ٹک ٹاکر سیما گُل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پشاور کی معروف ٹک ٹاکر سیما گُل المعروف ’سائیکو ارباب‘ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کر لی گئی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سیما گُل کی موت 6 اقسام کی نشہ آور گولیاں کھانے سے ہوئی جبکہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
پولیس کے مطابق سیما گُل المعروف ’سائیکو ارباب‘ 7 فروری کو اپنے کمرے میں مردہ پائی گئی تھیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا تھا کہ ورسک روڈ پر واقع ارباب فلیٹس کی رہائشی ٹک ٹاکر کی موت زائد مقدار میں نشہ آور گولیاں کھانے سے ہوئی۔
واضح رہے کہ پولیس نے ٹک ٹاکر کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی تھی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹک ٹاکر
پڑھیں:
کرسٹیانو رونالڈو کی فلم انڈسٹری میں انٹری، ایکشن فلمیں تیار
معروف پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عالمی شہرت یافتہ فلم ڈائریکٹر میتھیو وان سے مل کر فلم اسٹوڈیو کی بنیاد رکھ کر شوبز انڈسٹری میں باقاعدہ قدم رکھ دیا ہے۔
اس جدید فلم اسٹوڈیو کا نام ’یو آر۔مارو‘ رکھ دیا گیا ہے۔ اس اسٹوڈیو میں جدید اور روایتی سینیما تکنیک کے ذریعے سے فلمیں بنائی جائیں گی۔
اس اسٹوڈیو میں اب تک 2 فلمیں بن چکی ہیں جبکہ تیسری فلم ابھی تیاری کے مراحل میں ہے۔ اب تک سامنے آنے والے معلومات کے مطابق یہ فلمیں ایکشن سیریز کا حصہ ہیں تاہم ان کی ریلیز کے بارے میں اب تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: کرسٹیانو رونالڈو: سال 2024 کے سب سے مہنگے اتھلیٹ نے کتنے ملین ڈالر کمائے؟
رونالڈو نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ایک نئے کاروباری سفر کا آغاز میری زندگی کا ایک ’پرجوش باب‘ ہے۔
رونالڈو گزشتہ 2 سالوں سے فٹبال کے علاوہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی وجہ سے خبروں کی سرخیوں میں آگئے ہیں۔ اس سے قبل 2023 میں انہوں نے پرتگال کے ایک بڑے میڈیا گروپ میں سرمایہ کاری کی جبکہ گزشتہ سال ’یو آر رونالڈو‘ کے نام سے اپنا یوٹیوب چینیل بھی بنا دیا جس نے 24 گھنٹے کے اندر لاکھوں سبسکرائبر حاصل کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
christiano ronaldo فلم انڈسٹری کرسٹیانو رونالڈو