہ ہی کسی مریض کی اٹینڈنٹ تھی، خاتون ذہنی مریضہ تھی جس نے کھڑکی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔ انتظامیہ کے مطابق خاتون کی شوہر سے علیحدگی ہو چکی تھی، متوفیہ والٹن کی رہائشی تھی اور اس کا 12 سال کا بیٹا...
    دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ اس میں پاکستان کے اسٹار اسپنر نعمان علی نے برق رفتاری سے 4 درجے ترقی کرتے ہوئے پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ وہ ٹیسٹ باؤلنگ رینکنگ میں 800 پوائنٹس کا ہندسہ عبور کرنے والے 12 ویں پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔  نعمان علی نے ملتان ٹیسٹ میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ آف اسپنرساجد خان کی بھی رینکنگ میں 2 درجے بہتری ہوئی ہے اور  وہ 21 ویں نمبر  پر آگئے ہیں۔ اسپنر ابرار احمد بھی 2 درجے ترقی کے بعد 51 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے جومیل واریکن نے 16...
    کراچی سے دوست کے ساتھ راولپنڈی آئی لڑکی نے ساتویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی، پولیس نے لڑکے کو گرفتار کرکے دونوں کے اہل خانہ کو طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ روات پولیس کو ایریا کی سیکیورٹی نے فون پر لڑکی کی چھلانگ لگانے کی اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچی تو لڑکی کی لاش پڑی تھی۔ اس دوران اس کا دوست بھی ناشتہ لے کر پہنچ گیا۔ تھانہ روات کی پولیس چوکی پوش ایریا فیز سیون میں یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا، 19 سالہ مسمات ردا نوروز دختر علی اکبر دو دن قبل کراچی سے اپنے دوست محمد حسن ولد محمد اسلم کے ساتھ راولپنڈی فیز سیون میں آئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹیں لینے والے قومی ٹیم کے اسپنر ساجد خان 18 درجے ترقی پاکر 23ویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ نعمان علی نے 2 درجے ترقی کے بعد کیرئیر بیسٹ 9ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ ٹیسٹ بالنگ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ کی 908 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز 841 پوائنٹس کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر قابض ہیں۔ مزید پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ بابراعظم کی 6 درجہ تنزلی رضوان کی ترقی ٹاپ 10 ٹیسٹ بالرز کی رینکنگ میں محض نعمان علی شامل ہیں۔ دوسری جانب جانب بیٹرز کی رینکنگ میں کوئی بڑا اُلٹ...
    امریکا میں ایک شخص نے اپنی گرل فرینڈ سے جھگڑنے کے دوران ایسا قدم اُٹھایا کہ جیسے وہ ہوائی جہاز کے ایمرجنسی دروازے سے نہیں، بلکہ خود کو فری لانسر سمجھ رہا ہو! جی ہاں، یہ واقعہ جیٹ بلیو فلائٹ 161 میں پیش آیا، جب ایک مسافر نے اپنی گرل فرینڈ سے فون پر جھگڑا کرتے ہوئے طیارے کے ایمرجنسی دروازے کو کھولنے کی کوشش کی۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ وہ اس بات پر اتنا غصے میں تھا کہ شاید وہ کسی ’ڈرامہ‘ کی شوٹنگ میں تھا، اور چھلانگ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ خوش قسمتی سے، طیارے میں موجود ایف بی آئی ایجنٹ نے فوراً اس کا راستہ روک لیا اور اس کے منصوبے پر پانی پھیر دیا۔...
۱