آئی سی سی سی ٹی 20رینکنگ ، بابر اعظم اور رضوان کی تنزلی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
دبئی(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کی جانب سے جاری مینز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد زبردست چھلانگ لگائی ہے ۔تازہ رینکنگ کے مطابق24 سالہ نوجوان بیٹر 38 درجے چھلانگ لگا کر دوسرے نمبر پر آگیا، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 855 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ابھیشیک کی حیران کن ترقی کے نتیجے میں ٹیم کے ساتھی تلک ورما تیسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ کپتان سوریہ کمار یادیو پانچویں نمبر پر ہیں۔دریں اثنا پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم اور محمد رضوان دونوں ایک مقام کھسک کر بالترتیب ساتویں اور نویں پوزیشن پر چلے گئے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں بھارت کے ورون چکرورتی 3 مقام چھلانگ لگا کر مشترکہ دوسرے نمبر پر آ گئے جبکہ ویسٹ انڈیز کے اکیل ہوسین نے دوبارہ سرفہرست مقام حاصل کیا۔ایک اور بھارتی روی بشنوئی انگلینڈ کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی T20I سیریز میں اپنی پانچ وکٹوں کی بدولت چار مقام ڑھ کر چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف فتح کے بعد متعدد آسٹریلوی کھلاڑی میدان میں آگئے۔سٹینڈ ان کپتان سٹیو سمتھ تین درجے چھلانگ لگا کر پانچویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ نے مذکورہ میچ کے دوران 232 کا سب سے زیادہ ٹیسٹ اسکور بنانے کے بعد 6 درجے بہتری کے ساتھ 11ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ آسٹریلیا کے گیند بازوں نے بھی ترقی پائی ، تجربہ کار اسپنر نیتھن لیون اور بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز مچل اسٹارک دونوں نے دو درجے چھلانگ لگا کر بالترتیب چھٹی اور 12 ویں پوزیشن حاصل کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چھلانگ لگا کر
پڑھیں:
پی ایس ایل کی پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال پر محمد رضوان برہم: ماحول کشیدہ ہو گیا
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل اسلام آباد میں چھ فرنچائز ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس دوران ایک صحافی کے سوال نے ماحول کو گرما دیا اور محفل میں سنجیدگی چھا گئی پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے ملتان سلطانز کے کپتان اور قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ آپ کی کپتانی سے پاکستانی ٹیم نے تو بہت کچھ سیکھا اب کیا فرنچائز کو بھی جیت کی راہ پر گامزن دیکھیں گے یہ سوال سن کر رضوان واضح طور پر ناراض ہو گئے اور انہوں نے ساتھ بیٹھے شاداب خان اور بابراعظم کی جانب دیکھتے ہوئے کہا کہ کیا ہم تینوں اس سوال کا جواب دیں بعد ازاں انہوں نے خود جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی نتائج کی پروا نہیں کی بلکہ اپنی پوری کوشش کی کیونکہ جیت ہار کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا رضوان کا مزید کہنا تھا کہ جیت ہو یا سیکھنے کا عمل دونوں کے پیچھے ہماری محنت شامل ہوتی ہے ہم ہر میچ میں بہتر سے بہتر کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن حتمی فیصلہ اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے ان کا کہنا تھا کہ کسی بیان کو طنز کے طور پر نہ لیا جائے کیونکہ ہم سب ایک ٹیم کی طرح اپنے ملک اور فرنچائز کی کامیابی کے لیے میدان میں اترتے ہیں