پولیس کے آنے کی اطلاع پر خاتون نے چوتھی منزل کے فلیٹ کی کھڑکی سے گلی میں چھلانگ لگا دی، جس سے وہ زخمی اور بے ہوش ہوگئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں واقع عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ سے خاتون نے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز سکس خیابان مسلم کمرشل ایریا میں واقع عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ سے خاتون نے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان کراچی پولیس کے جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 40 سالہ افشاں کے نام سے کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت مذکورہ عمارت میں پولیس نے منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھا، پولیس کے آنے کی اطلاع پر خاتون نے چوتھی منزل کے فلیٹ کی کھڑکی سے گلی میں چھلانگ لگا دی، جس سے وہ زخمی اور بے ہوش ہوگئی تھی۔

خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ خاتون کی موت واقع ہو چکی ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ منشیات فروش کی نشاندہی پر پولیس مذکورہ بلڈنگ پر پہنچی تھی، جاں بحق ہونے والی خاتون کے فلیٹ سے منشیات اور نشہ آور اشیا استعمال کرنے کا سامان ملا ہے، خاتون منشیات فروش تھی اور اپنے گھر پر منشیات استعمال کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتی تھی، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: چھلانگ لگا خاتون نے خاتون کی فلیٹ سے

پڑھیں:

کراچی میں منگیتر سے جھگڑے پر 17 سالہ میڈیکل کی طالبہ نے خودکشی کرلی

شہر قائد کے علاقے لائٹ ہاؤس کی رہائشی میڈیکل کی طالبہ نے منگیتر سے جھگڑے کے بعد پھندے میں جھول کر خودکشی کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لائٹ ہاؤس افتخار مینشن کے قریب فلیٹ سے لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جبکہ کمرے سے ایک نوٹ بھی ملا۔ جس میں منگیتر سے جھگڑے کا ذکر تھا۔

پولیس کے مطابق متوفیہ کی عمر 17 سال اور نام ثمر تھا جو میڈیکل کی طالبہ تھی، لاش کو قانونی کارروائی کیلیے سول اسپتال منتقل کردیا جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق متوفیہ نے مبینہ طور پر منگیتر سے جھگڑے کے بعد خودکشی کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں درخت سے لٹکی لاش برآمد
  • کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں راشن تقسیم کے دوران بھگڈر مچنے سے خاتون جاں بحق
  • کراچی: مدینہ کالونی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ، بزرگ خاتون جاں بحق، متعدد زخمی
  • کراچی میں منگیتر سے جھگڑے پر 17 سالہ میڈیکل کی طالبہ نے خودکشی کرلی
  • کراچی: اہلکاروں کی بدتمیزی کا نشانہ بننے والے پھل فروش کو ایس ایس پی کی جانب سے گلدستہ پیش
  • گرفتاری کے ڈر سے چھوتھی منزل سے چھلانگ لگانے والی منشیات فروش خاتون جاں بحق
  • کراچی؛ ڈیفنس میں پولیس کا چھاپہ، منشیات فروش خاتون کی فلیٹ سے چھلانگ لگا کر خودکشی
  • کراچی: ڈیفنس میں عمارت کے چوتھے فلور سے گر کر جاں بحق ہونیوالی خاتون کون تھی؟
  • کراچی: منشیات فروش کے اڈے پر چھاپے کے دوران منشیات فروش کا ساتھی مارا گیا، پولیس