Jasarat News:
2025-01-24@01:31:03 GMT

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، انڈیکس میں 500پوائنٹس اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، انڈیکس میں 500پوائنٹس اضافہ

کراچی(کامرس رپورٹر)دو روزہ مندی کے اثرات زائل ہوگئے ،کاروباری ہفتے کے چوتھے روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہااور100اندیکس500پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ 1لاکھ14ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا۔مارکیٹ کے سرمائے میں65 ارب روپے سے زاید کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم14067ارب روپے سے تجاوز کر گیا اور48.

19فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کوخریداری کا رجحان غالب رہا۔آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکوں، سیمنٹ، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز اور بجلی کی پیداوار سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔ او جی ڈی سی، حبکو، پی ایس او، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، پی پی ایل، پی او ایل، ایم سی بی، این بی پی اور یو بی ایل کے حصص میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔جمعرات کو کے ایس ای 100انڈیکس میں594پوائنٹس کااضافہ ہوا جس سے انڈیکس1لاکھ13ہزار443پوائنٹس سے بڑھ کر1لاکھ14ہزار37پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح159پوائنٹس اضافے سے کے ایس ای30 انڈیکس35ہزار794پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس70ہزار346پوائنٹس سے بڑھ کر70ہزار675پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ کے سرمائے میں65ارب 43کروڑ6لاکھ 17 ہزار753روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 14001ارب97 کروڑ82لاکھ67ہزار436روپے سے بڑھ کر 14067ارب40 کروڑ88لاکھ85ہزار 189روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو30ارب روپے مالیت کے67کروڑ 55لاکھ40ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو35ارب روپے مالیت کے74کروڑ 36 لاکھ32ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے۔گذشتہ روز مجموعی طور پر442کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 213کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،181میں کمی اور48کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سیسنر جیکو پاک ،ورلڈ کال ٹیلی کام،فوجی سیمنٹ ،لوٹے کیمیکل اور سٹی فارما لمیتڈ سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے اسماعیئل انڈسٹریز لمیتڈ کا بھاو92روپے اضافے سے1949.50روپے ہو گئی۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

منافع خوری کے باعث بعض اسٹاک میں فروخت کے دبائو کا شکار

کراچی(کامرس رپورٹر)منافع خوری کے باعث بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباو سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے دوسرے دن کاروباری اتار چڑھاو کے بعد مندی کی لپیٹ میں ا?گئی۔اگرچہ ٹریڈںگ کے دوران انڈیکس1لاکھ16ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا تاہم مندی کی لہر نے مارکیٹ کو تنزلی سے دوچار کر گیا اور انڈیکس800پوائنٹس کم ہو گیا جس کی وجہ سے انڈیکس1لاکھ15ہزار800پوائنٹس سے کم ہو کر 1لاکھ15ہزارپوائنٹس کی سطح پربندہوا۔سرمایہ کاروں کو 104ارب روپے سے زاید کا خسارہ برداشت کرنا پڑا جبکہ59.11فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔مارکیٹ نے منگل کو کاروبار کا ا?غاز مثبت انداز میں کیا جس سے انڈیکس بلند ترین سطح 116,424.85پوائںٹس تک پہنچ گیا۔بعد ازاں کاروباری روز اتارچڑھاو? کا سیشن دیکھنے میں ا?یاجس سے نہ صرف ابتدا میں ملنے والا اضافہ ختم ہوا بلکہ انڈیکس کاروباری دن کی کم ترین سطح1لاکھ14ہزار783پوائٹس تک گر گیا تھا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای30انڈیکس276پوائنٹس کمی سے36ہزار199پوائنٹس پر ا?گیا جبکہ کے ایس ای ا?ل شیئرز انڈیکس71ہزار942پوائنٹس سے کم ہو کر71ہزار419پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ کے سرمائے میں104ارب 4کروڑ98 لاکھ11ہزار654روپیکی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 14319 ارب55 کروڑ30لاکھ86ہزار514روپے سے کم ہو کر 14215ارب 50کروڑ32 لاکھ74 ہزار 860روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو31ارب روپے مالیت کے76کروڑ 72 لاکھ70ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو37ارب روپے مالیت کے67کروڑ 50لاکھ 46ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے۔گذشتہ روز مارکیٹ میں مجموعی طور پر450کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے135کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،266میں کمی اور49کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سیسنر جیکو پاک ،بینک مکرمہ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،فوجی سیمنٹاور سٹی فارما لمیٹڈ سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے ہوئسٹ پاکستان لمیٹڈ کا بھاو 121.84روپیا ضافیسے 3108.52 روپے ہو گیا اسی طرح 94.94روپیاضافے سے رفحان معیض پروڈکٹ کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت9194.94روپے پر جا پہنچی جبکہ یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے بھاو میں 299.49روپیکی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 21550.01روپے ہو گئی اسی طرح 43.88روپے کمی سے خیبر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈکے حصص کی قمت526.08روپے پر ا?گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،356پوائنٹس کا اضافہ
  • اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان
  • اسٹاک ایکسچینج میں مندی ، 100 انڈیکس 1598 پوائنٹس کم ہوگیا
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج، کاروبار کے آغاز پر 138 پوائنٹس کا اضافہ
  • منافع خوری کے باعث بعض اسٹاک میں فروخت کے دبائو کا شکار
  • انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں تیزی
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر297 پوائنٹس کا اضافہ
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا