موبائل فون استعمال کرنے سے روکنے پر میٹرک کی طالبہ کی 20 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
بنگلورو : بھارت میں میٹرک کی طالبہ نے اہل خانہ کی جانب سے موبائل فون استعمال کرنے سے روکنے پر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بنگلورو شہر میں پیش آیا جہاں 10 ویں جماعت کی طالبہ 15 سالہ اونتیکا چوریسا نے گھر والوں کی جانب سے موبائل فون استعمال نہ کرنے دینے پر 20 ویں منزل سے چھلانگ لگائی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اونتیکا ایک نجی اسکول میں زیر تعلیم تھی، سالانہ امتحانات سر پر تھے اور پڑھائی میں اس کے کم نمبر آرہے تھے، پڑھائی پر توجہ دینے کے بجائے وہ موبائل فون پر زیادہ وقت ضائع کرتی تھی جو اس کی والدہ کو پسند نہیں تھا۔ والدہ نے بیٹی کو فون کا استعمال کم کرنے پر زور دیا جس پر اونتیکا ناراض ہوگئی اور اس نے طیش میں آکر اپارٹمنٹ کی 20 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موبائل فون
پڑھیں:
مشی خان گندی زبان استعمال کرنے والے پاکستانی یوٹیوبرز پر برس پڑیں
پاکستانی اداکارہ اور میزبان مشی خان نے بھارتی پوڈکاسٹر رنویر الہ آبادیا اور کامیڈین سمے رائنا کے تنازع پر بات کرتے ہوئے پاکستانی یوٹیوبرز کے رویے پر بھی سوال اٹھا دیا۔
بھارت میں اس وقت رنویر الہ آبادیا شدید تنقید کی زد میں ہیں، جب انہوں نے ایک ریئلٹی شو میں نامناسب سوالات کیے اور 2 کروڑ روپے کی متنازع پیشکش کی۔
اس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے بائیکاٹ کی مہم شروع ہو گئی، اور ان کے خلاف پولیس شکایت بھی درج کرائی گئی۔
مشی خان نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "بھارت میں لوگ کھل کر ایسے یوٹیوبرز کے خلاف کھڑے ہو رہے ہیں، لیکن پاکستان میں ایسا کیوں نہیں ہوتا؟"
انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارے ہاں بھی بہت سے یوٹیوبرز ایسے ہیں جو گندی زبان استعمال کرتے ہیں، گالیاں دے کر کیرئیر بنا چکے ہیں، اور اب وی لاگرز بن گئے ہیں۔ ان میں سب سے ٹاپ پر ڈکی بھائی ہیں، جنہوں نے 13، 14 سال کے بچوں کو یہ سب سکھایا ہے۔"
مشی خان نے نشاندہی کی کہ "بھارت میں پورا ملک ان یوٹیوبرز کے خلاف کھڑا ہو گیا ہے، چاہے وہ کتنے ہی مشہور کیوں نہ ہوں، لیکن پاکستان میں ایسا کوئی ردعمل نظر نہیں آتا"۔