قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے والے ملعون کا ٹک ٹاک لائیو اسٹیمرنگ کے دوران قتل ہوا؛ تفصیلات آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
سوئیڈن میں قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کرنے والے عراقی نژاد تارکین وطن سلوان صباح مومیکا کی گولیاں لگی لاش اس کے گھر سے برآمد ہوئی۔
سوئیڈن کے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جب پولیس نے 38 سالہ سلوان صباح کی لاش دیکھی تو قریب پڑے اس کے موبائل پر ٹاک ٹاک کی لائیو اسٹریمنگ جاری تھی۔
رائٹرز نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے نمائندے نے وہ ویڈیو دیکھی ہے جس میں پولیس اہلکار مقتول کا موبائل اُٹھائے ہوئے جس میں ٹاک ٹاک ویڈیو لائیو تھی۔
یہ خبر بھی پڑھیں : سوئیڈن؛ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کی گولی لگی لاش گھر سے برآمد
پولیس نے اب تک باضابطہ طور پر ملعون کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی البتہ اس کے علاقے کا نام لے کر بتایا کہ وہاں فائرنگ کے ایک وقعے میں ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے۔
پولیس نے یہ بھی بتایا کہ اس واقعے پر 5 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
اب تک قتل کے طریقۂ واردات اور اس کی نوعیت کے حوالے سے پولیس کوئی معلومات حاصل نہیں کر پائی ہے۔ حملہ آوروں کا بھی تاحال تعین نہیں ہوسکا ہے۔
تاحال کسی بھی فرد یا تنظیم نے ملعون سلوان صباح کی موت کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک برس سے ایران اور عراق کی عسکری تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں انھیں مل رہی تھیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کمالیہ: ڈکیتی کے دوران 2 خواتین سے اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج
فائل فوٹوکمالیہ کے علاقے جھلا رسگلہ میں ڈکیتی کے دوران 2 خواتین سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مدعی مقدمہ شوہر نے بتایا کہ گھر میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے اہلیہ اور اہلیہ کی بہن سے زیادتی کی ہے۔
مدعی مقدمہ کے مطابق 4 ڈاکو گھر سے 4 لاکھ روپے کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔