ٹک ٹاکر دانیہ شاہ اور شوہر کی گاڑی حادثے کا شکار، ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مارچ 2025ء ) معروف ٹک ٹاکر دانیہ شاہ اور ان کے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کی گاری حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکیم شہزاد لوہا پاڑ اور دانیہ شاہ اپنی ٹیم کے ہمراہ کار میں سفر کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک ایک موٹرسائیکل ان کی گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے بارے میں حکیم شہزاد کا مؤقف ہے کہ موٹرسائیکل سوار غلط سمت سے تیز رفتاری میں آئے اور ان کی گاڑی سے ٹکراگئے، موٹر سائیکل پر میاں بیوی سوار تھے جن میں سے مرد جاں بحق ہوگیا اور خاتون زخمی ہوئی۔
حکیم شہزاد کا کہنا ہے کہ گاڑی ہمارا ڈرائیور چلا رہا تھا اور اس میں ہمارے کیمرہ مین اور دیگر ملازمین بھی سوار تھے، دانیہ شاہ بھی گاڑی میں موجود تھیں لیکن وہ محفوظ رہیں، تاہم اس حادثے میں گاڑی کو بہت زیادہ نقصان پہنچا، میرے سر پر چوٹ آئی جس کی وجہ سے میں بے ہوش ہوگیا، جس سے میں ابھی تک ذہنی طور پر مکمل صحت یاب نہیں ہوسکا اور ہم ابھی تک اس حادثے کے صدمے سے باہر نہیں آسکے اور ہم جاں بحق ہونے والے شخص کے بچوں اور اہل خانہ کی مالی مدد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ دانیہ شاہ نے جولائی 2024ء میں حکیم شہزاد لوہا پاڑ سے شادی کی تھی، اس سے قبل وہ فروری 2022ء میں سابق رکن قومی اسمبلی اور مشہور سکالر عامر لیاقت سے شادی کر چکی تھیں، جو جون 2022ء میں انتقال کرگئے تھے، تاہم عامر لیاقت کی وفات کے دو سال بعد دانیہ نے حکیم شہزاد سے شادی کی تھی۔ .ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حکیم شہزاد دانیہ شاہ
پڑھیں:
پریزیڈنٹ ٹرافی فائنل؛ 3 گیندوں پر 4 وکٹیں گرگئیں
پریزیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں ابتدائی دن 3 گیندوں پر 4 وکٹیں گرنے کا منفرد واقعہ پیش آگیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 205 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، جواب میں پی ٹی وی کی ٹیم 49 رنز پر تین وکٹیں گنواچکی ہے۔
ایس بی پی کیخلاف پی ٹی وی کے پیسر محمد شہزاد نے اننگز کے 27 ویں اوور کی تیسری گیند پر عمر امین کو آؤٹ کیا، چوتھی گیند پر فواد عالم میدان بدر ہوئے جبکہ پانچویں گیند سے قبل سعود شکیل کو ٹائم آؤٹ قرار دے دیئے گئے۔
مزید پڑھیں: صائم ایوب، فخر زمان اسکواڈ میں کیوں نہیں، کیا پی ایس ایل کھیلیں گے؟
پانچویں گیند پر شہزاد نے عرفان نیازی کو بولڈ کرکے ہیٹ ٹرک بھی مکمل کرتے ہوئے 3 گیندوں پر 4 وکٹیں گرنے کا منفرد واقعہ پیش آیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان ٹی20 کرکٹ کس طرز پر کھیلے گا؟ نئے کپتان کا بڑا فیصلہ
یاد رہے کہ قانون کے مطابق وکٹ گرنے یا کسی بیٹر کے ریٹائر ہونے پر نئے بیٹر کو 3 منٹ میں وکٹ پر پہنچنا ہوتا ہے، بصورت دیگر اسے آؤٹ قرار دیا جاسکتا ہے۔