صائم ایوب کے ٹک ٹاکر کشف علی کے ساتھ سیر سپاٹے
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
لندن(نیوز ڈیسک)لندن میں علاج کی غرض سے موجود پاکستانی کرکٹر صائم ایوب کی ٹک ٹاکر کشف علی کیساتھ سیرسپاٹوں کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی افواہوں میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے نوجوان اسٹار صائم ایوب اور معروف ماڈل و اداکارہ کشف علی مغربی لندن میں ایک ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔
کشف علی ایک ابھرتی ہوئی ماڈل، اداکارہ اور انفلوئنسر ہیں جو لندن میں موجود ہیں۔ انہوں نے اپنی اسنیپ چیٹ اسٹوریز میں صائم ایوب کے ساتھ مختصر ویڈیوز شیئر کیں، جن میں دونوں کو بولنگ کرتے، خوشی سے باتیں کرتے اور سیلفیاں لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی اور قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ دونوں کے درمیان دوستی یا قریبی تعلقات ہو سکتے ہیں۔کشف علی کی اسٹوریز میں صائم ایوب کے ساتھ نظر آنے والی خوشگوار لمحات کی عکاسی نے افواہوں کو مزید تقویت دی ہے۔
ویڈیوز میں دونوں کی کیمسٹری اور آرام دہ ماحول نے مداحوں میں تجسس پیدا کر دیا ہے، اور کئی صارفین نے مختلف قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ایک نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑی صائم ایوب اپنی ٹخنے کی چوٹ کے باعث لندن میں موجود ہیں۔ انہیں علاج کی غرض سے لندن بھیجا گیا تھا اور اطلاعات کے مطابق وہ اپنی چوٹ سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ تاہم، ان کی چوٹ کی وجہ سے وہ آئندہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ اگرچہ دونوں نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا، لیکن سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر اور ویڈیوز نے شائقین کو چہ میگوئیاں کرنے پر مجبور کر دیا ہے کہ شاید دونوں کے درمیان کوئی خاص تعلق ہو۔یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا یہ صرف ایک اتفاقی ملاقات تھی یا اس کے پیچھے کوئی اور کہانی چھپی ہوئی ہے، لیکن فی الحال یہ موضوع سوشل میڈیا پر کافی گرم ہے اور صارفین اس پر مختلف رائے دے رہے ہیں۔
صائم ایوب کا خاتون صحافی کو نظر انداز کرنے کا معاملہ
اس سے قبل بھی صائم ایوب اس وقت خبروں میں آئے تھے کہ جب لندن میں منعقدہ چیریٹی ایونٹ میں اداکارہ ہانیہ عامر اور بشریٰ انصاری کے علاوہ صائم ایوب بھی مہمانِ خصوصی بنتے دکھے جن کو دیکھ کر سب خوش ہوئے۔
ایونٹ کے اختتام کے بعد صائم ایوب سے الگ سے ملنے کیلئے ہانیہ عامر نے باہر کر کے پاس انتظار کیا جن سے وہ خوش اخلاقی سے مل کر چلے گئے۔وائرل ویڈیو میں صائم ایوب کو ایونٹ سے نکلتے دیکھا جاسکتا ہے اور اسی دوران ایک خاتون ان کے ساتھ تصویر بناتی دکھیں، صائم ایوب نے رک کر تصویر بنوائی اور آگے بڑھنے لگے ہی تھے کہ خاتون نے سوال کیا کہ ’آپ کی طبیعت کیسی ہے اب‘؟ جواب میں صائم ایوب نے کہا کہ ’جی اب بہتر ہے‘ اور یہ کہتے ہی وہ اپنے راستے پر چل دیے۔پیچھے سے خاتون کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ دو منٹ بات کرلیں گے تو کچھ زیادہ نہیں ہوجائے گا۔
خاتون صحافی کا نام سفینہ خان ہے جنہوں نے یہ ویڈیو خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جہاں سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔خاتون کے اس ری ایکشن پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ان خاتون کو انٹرویو سے قبل بات کرنے کی تمیز سیکھنی چاہیے۔جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ’صائم کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے ہے اس وجہ سے وہ خواتین سے بات کرنے سے گریز کرتے ہیں۔‘
سندھ میں سرکاری ملازمت کے خواہش مند افراد کیلئے اچھی خبر، عمر میں بڑی رعایت
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر میں صائم ایوب کشف علی رہے ہیں کے ساتھ
پڑھیں:
بفہ پولیس نے سوشل میڈیا پر سگریٹ اور چرس کے ساتھ ویڈیو اپلوڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) بفہ پولیس نے سوشل میڈیا پر سگریٹ اور چرس کے ساتھ ویڈیو اپلوڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ شفیع اﷲ گنڈا پور کو ان کے واٹس ایپ پر ایک ویڈیو موصول ہوئی جس میں ایک شخص نے سگریٹ اور چرس کے ساتھ ویڈیو دکھائی گئی۔(جاری ہے)
نامعلوم شخص کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کیلئے ڈی پی او مانسہرہ نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں۔ معلومات کرنے پر چرس کے ساتھ ویڈیو اپلوڈ کرنے والے شخص عاطف جاوید ولد جاوید ہمایون کا تعلق بفہ کلاں سے نکلا۔ ایس ایچ او تھانہ بفہ وارث خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے 418 گرام چرس برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ بفہ میں مقدمہ درج کر لیا۔