کراچی سے دوست کے ساتھ راولپنڈی آئی لڑکی نے ساتویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی، پولیس نے لڑکے کو گرفتار کرکے دونوں کے اہل خانہ کو طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ روات پولیس کو ایریا کی سیکیورٹی نے فون پر لڑکی کی چھلانگ لگانے کی اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچی تو لڑکی کی لاش پڑی تھی۔ اس دوران اس کا دوست بھی ناشتہ لے کر پہنچ گیا۔

تھانہ روات کی پولیس چوکی پوش ایریا فیز سیون میں یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا، 19 سالہ مسمات ردا نوروز دختر علی اکبر دو دن قبل کراچی سے اپنے دوست محمد حسن ولد محمد اسلم کے ساتھ راولپنڈی فیز سیون میں آئی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور لڑکے کا بیان ریکارڈ کیا۔ اس کے دوست نے پولیس کو انکوائری میں بتایا کہ وہ ہفتہ کی صبح اٹھ کر ناشتہ لینے بازار گیا اس دوران اس کی دوست ٹیرس سے کود گئی، رات دونوں کا جھگڑا بھی ہوا مگر معاملہ ختم ہوگیا تھا۔

تفتیشی آفیسر نے بتایا کے لڑکی کے والدین کو کراچی سے راولپنڈی بلایا گیا ہے ان سے رابطہ ہوگیا ہے، والدین کے راولپنڈی آنے کے بعد مزید کچھ کہا جاسکے گا لڑکی کے دوست کو گرفتار کرلیا ہے، لڑکے کے رشتہ دار بھی آرہے ہیں دونوں فیملیز کے آنے پر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تھانہ روات پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بھجوا دی ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل کراچی سے

پڑھیں:

ٹانک: ملزمان پولیس اہلکار کے گھر کو آگ لگا کر اسے ساتھ لے گئے

— فائل فوٹو

ٹانک کے علاقہ گرہ شادہ میں ملزمان نے پولیس اہلکار کے گھر کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا ہے۔

ملزمان گھر کو آگ لگانے کے بعد مذکورہ پولیس اہلکار کو اپنے ساتھ اغواء کر کے لے گئے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ اہلکار جلد از جلد بازیاب ہو جائے گا، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گجرات ؛ تھانہ رحمانیہ میں گھر سے شیمپو کی بوتل چوری کا مقدمہ درج، پولیس نے تفتیش شروع کردی
  • گستاخ امام زمانہ کیخلاف ایف آئی آر کیلئے سٹی تھانہ سکردو میں درخواست دائر
  • لڑکی نے اغوا کا ڈراما رچا کر باپ کو 15 لاکھ کا نقصان کرادیا
  • ماں باپ دونوں کو سائیکاٹرسٹ کے پاس بھیجنا چاہیے، عدالت، بچے کی حوالگی سے متعلق فیصلہ محفوظ
  • لڑکی نے زیادتی کے بعد خاندان کے خوف سے جسم میں چاقو گھونپ لیا
  • مجھے لگتا ہے ، ماں باپ دونوں کو سائیکاٹرسٹ کے پاس بھیجنا چاہئے،اسلام آباد ہائیکورٹ، بچے کی حوالگی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ 
  • کراچی سے لڑکی کے لاپتا ہونے کا ڈراپ سین، چوکیدار سے متعلق بیان بھی سامنے آگیا
  • ٹانک: ملزمان پولیس اہلکار کے گھر کو آگ لگا کر اسے ساتھ لے گئے
  • لاہور، موٹر سائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار ورنہ بھاری چالان ہوگا، پولیس حکام