Jasarat News:
2025-02-13@06:04:45 GMT

کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی سستی

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی سستی

اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں کمی کر دی، جس کے تحت کراچی کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 1.23 روپے جب کہ دیگر تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے لیے 1.22 روپے سستی ہو گئی ہے۔

نیپرا نے اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ کمی دسمبر 2024 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FPA) کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ اس کمی کا اطلاق فروری کے بجلی کے بلوں میں ہوگا۔

نیپرا کے مطابق دسمبر 2024 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کے الیکٹرک کے علاوہ تمام ڈسکوز کے صارفین کے لیے بجلی 1.

22 روپے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے تاہم یہ ریلیف لائف لائن صارفین پر لاگو نہیں ہوگا۔

نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے بھی نومبر 2024 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخوں میں 1.23 روپے فی یونٹ کمی کر دی ہے۔ کے الیکٹرک کے صارفین کو بھی یہ ریلیف فروری کے بلوں میں فراہم کیا جائے گا۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے صارفین کے لیے

پڑھیں:

بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی، نیپرا کا نوٹیفکیشن جاری

دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1.22 روپے سستی کردی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق فروری کے بلوں میں ہوگا۔

کےالیکٹرک کیلئے نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 23 پیسہ سستی کی گئی ہے۔

8 بجلی کمپنیوں کی سیکیورٹی ڈپازٹ 200 فیصد بڑھانے کے معاملے کی نیپرا میں سماعت

بجلی کمپنیوں کا صارفین کے سیکیورٹی ڈپازٹ ریٹس 200 فیصد سے زائد تک بڑھانے کے معاملہ پر اسلام آباد میں 8 بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک صارفین کو ریلیف فروری کے بلوں میں دیا جائے گا۔

دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کےالیکٹرک کے سوا باقی ڈسکوز کے صارفین کیلئے ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کردی
  • کراچی کے صارفین ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بڑے ریلیف سے محروم
  • بجلی سستی ہوگئی، نیپرا کا نوٹیفکشن جاری
  • بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی، نیپرا کا نوٹیفکیشن جاری
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی سستی ہوگئی
  • حکومت نے کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کو خوشخبری سنادی
  • ملک بھر میں بجلی سستی ہونے کا امکان، صارفین ریلیف کیلیے پُرامید
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان