2025-03-13@05:55:06 GMT
تلاش کی گنتی: 248
«بیس تیس روپے»:
(نئی خبر)
کراچی(نیوز ڈیسک)ملک میں موسم گرما کا آغاز تقریبا ہو چکا ہے اور سولر پینل کے سیزن کی بھی ابتدا ہو چکی ہے۔پاکستان میں گزشتہ برس کے آغاز سے لے کر آخر تک سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔ عالمی منڈی میں لیتھیئم بیٹری کے ریٹ ایک سال میں 50 فیصد تک گر چکے تھے۔ جس کے باعث سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔سولر پینل کے کاروبار سے وابستہ افراد کے مطابق چین میں نئے سال کی تعطیلات اور اس کے بعد سپلائی کے مسائل کی وجہ سے مارکیٹ میں سولر پینل کی قیمتوں میں مقامی طور پر معمولی اضافہ ہوا ہے لیکن آنے والے مہینوں میں اگر حکومت نے ٹیکس نافذ نہ...
کوئمبتور: تامل ناڑو کے شہر کوئمبتور میں ایک بھارتی کمپنی نے اپنے 140 وفادار ملازمین کو 14.5 کروڑ بھارتی روپے کے بونس سے نوازا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 46 کروڑ 7 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ کمپنی کا یہ اقدام "ٹوگیدر وی گرو” (Together We Grow) انیشی ایٹیو کا حصہ ہے، جس کا مقصد طویل عرصے تک کمپنی کے ساتھ وابستہ رہنے والے ملازمین کی وفاداری کو سراہنا ہے۔ کمپنی اپنے ملازمین کی کارکردگی کی بجائے ان کی وفاداری کو ترجیح دیتی ہے اور اس بنیاد پر انہیں بونس دیتی ہے۔ کمپنی کے بانی اور سی ای او سراوان کمار نے وضاحت کی کہ یہ بونس ان ملازمین کے لیے مخصوص ہے جو 2022 سے پہلے یا اس...
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر ہیروں کا تقریبا ساڑھے 19 کروڑ روپے کا نیکلس اسمگل کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کسٹم حکام نے کہا کہ یہ شخص بھارتی شہری ہے اور وہ بنکاک سے آیا تھا۔ اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے نیکلس برآمد ہوا۔(جاری ہے) نیکلس کی چین پر بیضوی اور مستطیل شکل کے ہیرے جڑے ہیں، جبکہ پینڈنٹ جس کے مرکز میں پیلے رنگ کا ہیرا ہے اور اردگرد شفاف ہیرے ہیں۔کسٹم حکام نے ملزم کے خلاف اسمگلنگ کا کیس درج کیا ہے۔ نیکلس کی مالیت کا تخمینہ تقریبا ساڑھے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ اور سخت پابندیاں عائد کرنے کے باوجود بھی معشیت ہچکولے کھا رہی ہیں جبکہ دوسری جانب نیپرا کے اعلیٰ حکام نے اپنی تنخواہوں میں کابینہ کی منظوری کے بغیر ہی تین گنا تک اضافہ کر لیاہے جس کے بعد افسران کا مجموعی پیکج 32 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گیاہے اور وہ اب اعلیٰ عدالتوں کے ججز سے بھی زیادہ ماہانہ تنخواہ وصول کریں گے ۔ تفصلات کے مطابق چیئرمین نیپرا کی مجموعی تنخواہ 32 لاکھ 50 ہزار روپے ہے ، نیپرا عہدیداروں کی تنخواہ 29 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے ، نظر ثانی شدہ معاوضہ پیکج میں 7 لاکھ 73 ہزار روپے کی...
پاکستان میں گزشتہ برس کے آغاز سے لے کر آخر تک سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔ جس پر سولر پینل ڈیلرز کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں لیتھیئم بیٹری کے ریٹ ایک سال میں 50 فیصد تک گر چکے تھے۔ جس کے باعث سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں سولر پینل کی قیمتوں میں نمایاں کمی واضح رہے کہ سولر پینل مارکیٹ کا پِیک سیزن موسم گرما کا ہوتا ہے کیونکہ پاکستان میں بجلی کے بھاری بھرکم بلوں سے بچنے کا صرف ایک یہی حل ہے، لیکن وہ بھی اس صورت میں جب سولر پینل کی قیمت مناسب ہو۔ جیسا کہ پاکستان میں موسم...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں چینی کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کو رمضان سے قبل بریک نہ لگ سکا، زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 160روپے تک جاپہنچی۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط قیمت 154 روپے 27 پیسے فی کلوہوگئی، 2025 کے ڈیڑھ ماہ میں چینی اوسط15 روپے 63پیسےفی کلومہنگی ہوگئی۔ سرکاری دستاویز کے مطابق گزشتہ ڈھائی ماہ میں چینی اوسط 22 روپے 42 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، 2025کےآغازپرملک میں چینی کی اوسط قیمت138روپے64 پیسےفی کلو تھی اعداد و شمار کے مطابق ڈھائی ماہ قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت131روپے85پیسے فی کلو تھی البتہ ایک سال قبل 15 فروری 2024 کو چینی کی اوسط قیمت 144 روپے 48 پیسے فی کلو تھی۔ سرکاری دستاویز کے...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل کو تیز کر دیا ہے اور مالیاتی تکمیل کی آخری تاریخ 1 جون 2025 مقرر کر دی ہے، جو پہلے طے شدہ اکتوبر کی مدت سے چار ماہ پہلے کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ جس کی قیادت وزیر اعظم شہباز شریف کر رہے ہیں، وسیع تر اقتصادی اصلاحات کا حصہ ہے، جس کا مقصد ریاستی مالی بوجھ کم کرنا اور سرکاری ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ دی نیوز نے سیکرٹری نجکاری ڈویژن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اور تصدیق کے لیے انہیں سوالات بھیجے، لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ تاہم، نجکاری کمیشن...
بھارتی شہر کوئمبتور میں ایک کمپنی نے اپنے 140 ملازمین کو کمپنی کے ساتھ وفاداری پر 14.5 کروڑ بھارتی روپے کے بونس سے نوازا ہے جو 46 کروڑ 7 لاکھ پاکستانی روپے بن جاتے ہیں۔ Kovai.co نامی کمپنی اپنے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جو کمپنی کے ساتھ طویل عرصے تک ہیں اور انہیں ان کی کارکردگی کی بجائے وفاداری کی بنیاد پر بونس پیش کرتی ہے۔ بونس کمپنی کے "ٹوگیدر وی گرو" انیشی ایٹیو کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد دیگر مسابقتی کمپنیوں سے خود کو ممتاز کرنا ہے۔ کمپنی کے بانی اور سی ای او سراوان کمار نے وضاحت کی کہ یہ اقدام ان ملازمین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو 2022 سے پہلے یا...
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)100اور 1500روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی(کل) 17فروری کو ہو گی۔(جاری ہے) 100روپے والے اسٹوڈنٹس بانڈز کا پہلا انعام7لاکھ روپے کا ایک،دوسرے انعام میں 2لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 1000روپے کے 1199انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گیاسی طرح 1500روپے والے بانڈ زکا پہلا انعام30لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں10لاکھ روپے کے تین جبکہ 18500روپے کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔
بھارت کے ضلع پونے کی بھوکم گاؤں کی مانس لیک ہاؤسنگ سوسائٹی میں پاکستانی 20 روپے کا کرنسی نوٹ برآمد ہوا جو بھارتی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی سے محض 18 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹی کے چیئرمین سہدیو یادو کو لفٹ کے قریب 20 روپے کا پاکستانی نوٹ نظر آیا۔ انہوں معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے قریبی باودھن پولیس اسٹیشن سے رجوع کیا۔ پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا، لیکن ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔ ہاؤسنگ سوسائٹی میں 84 فلیٹس ہیں اور لفٹ کے قریب ایک سی سی ٹی وی کیمرہ بھی نصب ہے، مگر بدقسمتی سے وہ 24 نومبر سے خراب پڑا ہے۔ اب...
اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں کمی کر دی، جس کے تحت کراچی کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 1.23 روپے جب کہ دیگر تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے لیے 1.22 روپے سستی ہو گئی ہے۔ نیپرا نے اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ کمی دسمبر 2024 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FPA) کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ اس کمی کا اطلاق فروری کے بجلی کے بلوں میں ہوگا۔ نیپرا کے مطابق دسمبر 2024 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کے الیکٹرک کے علاوہ تمام ڈسکوز کے صارفین کے لیے بجلی 1.22 روپے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے تاہم یہ...
اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں کمی کر دی، جس کے تحت کراچی کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 1.23 روپے جب کہ دیگر تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے لیے 1.22 روپے سستی ہو گئی ہے۔ نیپرا نے اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ کمی دسمبر 2024 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FPA) کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ اس کمی کا اطلاق فروری کے بجلی کے بلوں میں ہوگا۔ نیپرا کے مطابق دسمبر 2024 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کے الیکٹرک کے علاوہ تمام ڈسکوز کے صارفین کے لیے بجلی 1.22 روپے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے تاہم یہ...
اسلام آباد:کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی ہے اور اگر درخواست منظور ہو جاتی ہے تو صارفین کو فی یونٹ تقریباً 2 روپے سستی بجلی ملنے کا امکان ہے، جس سے مجموعی طور پر 52 ارب 12 کروڑ روپے تک کا ریلیف دیا جا سکتا ہے۔ نیپرا کی سماعت کے دوران سی پی پی اے (سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی) نے بتایا کہ کے فور منصوبے کی ڈیٹ ری پروفائلنگ سے 18 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔ دورانِ سماعت انکشاف ہوا کہ گردشی قرض پر سود کی ادائیگی کا بوجھ براہ راست صارفین...
ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی ایک روپے 22 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ایک روپے 23 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ،بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ ملک بھر کے صارفین کیلئے دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں کمی کی گئی ،جبکہ کے الیکٹرک صارفین کیلئے نومبر کے ایف سی اے کی مد میں بجلی سستی کی گئی۔ ملک بھر کے صارفین پر قیمت میں کمی کا اطلاق فروری کے بلوں پر ہوگا۔
ممبئی(ویب ڈیسک ) معروف بھارتی اداکار سنجے دت کی خاتون مداح نے مرنے سے قبل اربوں روپے کی جائیداد اداکارکے نام کردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون مداح مرنے سے قبل وصیت میں 72 کروڑ بھارتی روپے ( 2 ارب 29 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کی جائیداد اپنے پسندیدہ اداکار سجنے دت کے نام کرگئیں۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 2018 میں سنجے دت کے پاس خاتون مداح نشا پٹیل کے مرنے کے ایک دن بعد پولیس کا فون آیا ، انہوں نے بتایا کہ خاتون مداح نے اپنے بینک اکاؤنٹس اور جائیداد آپ کے نام کر رکھی ہے جس کی مالیت 72 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نشا نے مرنے سے قبل...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے کوشاں ہے، ٹاسک فورس نے مزید 45 پاور پلانٹس سے مذاکرات شروع کر دیئے، مجموعی طور پر بجلی 2 روپے فی یونٹ سستی ہوگی۔نجی ٹی وی سما نیوز نے ذرائع وزارت توانائی کے حوالے سے بتایا کہ 25 کے قریب سرکاری پاور پلانٹس کا منافع 19 فیصد سے کم کرکے 13 فیصد کیا جائے گا، پلانٹس کا منافع کم کرنے سے بجلی ٹیرف میں 50 پیسے فی یونٹ کمی ہوگی۔رپورٹ کے مطابق سرکاری پاور پلانٹس کو اب مجموعی پیداواری صلاحیت کے بجائے اصل پیداوار کے مطابق ادائیگی ہوگی۔ٹاسک فورس کی سفارشات کی وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آئندہ کابینہ اجلاس سے منظوری کا امکان ہے۔ ...
اپنی جاندار اداکاری اور پرفارمنس سے لاکھوں مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی ایک مداح ایسی بھی تھیں جنہوں نے مرنے سے قبل اربوں روپے کی جائیداد اداکار کے نام کر دی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجو بابا پرتعیش زندگی گزارتے ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 250 کروڑ بھارتی روپے ہے، تاہم 2018ء میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق نشا پاٹل نامی مداح نے مرنے سے قبل اپنی 72 کروڑ بھارتی روپے (موجودہ 2 ارب 28 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کی جائیداد اداکار کے نام وصیت کر دی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2018ء میں سنجے دت کو پولیس کی جانب سے ایک کال موصول...
بالی ووڈ کے معروف میوزک کمپوزر پریتم چکرورتی کی 40 لاکھ روپے نقد رقم چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ رقم ان کے ملازم آشییش سیال نے لوٹ لی تھی۔ پولیس نے 5 فروری 2025 کو سیال کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور لُک آؤٹ نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ یہ واقعہ 4 فروری 2025 کو گورے گاؤں کے مغرب میں واقع پریتم کے اسٹوڈیو میں پیش آیا، جہاں آشییش سیال نے ایک بیگ چوری کیا جس میں پروڈیوسر مدھو منٹینا کی طرف سے پریتم کے لیے بھیجی گئی 40 لاکھ روپے کی نقد رقم رکھی گئی تھی۔ سیال نے بیگ کو چوری کرتے ہوئے چکرورتی کے منیجر ونیت چیڈا کے دراز میں رکھا...
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی 2016 میں ریلیز ہونے والی رومانٹک بھارتی فلم "صنم تیری قسم” نے دوبارہ ریلیز پر شاندار کم بیک کیا ہے۔ اپنی پہلی بار ریلیز میں اس فلم نے باکس آفس پر محدود کامیابی حاصل کی تھی اور تقریباً 8.03 کروڑ بھارتی روپے کی نیٹ کلیکشن کے ساتھ اسے فلاپ قرار دیا گیا تھا۔ تاہم فلم کے 7 فروری 2025 کو دوبارہ ریلیز ہونے پر شائقین کی جانب سے حیران کن ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ فلم نے پہلے ہی دن 5.14 کروڑ بھارتی روپے کا شاندار بزنس کیا اور اگلے ہی دن اپنی اصل ریلیز کی مکمل کمائی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تقریباً 9 کروڑ بھارتی روپے کا نیٹ کلیکشن حاصل کر لیا۔ رادھیکا...
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی 2016 میں ریلیز ہونے والی رومانٹک بھارتی فلم "صنم تیری قسم" نے دوبارہ ریلیز پر شاندار کم بیک کیا ہے۔ اپنی پہلی بار ریلیز میں اس فلم نے باکس آفس پر محدود کامیابی حاصل کی تھی اور تقریباً 8.03 کروڑ بھارتی روپے کی نیٹ کلیکشن کے ساتھ اسے فلاپ قرار دیا گیا تھا۔ تاہم فلم کے 7 فروری 2025 کو دوبارہ ریلیز ہونے پر شائقین کی جانب سے حیران کن ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ فلم نے پہلے ہی دن 5.14 کروڑ بھارتی روپے کا شاندار بزنس کیا اور اگلے ہی دن اپنی اصل ریلیز کی مکمل کمائی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تقریباً 9 کروڑ بھارتی روپے کا نیٹ کلیکشن حاصل کر لیا۔ رادھیکا راؤ...
لاہور: تھانہ گجرپورہ کے علاقے سے اغواء ہونے والے 10 سالہ زمان کو اغواء برائے تاوان سیل نے چند گھنٹوں میں بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ اس کامیاب کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 80 لاکھ روپے تاوان کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ ڈی ایس پی میاں انجم توقیر کے مطابق ملزمان نے بچے کے والدین سے 3 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا، تاہم بچے کے والد نے 80 لاکھ روپے تاوان کی رقم دی۔ چوہنگ کے علاقے میں اغواء برائے تاوان سیل اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا لیکن پولیس ٹیم محفوظ رہی۔ گرفتار ملزمان میں ابرار حسن، محمد عدیل اور محمد بابر شامل ہیں۔ ایس پی نارتھ فرقان...
بھارتی ارب پتی شخصیت گوتم ایڈانی نے بیٹے کی شادی پر 10ہزار کروڑ بھارتی روپے عطیہ کردئے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز احمد آباد (آئی پی ایس )بھارت کی ارب پتی شخصیت اڈانی گروپ کے مالک گوتم اڈانی کے سب سے چھوٹے بیٹے جیت اڈانی ایک سادہ ہی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ مشہور کاروباری شخصیت گوتم اڈانی نے کہا تھا کہ ان کے بیٹے کی شادی سادہ اور روایتی طرز پر مبنی ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق گوتم اڈانی نے مختلف سماجی کاموں کی حمایت کے لیے 10 ہزار کروڑ روپے کی بڑی رقم عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اڈانی کے صاحبزادے جیت اڈانی کی...
علامتی فوٹو لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس اے میں چور ایک گھر سے 3 کروڑ روپے کے زیوارت اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے، اہل خانہ عزیز کے انتقال پر تعزیت کیلئے گئے ہوئے تھے۔ڈیفنس اے کے علاقے میں نامعلوم چور شہری انوارالحق کے گھر سے 3 کروڑ روپے، زیورات اور دیگر سامان لے گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر میں شہری انوار الحق نے کہا کہ اس کی بیوی کسی عزیز کے انتقال پر تعزیت کیلئے گئی ہوئی تھی، اس دوران چور تالے توڑ کر 3 کروڑ روپے قیمتی ہار، انگوٹھیاں، چوڑیاں اور دیگر سامان لے گئے۔ اہل خانہ کےمطابق پولیس چوروں کا سراغ نہیں لگا سکی۔
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 فروری 2025 ) ملک میں ٹیکسز بڑھانے کی آئی ایم ایف کی شرائط کے باعث عوام پر مہنگائی کے شدید اثرات پڑے ہیں، اگرچہ شرح سود میں کمی اور حکومتی پالیسیوں کے باعث مہنگائی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.02 فیصد رہی۔ ہفتہ وار بنیادوں پر 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، جس کے تحت ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کمی ہوئی ہے۔ رواں ہفتے 16 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 22 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ادارہ شماریا ت کی جانب...
اسلام آباد:حکومت نے ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں کمی کا دعویٰ کیا ہے، تاہم اسی مدت میں 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ بھی دیکھا گیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ سالانہ بنیادوں پر یہ شرح 1.02 فیصد بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق، 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جن میں کیلے، ڈیزل، چینی، لہسن، پیٹرول، سگریٹ اور خشک دودھ شامل ہیں، جبکہ ٹماٹر، آلو، پیاز، برائلر مرغی، دال چنا، دال ماش، چاول، سرسوں کا تیل اور آٹا سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ کیلے کی قیمت میں فی درجن 4.35 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 6.99...
اسلام آباد: حکومت نے مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی کا دعویٰ کیا ہے جب کہ اسی دورانیے میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح میں معمولی کمی ہوئی ہے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.02 فیصد رہی۔ ہفتہ وار رپورٹ میں بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رپورٹ کے مطابق کیلے کی قیمت میں فی...
جنوبی بھارت کے ایک امیر ترین اداکار نے بالی ووڈ کے سپر اسٹارز سلمان خان اور عامر خان کو بھی دولت کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اداکار تامل تیلگو انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت، پربھاس یا وجے نہیں بلکہ ناگرجنا ہیں، جن کی مجموعی دولت ’منی کنٹرول‘ کے مطابق 410 ملین ڈالرز یعنی 3572 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Tag Telugu (@tag.telugu) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی دولت 2900 کروڑ بھارتی روپے جبکہ عامر خان کی 1900 کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے۔ جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی ناگرجنا سب سے آگے ہیں، جہاں رام چرن 1370 کروڑ...
راولپنڈی کی ایک عدالت نے شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی اور اسے بلیک میل کرنے والے ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج باسط علیم نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے مجرم اشتیاق کو دفعہ 376 کے تحت عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کے علاوہ دیگر دفعات کے تحت 4 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا بھی حکم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی: بچوں سے زیادتی کے مقدمات کی سماعت کے لیے چائلڈ کورٹس کے قیام کا بل منظور عدالتی فیصلے کے مطابق، ملزم کو شادی شدہ خاتون کو بلیک میل کرکے بھتہ لینے کے جرم میں 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ اور...
ٹیکسلا کی عدالت نے چچا زاد سے زیادتی ، بلیک میلنگ اور زیور لوٹنے والے مجرم کو سزا سنا دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹیکسلا نے چچا زاد سے زیادتی، بلیک میلنگ اور زیور لوٹنے کے مجرم اشتیاق کو عمر قید، 4 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ مجرم کوزیادتی کے جرم میں تا حیات قید اور 5 لاکھ جرمانہ، بلیک میل کر کے بھتہ لینے کے جرم میں 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ عدالت نے مجرم کو ہتھیایا گیا مال برآمد ہونے پر 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ مجرم اشتیاق علاج کی غرض سے اپنی چچازاد کے گھر رہنے آیا۔ زیادتی کی اور...
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) گوجرانوالہ نے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں عنصر محمود اور محمد اویس شامل ہیں۔ ملزم عنصر محمود کو ناروال جبکہ ملزم محمد اویس کو گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم عنصر محمود یونان کشتی حادثے میں ملوث ہے۔ گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کا حصہ ہے۔اس سے قبل بھی گینگ کے دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ احسن علی کو یورپ بھجوانے کے لئے 45 لاکھ روپے بٹورے۔ ملزم نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے متاثرہ شخص کو لیبیا میں سیف ہاوسسز میں رکھا۔...
—فائل فوٹو ایف آئی اے نے گوجرانوالہ اور نارووال میں کارروائی کے دوران 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں اسمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یونان کشتی حادثے میں ملوث 2 انسانی اسمگلر گرفتار لاہور ایف آئی اے سرکل لاہور نے یونان کشتی حادثے... گرفتار ملزم عنصر محمود کے باعث شہری یونان میں کشتی حادثے کا شکار ہوئے تھے، ملزم نے ایک شہری سے45 لاکھ روپے لیے تھے۔دوسرے گرفتار ملزم اویس نے ایک شہری سے کینیڈا بھجوانے کے لیے 51 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔مذکورہ شہری کشتی حادثے میں جاں بحق ہو گیا تھا۔
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)سند ھ حکومت کی سرپرستی میں ذاتی مفادات کے حصول کی خاطر بلڈرز کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جارہا ہے،سینئر ڈائریکٹر ماسٹر پلان حاجی احمد خان اور ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی نے گٹھ جوڑ کرکے 4 رہائشی پلاٹس پر ہائی رائز بلڈنگز کی تعمیرات کے لیے اجازت دے دی ہے، تفصیلات کے مطابق ذاتی مفادات کے حصول کی خاطر بلڈرز کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ذارئع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی کی8 ارب روپے کی کرپشن منظر عام پر آنے کے بعد مزید 4 ارب...
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) سندھ حکومت کی سرپرستی میں ذاتی مفادات کے حصول کی خاطر بلڈرز کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جارہا ہے،سینئر ڈائریکٹر ماسٹر پلان حاجی احمد خان اور ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی نے گٹھ جوڑ کرکے چار رہائشی پلاٹس پر ہائی رائز بلڈنگز کی تعمیرات کے لیے اجازت دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق ذاتی مفادات کے حصول کی خاطر بلڈرز کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچا کر قومی خزانے کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ذارئع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی کی 08 ارب روپے کی کرپشن منظر عام پر آنے کے بعد...
لاہور ( نیوزڈیسک) 40 دنوں پر محیط لانگ حج پیکیج کے اخراجات 25 ہزار کی کمی کیساتھ 10 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر۔لانگ پیکیج میں تیسری قسط چار لاکھ 50 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے،25 دنوں پر محیط شارٹ حج پیکیج 50 ہزار روپے کی مزید کمی کے ساتھ 11 لاکھ روپے مقرر۔ شارٹ حج پیکیج کی تیسری قسط پانچ لاکھ روپے ہو گی۔ تیسری قسط نامزد بینکوں میں 6 فروری تا 14 فروری جمع کروانا لازم ہے۔ ہر عازم حج کو اس کی اطلاع موبائل ایپ ”پاک حج“پر مل جائے گی۔ سال 2024ء کے حجاج کرام کوپونے پانچ ارب روپے سے زائد رقم واپس کی جا رہی ہے۔ رقوم کی واپسی کی سات مختلف کیٹگریاں ہیں۔...
حکومت کی جانب سے مختلف اوقات میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے اور اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں، تاہم گزشتہ چند دنوں سے فروٹ، گوشت، چینی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ سبزیوں اور انڈوں کی قیمتوں میں کچھ کمی ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں ماہ فروری میں شہری افراط زر سالانہ بنیادوں پر کم ہو کر 2.7 فیصد پر آگئی ہے جو گزشتہ سال دسمبر میں 4.4 فیصد اور جنوری 2024 میں 30.2 فیصد تھی، اس کے باوجود کہ ماہانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں مہنگائی 0.2 فیصد بڑھی جبکہ دسمبر 2024 میں یہ 0.1 فیصد کمی کا شکار تھی۔...
سعودی عرب میں مقدس شہروں کے ناموں پر اپنی مصنوعات کے نام رکھنا ممنوع، مجاز اتھارٹی سے اجازت لینا لازمی ہوگا بصورت دیگر بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ بلومبرگ رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے مصنوعات کی مارکیٹنگ کے حوالے سے نئے قوانین متعارف کروادیے ہیں جس کے تحت سعودی عرب، مکہ، مدینہ اور دیگر مقدس شہروں کے ناموں پر پراڈکٹس کے نام نہیں رکھے جا سکیں گے۔ مذہبی، سیاسی یا فوجی ناموں کو استعمال کرنے سے قبل بھی اجازت لینا لازمی ہوگا بصورت دیگر 11 لاکھ 15 ہزار پاکستانی روپے جرمانہ ہوگا۔ پہلے سے رجسٹرڈ نام کو چرا کر اپنی پراڈکٹس کے لیے استعمال کرنے پر بھی ساڑھے 7 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد جرمانہ عائد ہوگا۔ علاوہ ازیں اس...

وفاقی دارالحکومت میں تاجر کے ساتھ 15 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے میں ملوث تین ملزمان گرفتا،پولیس نے ریمانڈ حاصل کر لیا
وفاقی دارالحکومت میں تاجر کے ساتھ 15 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے میں ملوث تین ملزمان گرفتا،پولیس نے ریمانڈ حاصل کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی دارالحکومت میں تاجر کے ساتھ 15 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا، مرکزی ملزم علی رضا تاحال گرفتار نا کیا جا سکا،، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تاجر کے ساتھ ملزمان علی رضا میجر، اظہر حیات، حمزہ اور عبدالمعید نے آئی ئی فون کی کھیپ مانگوانے کے لئے 33کروڑ پچاس لاکھ روپے میں سودا طے کیا، تاجر کی جانب سے 15 کروڑ کیش حوالے کر دیا گیا، میجر علی رضا نامی شخص...

وفاقی دارالحکومت میں تاجر کے ساتھ 15 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا، مرکزی ملزم علی رضا تاحال گرفتار نا کیا جا سکا
وفاقی دارالحکومت میں تاجر کے ساتھ 15 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا، مرکزی ملزم علی رضا تاحال گرفتار نا کیا جا سکا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد کے تاجر کے ساتھ ملزمان علی رضا میجر، اظہر حیات، حمزہ اور عبدالمعید نے ائی فون کی کھیپ مانگوانے کے لئے 33کروڑ پچاس لاکھ روپے میں سودا طے کیا، تاجر کی جانب سے 15 کروڑ کیش حوالے کر دیا گیا، میجر علی رضا نامی شخص رقم وصول کر کے غائب ہو گیا جبکہ موبائل فون کی کھیپ دو گھنٹے میں دینے کا وعدہ کیا گیا، ملزمان نے رقم لینے کے بعد رابطہ ختم کر دیا، تھانہ...
سعودی عرب میں مقدس شہروں کے ناموں پر اپنی مصنوعات کے نام رکھنا، برانڈنگ اور تشہیر سے پہلے مجاز اتھارٹی سے اجازت لینا لازمی ہوگا۔ بصورت دیگر بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ بلومبرگ کے مطابق سعودی عرب نے مصنوعات کی مارکیٹنگ کے حوالے سے نئے قوانین متعارف کرائے گئے ہیں۔ جس کے تحت سعودی عرب، مکہ، مدینہ اور دیگر مقدس شہروں کے ناموں پر پراڈکٹس کے نام نہیں رکھے جا سکیں گے۔ مذہبی، سیاسی یا فوجی ناموں کو استعمال کرنے سے قبل بھی اجازت لینا لازمی ہوگا بصورت دیگر 11 لاکھ 15 ہزار پاکستانی روپے جرمانہ ہوگا۔ پہلے سے رجسٹرڈ نام کو چرا کر اپنی پراڈکٹس کے لیے استعمال کرنے پر بھی ساڑھے 7 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد جرمانہ عائد ہوگا۔ علاوہ ازیں اس قانون کے تحت مقامی، علاقائی یا بین الاقوامی تنظیموں سے...
وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی کے خاتمے کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز سے خریداری میں بڑا اضافہ سامنے آیا ہے. دسمبر کی نسبت جنوری میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 17 فیصد بڑھ گئی. گزشتہ ماہ یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل ایک ارب 80 کروڑ روپے رہی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی سبسڈی نہ ہونے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل میں ماہانہ بنیاد پر اضافہ ہوا ہے. دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل17 فیصد بڑھ گئی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل ایک ارب80 کروڑروپے رہی، دسمبر میں یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل کا حجم ایک ارب 53 کروڑ 20 لاکھ روپے تھا. جنوری میں پشاور زون کی سیل سب سے زیادہ 35کروڑ90 لاکھ روپے رہی۔ذرائع کے مطابق کاروبار کا...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈر 19 ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے پر ویمنز ٹیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔ اتوار کو ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلے گئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ بی سی سی آئی نے نوجوان کرکٹرز کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے اس انعام کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے نوجوان کرکٹرز کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے انعام کا اعلان کیا۔ فائنل میں...
نیو دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے پر ویمنز ٹیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔ اتوار کو ملائیشیا میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ بی سی سی آئی نے نوجوان کرکٹرز کی شاندار کامیابی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے یہ انعام مختص کیا ہے۔ فائنل میں جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن بھارتی باؤلرز نے ابتدا میں ہی ان کی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کردیا۔ بھارت کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث جنوبی افریقی ٹیم صرف 82 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بھارتی ٹیم نے...
بمبئی (نیوزڈیسک)بھارت کا جنگی جنون عروج پر پہنچ گیا، دفاعی بجٹ میں 9.5 فیصد اضافہ کردیا، جس کے بعد مجموعی بجٹ 78 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔بھارت کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کردیا، جس میں دفاعی بجٹ میں ساڑھے نو فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ 9.5 فیصد کے اس اضافے سے بھارت کا کل دفاعی بجٹ 21 کھرب 94 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس بجٹ میں سے دو تہائی حصہ تنخواہوں اور پیشن کی مد میں استعمال ہوگا اور 1.8 ارب بھارتی روپے سے جنگی ہتھیار خریدے جائیں گے۔رواں مالی سال کے لیے وزارت دفاع کے 6,81,210.27 کروڑ روپے (78.70 ارب ڈالر) مختص کیے گئے ہیں، جو کہ مجموعی بجٹ کا...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی سمیت ملک بھر کےلیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔ تقسیم کارکمپنیوں کی جانب سے بجلی صارفین کو 52 ارب 12 کروڑ روپے کے ریلیف کے لیے درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی۔ درخواست رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔ نیپرا کے مطابق ڈسکوز کی درخواست پر سماعت 12 فروری کو ہو گی، کیپیسٹی چارجز کی مد میں 50 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی مانگی گئی ہے۔ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن نقصانات میں 2 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی کی درخواست کی گئی ہے۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 2 ارب 69 کروڑ روپے مانگے گئے...
ایشیا کے امیرترین بزنس مین اور دنیا کے 18 ویں امیر شخص مکیش امبانی کے گھر کے بجلی کا بل جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی خوبصورت اور مہنگی ترین لوکیشن پر واقع مکیش امبانی کا 27 منزلہ گھر 4 ہزار 532 مربع میٹر پر محیط ہے۔ اس انتہائی پُرتعیش عمارت میں نیتا امبانی، اننت امبانی، آکاش امبانی، شلوکا امبانی، پرتھوی امبانی اور ویدا امبانی کے الگ الگ اپارٹمنٹس ہیں۔ سب سے پوش علاقے کمبالا ہل کے الٹاماؤنٹ روڈ پر واقع مکیش امبانی کے اس گھر کی مالیت 15 ہزار کروڑ بھارتی روپے ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی کے 27 منزلہ عمارت میں ہر ماہ اوسطاً 6 لاکھ 37 ہزار 240...
عوام کیلیے خوشخبری ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین کو 52 ارب 12 کروڑ روپے کے ریلیف کے لیے درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی، درخواست رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی تقریباً 2 روپے فی یونٹ سستی کرنے کیلئے نیپرا سے رجوع کرلیا ہے، نیپرا کا کہنا ہے کہ اکتوبر تا دسمبر 2024 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا۔نیپرا کے مطابق ڈسکوز کی درخواست پر سماعت 12 فروری کو ہو گی، کیپیسٹی چارجز کی مد میں 50 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی مانگی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں تعمیراتی سریے اور سیمنٹ کی تازہ قیمتیں سامنے آگئیں۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق آج لوکل سریے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ 26 ہزار اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 32 ہزار روپے فی ٹن ہے۔ کراچی میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 32 ہزار، لاہور میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 28 ہزار، ملتان میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 26 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 30 ہزار روپے، فیصل آباد میں 2 لاکھ 26 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ملک میں برانڈڈ سریے کی مارکیٹ میں کم از کم قیمت 2 لاکھ 44 ہزار فی ٹن اور زیادہ سے زیادہ قیمت...
کے الیکٹرک سمیت تقسیم کار کمپنوں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں تقریباً 2 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست کردی، نیپرا 12 فروری کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کیپسٹی چارجز میں زبردستی کمی سے بجلی صارفین کوریلیف ملنے کی راہ ہموار ہوگئی، کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہونےکاامکان ہے۔ تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی تقریباً 2 روپےفی یونٹ سستی کرنے کے لیے نیپرا سے رجوع کرلیا، صارفین کو 52 ارب12 کروڑ روپےکے ریلیف کے لیے درخواست نیپرامیں دائر کردی گئی ہے، درخواست رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی...
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) میں مہنگے دیہاڑی دار افسران اور عملے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین نے قائم مقام جنرل منیجر کو 27 ہزار روپے یومیہ اجرت پر بھرتی کیا، ایک جنرل منیجر 30 ہزار یومیہ پر رکھا گیا، ایف آئی اے انکوائری پر کنٹریکٹ ختم کیا گیا۔ذرائع پی این ایس سی کا کہنا ہے کہ 3 سپرنٹنڈنٹ بھی 23 ہزار روپے یومیہ پر بھرتی ہوئے، ورکشاپ میں دو ڈپٹی منیجرز 13 ہزار روپیہ یومیہ پر بھرتی ہوئے، 3 سیکیورٹی اہل کار 7 ہزار روپیہ یومیہ پر بھرتی ہوئے۔ترجمان پی این ایس سی کا کہنا ہے کہ پی این ایس سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کو معاملے کا علم ہے، سی ای او...
اسلام آباد: مہنگائی ختم کرنے کے حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، وفاقی حکومت نےایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری ملنے کے بعداوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا ہےکہ فروری کیلیے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 3 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمت بڑھنے کے بعد گھریلو سلنڈر43 روپے 52 پیسے مہنگا ہوگیا ہے جبکہ اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 253 روپے 97 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ایسے میں عوام کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی ختم کرنے کے صرف دعوے ہی کررہی ہے،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اوپن مارکیٹ میں بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں۔ ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔چینی کی قیمتوں میں تیزی برقرار ہے، اب یہ مسلسل دو ہفتوں تک ریکارڈ کیا گیا ہے، حالیہ دو ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد چینی کی اوسط قیمت 150 روپے کلو تک پہنچ گئی۔درجہ اول کا گھی اور آئل 575 سے 585روپے کلو میں فروخت،پیکنگ والا 5کلو آٹے کا تھیلا 750روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔شہریوں نے بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا۔ مزیدپڑھیں:پنشن کے بعد تنخواہوں کےلیے بھی نیا نظام متعارف کرانیکا کا اعلان
اوپن مارکیٹ میں بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں۔ ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔چینی کی قیمتوں میں تیزی برقرار ہے، اب یہ مسلسل دو ہفتوں تک ریکارڈ کیا گیا ہے، حالیہ دو ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد چینی کی اوسط قیمت 150 روپے کلو تک پہنچ گئی۔درجہ اول کا گھی اور آئل 575 سے 585روپے کلو میں فروخت،پیکنگ والا 5کلو آٹے کا تھیلا 750روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔شہریوں نے بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا۔
حکومت پاکستان نے تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے مہاجرین کی اسمگلنگ کی روک تھام کا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔ سینیٹ میں تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کا ترمیمی بل وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کیا گیا۔ترمیمی بل کے متن کے مطابق مہاجرین کی اسمگلنگ کرنے والے شخص کو 10 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانہ ہوگا۔مہاجرین کی اسمگلنگ کے لیے دستاویز تیار کرنے پر 10 سال سزا اور 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا جب کہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر شخص کو پناہ دینے والے شخص کو 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔بل میں مزید کہا گیا کہ متاثرہ...
کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی کے بعد آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی جس کے باعث 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا۔ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 1719 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 206 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آج کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس 1594 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 13 ہزار 400 پوائنٹس رہی۔ حصص بازار میں آج 15 ارب 73 کروڑ 71 لاکھ 22 ہزار 573 روپے مالیت کے 17 کروڑ 22 لاکھ 44 ہزار 205 شیئرز کا لین دین ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 217 ارب روپے اضافے سے 13 ہزار 955 ارب...
لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں موٹرویز کے گرد حفاظتی باڑ کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو 10دن میں انکوائری رپورٹ پیش کرے گی۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سکھر سے حیدر آباد موٹروے ایم6 کی تعمیر ان کی اولین ترجیح ہے جسے کراچی تک بنایا جائے گا۔ 6ماہ میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ریونیو میں ہونے والا 50ارب روپے کا اضافہ "ڈیپازٹ اکاؤنٹ "ہوگا، یہ فنڈز ضائع نہیں کرنے دیں گے اور یہ پیسہ ان منصوبوں پر استعمال ہو گا جہاں سے مزید ریونیو حاصل ہو سکے۔...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے تیسرے دن بھی مندی کا رحجان رہا جہاں 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔ مسلسل تیسرے دن مندی کے سبب 55.13فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 31ارب 96کروڑ 47لاکھ 80ہزار 278روپے ڈوب گئے۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 543 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 487 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص بازار میں آج 44.92 کروڑ شیئرز کے سودے 28.18 ارب روپے میں طے ہوئے ۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 32 ارب روپے کم ہوکر 13 ہزار 738 ارب روپے ہے۔
لاہور: بھارتی پنجاب کی حکومت دو سال سے تین کروڑ آبادی میں سے ’’نوّے فیصد ‘‘ کو مفت بجلی دے رہی ہے کہ وہ تین سو واٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں جو بغیر بل کے ملتے ہیں. اس سرکاری مدد سے لوگوں کو مہنگائی کا مقابلہ کرنے میں بہت مدد ملی، ان کا معیار زندگی بلند ہوا اور وہ حکومت کی بڑی تعریف کرتے ہیں. ریاست میں بجلی کا انتظام سرکاری کمپنی، پنجاب اسٹیٹ پاور کارپوریشن لمیٹڈ سنبھالتی ہے، پچھلے سال حکومت نے کمپنی کو 7233 کروڑ روپے سبسڈی دی تاکہ عوام مفت بجلی پا سکیں. سبسڈی ملنے سے کمپنی کو بھی 804.94 کروڑ روپے کا منافع ہوا. حکومت نے سرکاری اخراجات گھٹا کر اور اپنی...
اسلام آباد: آئی ایم ایف نے کراس سبسڈی کو مکمل ختم کرکے صنعتی شعبے کو 2.70 روپے فی یونٹ ریلیف دینے کی تجویز مسترد کردی. اس وقت صنعتی شعبہ کراس سسبڈی کے ذریعے 300 سے کم یونٹ استعمال کرنے والے خاندانوں کو سبسڈی فراہم کر رہا ہے، حکومت کراس سبسڈی کو مکمل ختم کرنا چاہتی ہے، جس سے صنعتی شعبے کیلیے بجلی کی قیمت میں 2.70 روپے فی یونٹ کی کمی ہوگی۔ وزارت توانائی میں موجود ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ وزارت نے صنعتی شعبے کیلیے بجلی کی قیمت میں 2.70 روپے فی یونٹ کمی کی تجویز آئی ایم ایف کو ارسال کی ہے، اس سے صنعتی شعبے کو فروری سے جون تک 37 ارب روپے...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری بے نقاب کردی، اس کارروائی کے دوران سردار انٹرپرائزز نامی کمپنی کے خلاف 82 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ٹیکس چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کلکٹر کسٹمز سعدیہ شیراز کے مطابق کمپنی نے نئی مستثنی اشیاء کو غائب کیا اور استعمال شدہ سامان کو مقامی قیمت پر غیرقانونی طور پر کلیئر کیا۔ اس دوران ضبط شدہ سامان کی مالیت 1 کروڑ 6 لاکھ روپے نکلی جس پر 36 لاکھ روپے کی ٹیکس چوری کی گئی تھی۔ سعدیہ شیراز نے مزید بتایا کہ سردار انٹرپرائزز نے ایک اور کنسائنمنٹ میں روئی کی امپورٹ کے نام پر 14...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2025ء) رمضان المبارک کی آمد سے قبل عوام کیلئے مہنگائی کا نیا تحفہ، چینی کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ہو گیا، ملک میں چینی کا نیا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں چینی کا نیا بحران جنم لینے لگا ہے ، چینی کی ہول سیل اور پرچون کی سطح پر قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ کرشنگ سیزن میں 43 لاکھ ٹن چینی پیدا ہوئی جبکہ رواں سیزن میں3لاکھ ٹن کمی سے 40 لاکھ ٹن پیداوار متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سٹے باز رمضان المبارک سے قبل چینی کی قیمتیں بڑھانے کے لئے متحرک ہیں اور انہوں نے...
ملتان: ملک بھرمیں مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ملتان میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں مزید دو روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 225 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ ایسے میں شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت میڈیا پر آکر شور کرتی ہے کہ مہنگائی ختم ہوگئی، لیکن مارکیٹس میں آنے کی زحمت کوئی وزیر نہیں کرتا، ہم غریبوں کے لیے دووقت کی روٹی مشکل ہوگئی ہے، مرغی کھانے کے لیے بھی پورے مہینے کا بجٹ آؤٹ کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کو چاہیےکہ میڈیا پر مہنگائی کم کرنے...
(دوسری قسط)حکومت وقت محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے بنیادی عنصر کے طور پر ان کی محنت کے جائز معاوضہ کے لیے منصفانہ اجرتوں (Fair Wages)کے نظام کے نفاذ کی پابند ہے۔ معروف ریسرچ اسکالر اور کتاب ’’محنت کش مسائل، مشکلات اور حل‘‘ کے مصنف شفقت مقبول کے 2015ء کے تحقیقی مقالہ’’لیبر پالیسی آف پاکستان 2010ء کا اسلامی تعلیمات کی روشنی میں جائزہ ‘‘ کے مطابق پاکستان میں 1969ء میں پیش کی جانے والی تیسری لیبر پالیسی کی سفارشات کی روشنی میں 1969ء میں کارکنوں کے لیے کم از کم اجرت 115 روپے ماہانہ مقرر کی گئی تھی۔ جبکہ اس دور میں 10 گرام سونے کی قیمت 57 روپے تھی۔ جس کی بدولت کارکن کی قوت خرید 20 گرام...
اسلام آباد( نمائندہ جسارت) سال 2025 کے پہلے ماہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے قومی شناختی کارڈ اور ’بی- فارم‘کی فیسیں بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) پاکستان کے شہریوں کے لیے مختلف خدمات حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے، جن میں ڈرائیونگ لائسنس، نیشنل ٹیکس نمبر (NTN) بینک اکاؤنٹ، پاسپورٹ، اور موبائل فون کنکشن شامل ہیں۔تمام پاکستانی شہری جن کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے، سی این آئی سی حاصل کرنے کے حقدار ہیں، شناختی کارڈ صحت کی سہولت کے لیے بھی اہم ہے، کیونکہ یہ طبی ریکارڈ سے منسلک ہوتا ہے اور تعلیم کے لیے بھی، کیونکہ یہ اسکول میں داخلے...
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم فروری 2025 سے جنرل انڈسٹری (کیپٹو) کیٹیگری کے لیے گیس کی فروخت کی قیمت میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق کیپٹو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ تندور اور گھریلوں صارفین کے لیے قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اتوار کو اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے اوگرا کی جانب سے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کی جانب سے مالی سال 2024-25 کے لیے محصولات کے تخمینہ کے جائزے کا جواب دیتے ہوئے گیس کی فروخت کی قیمتوں کے حوالے سے ایڈوائس...
لاہور(ویبڈیسک)مستی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے24 گھنٹوں میں 33 لاکھ کی رقم برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق شہری عدنان مارکیٹ میں اپنا سونا فروخت کر کے گھر جا رہا تھا،شہری نے 33 لاکھ سے بھرا شاپر موٹر سائیکل کے ہینڈل کے ساتھ لٹکا دیا۔کچھ دیر سفر کے دوران دیکھا کہ پیسوں سے بھرا شاپر غائب ہے۔ پولیس نے بتایا کہ شہری نے فوری 15 پر کال کر کے پولیس سے مدد طلب کر لی،مستی گیٹ پولیس نے فوری ریسپانس کرتے کارروائی کا آغاز کیاچند گھنٹوں کی کاوش سے پیسوں والے شاپر اٹھانے والے شہری کی شناخت ہو گئی۔ مستی گیٹ پولیس نے احسن اقدام اٹھاتے شہری سے رابطہ کیا اور تھانہ لے آئی۔شہری عدنان نے زندگی کی جمع پونجی...
لاہور(ویب ڈیسک)سال 2025 کے پہلے ماہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) کی جانب سے قومی شناختی کارڈ اور ’بی-فارم‘کی فیسیں بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھی گئی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) پاکستان کے شہریوں کے لیے مختلف خدمات حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے، جن میں ڈرائیونگ لائسنس، نیشنل ٹیکس نمبر (NTN)، بینک اکاؤنٹ، پاسپورٹ، اور موبائل فون کنکشن شامل ہیں۔ تمام پاکستانی شہری جن کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے، سی این آئی سی حاصل کرنے کے حقدار ہیں، شناختی کارڈ صحت کی سہولت کے لیے بھی اہم ہے، کیونکہ یہ طبی ریکارڈ سے منسلک ہوتا ہے، اور تعلیم کے لیے بھی، کیونکہ یہ سکول میں داخلے کے لیے شناخت...
بھارتی ٹیلی ویژن اسٹار دیویانکا ترپاٹھی نے ایک مالی دھوکہ دہی کا انکشاف کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں دیویانکا نے بتایا کہ ان کے قابلِ بھروسہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ (سی اے) نے ان کے ساتھ 12 لاکھ روپے کا غبن کیا جس کا ان کو بعد میں علم ہوا۔ دیویانکا نے کہا کہ اپنے مصروف شیڈول کے باعث وہ مالی معاملات دیکھنے کے لیے وقت نہیں نکال سکتی تھیں اور اپنے سی اے پر مکمل اعتماد کرتی تھیں، جو دو سال سے ان کے اکاؤنٹس سنبھال رہا تھا۔ سی اے نے انہیں سرمایہ کاری کے لیے فکسڈ ڈپازٹس کا مشورہ دیا، جس پر دیویانکا نے چار چیک جاری کیے۔ تاہم ان کا سی اے غائب...
کرم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2025ء)کرم میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، قلت برقرار، شہری آٹے، چینی، سبزی، گیس اور پیٹرول کے لیے پریشان ہیں۔(جاری ہے) اشیاء کی قلت کے ساتھ ساتھ ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔کرم میں ایک کلو پیاز چھ سو روپے، ٹماٹر چارسو پچاس روپے، گھی سات سو تیس روپے اور ایک کلو چینی کی قیمت دو سو ساٹھ روپے تک پہنچ گئی۔ شہریوں نے دواؤں اور پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
فائل فوٹو کرم میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، قلت برقرار، شہری آٹے، چینی، سبزی، گیس اور پیٹرول کے لیے پریشان ہیں۔اشیاء کی قلت کے ساتھ ساتھ ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔کرم میں ایک کلو پیاز چھ سو روپے، ٹماٹر چارسو پچاس روپے، گھی سات سو تیس روپے اور ایک کلو چینی کی قیمت دو سو ساٹھ روپے تک پہنچ گئی۔ شہریوں نے دواؤں اور پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان میں لاکھوں نوجوان ہر سال روشن مستقبل کا خواب آنکھوں میں سجائے بیرون ملک جانے کا فیصلہ کرتے ہیں اور بعض اوقات انہی خوابوں کو پورا کرنے کے لیے وہ غیر قانونی طریقہ بھی اختیار کر بیٹھتے ہیں اور انسانی اسمگلرز کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں۔ عام طور پر غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر جانے والوں کی تعداد سینٹرل پنجاب میں زیادہ ہے جن میں سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین اور گوجرانوالہ سرفہرست ہیں۔ گوجرانوالہ کے ایک گاؤں کے ایک 23 سالہ شخص نے بھی ایسا ہی ایک غلط فیصلہ کیا تھا۔ بہتر روزگار کے حصول کی خاطر 2 بچوں کے باپ ہارون نے غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر جانے کا ارادہ کیا اور اس غرض سے...
کراچی(کامرس رپورٹر)دو روزہ مندی کے اثرات زائل ہوگئے ،کاروباری ہفتے کے چوتھے روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہااور100اندیکس500پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ 1لاکھ14ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا۔مارکیٹ کے سرمائے میں65 ارب روپے سے زاید کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم14067ارب روپے سے تجاوز کر گیا اور48.19فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کوخریداری کا رجحان غالب رہا۔آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکوں، سیمنٹ، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز اور بجلی کی پیداوار سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔ او جی ڈی سی، حبکو، پی ایس او، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، پی...
جنوبی بھارتی انڈسٹری کے معروف اداکار اور کے جی ایف اسٹار یش کو عالمی سطح پر شہرت حاصل ہے تاہم کم ہی لوگ یہ جانتے ہیں کہ فلمی دنیا میں آنے سے پہلے یش چائے بیچتے تھے اور ان کی روزانہ کی آمدنی صرف 50 روپے تھی۔ ’کے جی ایف‘ کی دونوں فلموں نے مجموعی طور پر 1500 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا، جس کے باعث یہ کناڈا سینما کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل ہو گئیں۔ یہی کامیابی یش کو بھارت کے صف اول کے اداکاروں میں لے آئی۔ مگر یش کا یہ سفر آسان نہیں تھا۔ ایک بس ڈرائیور کے بیٹے کی حیثیت سے ان کی زندگی محنت اور جدوجہد سے بھری ہوئی تھی۔...
کراچی(کامرس رہورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی انرجی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر، پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) کے بانی وائس چیئرمین اور یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کی مرکزی کور کمیٹی کے رکن ملک خدا بخش نے پاور ڈویژن کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کیلئے بجلی پر خصوصی 44 فیصد رعایتی ٹیرف کو ایک تاریخ ساز پیکیج کو موجودہ حکومت کا بے مثال کارنامہ قرار دیا ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کو31.30 روپے کی کمی سے 39.70 روپے فی یونٹ بجلی ملے گی اور اس کمی کی وجہ سے پٹرول اور دوسرے ایندھن کے مقابلے میں سفری اخراجات میں تین گناتک بچت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکٹرک گاڑیوں وموٹرسائیکلوں کی ٹیکس وصولی پر دوہرا معیار،الیکٹرک گاڑیوں پر وفاق کے تمام ٹیکسز کی وصولی جبکہ پنجاب میں رجسٹریشن پر95فیصد رعائت دی جارہی ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ 95فیصد رعائت سے پنجاب کوڈیڑھ ارب سے زائد کا نقصان ہوا ہے،51کلو واٹ والی الیکٹرک گاڑی سےوفاق 3لاکھ61ہزار جبکہ پنجاب کے1لاکھ 15ہزار رجسٹریشن بنتی جبکہ وصولی صرف57سو روپے کی جارہی ہے،85کلو واٹ والی الیکٹرک گاڑی سےوفاق 3لاکھ50 ہزار جبکہ پنجاب کے1لاکھ 30ہزار رجسٹریشن بنتی جبکہ وصولی صرف65سو روپے کی جارہی ہے۔ ایکسائزحکام کا کہنا ہےکہ 120 کلو واٹ والی الیکٹرک گاڑی سےوفاق11لاکھ7 ہزار جبکہ پنجاب کے10لاکھ 71ہزار رجسٹریشن بنتی جبکہ وصولی صرف ساڑھے53ہزار روپے کی جارہی ہے،145 کلو واٹ والی الیکٹرک...
کراچی(کامرس رپورٹر)منگل کوانٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں تیزی رہی۔انٹر بینک میں منگل کو ڈالر22پیسے کی تیزی سے 278.63روپے کی سطح سے بڑھکر 278.85روپے پر پہنچ گئیجبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں7پیسے کے اضافے سے281.24 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر2.07روپے کے اضافے سے 292.02 روپے ہو گئی اسی طر ح1.67روپے کی تیزی سے برطانوی پائونڈکی قدر345.87روپے ہو گئی۔
اسلام آباد : چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ ملک میں سیلز ٹیکس کی مد میں کھربوں روپے کی ٹیکس چوری کا تخمینہ ہے، ماہانہ 50 ہزار تنخواہ والا ٹیکس دیتا ہے، ماہانہ ڈھائی کروڑ کی آمدن کرنے والے کی کمائی 6 لاکھ تو ہوگی، ان کو بھی ٹیکس دینا چاہیے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ کے دوران چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ بیشتر صنعتی صارفین سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ نہیں ہیں جنہیں ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے نیا قانون لایا گیا ہے۔ راشد لنگڑیال نے کہا کہ اس سلسلے میں سیلز ٹیکس جنرل آرڈر جاری کیا جائے گا، آرڈر کے تحت بجلی کے بل...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ ملک میں سیلز ٹیکس کی مد میں کھربوں روپے کی ٹیکس چوری کا تخمینہ ہے، ماہانہ 50 ہزار تنخواہ والا ٹیکس دیتا ہے، ماہانہ ڈھائی کروڑ کی آمدن کرنے والے کی کمائی 6 لاکھ تو ہوگی، ان کو بھی ٹیکس دینا چاہئے۔ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ کے دوران چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ بیشتر صنعتی صارفین سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ نہیں ہیں جنہیں ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے نیا قانون لایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سیلز ٹیکس جنرل آرڈر جاری کیا جائے گا، آرڈر کے...
بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے اپنا 1 اپارٹمنٹ 83 کروڑ روپے میں فروخت کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے یہ اپارٹمنٹ اپریل 2021ء میں 31 کروڑ روپے کا خریدا تھا۔ امیتابھ بچن نے یہ اپارٹمنٹ نومبر 2021ء میں اداکارہ کریتی سینن کو بھی 10 لاکھ روپے ماہانہ پر کرائے پر دیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال بچن خاندان نے ریئل اسٹیٹ میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی تھی۔ 2020ء سے 2024ء تک ان کی اس شعبے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 200 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔
لاہور: مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو بھائیوں کی جانب سے اسپین جانے کے لیے ایجنٹوں کو 80 لاکھ روپے کی خطیر رقم دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ مراکش کشتی واقعے میں گوجرانوالہ کے نواحی گاؤں بھٹی بھنگو کے ایک ہی گھر کے دو نوجوان بھی لقمہ اجل بن گئے جنہوں نے اسپین جانے کے لیے ایجنٹوں کو 80 لاکھ روپے دیے تھے۔ جاں بحق نوجوانوں کے والد کا کہنا ہے کہ 21 سالہ شہریار اور 22 سالہ افتخار 4 ماہ قبل اسپین جانے کے لیے گھر سے نکلےتھے، جبکہ قانونی طریقے سے اسپین جانے کے لیےایجنٹوں کو 80 لاکھ روپے دیے تھے، والد کے مطابق ایجنٹ طارق، فائزہ اور عامر گورایہ نے پیسے وصول کیے۔ متوفین کے والد کے مطابق اسپین کے...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس مثبت رہا ، کاروبار کے حجم اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں اضافہ ہوگیا۔ حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 572 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار 844 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 608 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح ایک لاکھ 16 ہزار 276 رہی۔ حصص بازار میں آج 67 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 37 ارب روپے سے زائد رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 75 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 319 ارب روپے ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے صوبے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو فروغ دینے کے لیے بلاسود آسان کاروبار لون اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس اسکیم سے 21 سے 45 سال کے تمام پاکستانی مستفید ہوسکتے ہیں جو کاروبار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ آئی ٹی اور ای کامرس کے شعبوں میں کاروبار کرنے کے لئے عمر کی کم سے کم حد 18 سال ہے۔ یوتھ انٹرپرینورشپ اسکیم کے ذریعے آپ پاکستان میں کہیں بھی اپنا کاروبار شروع کرنے یا پہلے سے موجود کاروبار کو بڑھانے کے لئے قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس اقدام کو مختلف کاروباری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا...
حیدرآباد(نیوز ڈیسک)حیدر آباد کی فضا میں مہنگائی کی گھٹن کو کم کرنے کے لیے سستی سبزی بازار کی آمد نے تازہ ہوا کا در کھول دیا ہے۔ سستی سبزی بازار کے قیام نے عوام کے دلوں میں خوشی کی ایک لہر دوڑا دی، یہاں، جہاں عام بازاروں میں سبزیوں کے دام آسمان کو چھو رہے ہیں، شہریوں نے صرف 10 روپے فی کلو سبزیاں خریدیں۔ حیدر آباد میں منتخب نمائندوں نے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کے لیے ایک بازار کھولا ہے، ایک روزہ سستی سبزی بازار کے قیام نے امیدوں کو روشنی بخشی اور شہریوں کو بڑی تعداد میں خریداری کے لیے کھینچ لیا۔ لطیف آباد کے علاقے 12 نمبر میں یونین کونسل 109 کے چیئرمین اور دیگر نمائندوں...
موریطانیہ کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے لالہ موسیٰ کے ابوبکر کو اسپین بھجوانے کیلئے پورے خاندان نے 40 لاکھ روپے جمع کر کے دیے تھے۔موریطانیہ کشتی سانحہ میں لالہ موسیٰ گجرات کا ابوبکر بھی سفر کر رہا تھا گھر والوں کا کہنا ہے کہ ابوبکر کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ابوبکر کے کزن نے بتایا کہ انہوں نے سب بہن بھائیوں سے اکٹھا کرکے ایجنٹ کو 40 لاکھ روپے دیے تھے۔ اگر ہمیں ان حالات کا علم ہوتا تو مزید رقم کا بھی بندوبست کر دیتے کم ازکم بچے کی جان تو بچ جاتی۔ابوبکر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ زمین فروخت کرکے دو بچوں کے باپ ابوبکر کو بہتر مستقبل کےلیے اسپین بھیجنے...
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 3 روز تک جاری رہنے والے اضافے کے بعد ہفتے کے روز سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 2703 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمت میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 200 روپے کی کمی سے 282400 روپے کا ہو گیا، جبکہ فی 10 گرام سونا 170 روپے کی کمی کے ساتھ 242112 روپے پر آ گیا۔ چاندی کی قیمتیں بھی کم ہوئیں۔ فی تولہ چاندی 24 روپے کم ہو کر 3381 روپے پر پہنچ گئی، اور فی 10 گرام...
اسلام آباد (آن لائن) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان جاری رہا۔ حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 1.16 فیصد کی سطح پر آگئی ہے جبکہ مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.39 فیصد کی کمی واقع ہوئی، سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار کم ہوکر 1.90 فیصد کی سطع پر آگئی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران 21 اشیا مہنگی، 10 کی قیمتوں میں کمی اور 20 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ایک ہفتے کے دوران ڈھائی کلو گھی کا ٹن 16 روپے سے زاید مہنگا ہوا،...
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں مسلسل تیسرے دن اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز فی اونس سونے کی قیمت میں2 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2705 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت400 روپے کے اضافے سے 282600 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی342 روپے کے اضافے سے 242283 روپے کی سطح پر آگئی۔ علاوہ ازیں ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 27 روپے کے اضافے سے3406 روپے کی سطح پر آ گئی۔
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج کاروباری ہفتے کے آخری دن تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس سے اوپر بند ہوا ہے۔ حصص مارکیٹ میں خرید و فروخت کے مثبت رجحان کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔ ٹریڈنگ کے اختتام پر 100 انڈیکس 1435 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 272 پوائنٹس پر بند ہوا۔ شیئر بازار میں 100 انڈیکس کاروباری ہفتے کے آخری دن ایک ہزار 784 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں آج 54 کروڑ شیئرز کے سودے 35 اعشاریہ 9 ارب روپے میں ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 155 ارب روپے اضافے کے بعد 14 ہزار...
پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے گھریلو اور کمرشل صارفین کیلئے آن گرڈ سسٹمز مزید مہنگے ہوگئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق، گرمیوں کے سیزن کے آغاز سے چند ماہ قبل ہی، جب بجلی کی کھپت میں زبردست اضافہ ہوتا ہے، سولر پینلز کی قیمتوں میں 4 سے 5 روپے فی واٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافے کا اثر قیمتوں میں اس اضافے کے نتیجے میں سولر سسٹمز کی تنصیب کی لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اب ایک سولر سسٹم نصب کرنے پر 35,000 روپے سے 1,75,000 روپے تک اضافی خرچ آئے گا۔ سولر سسٹمز کی تازہ ترین قیمتیں مارکیٹ میں مختلف صلاحیت کے سولر...