ایف بی آر کی بڑی کارروائی: کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں کروڑوں کی ٹیکس چوری بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری بے نقاب کردی، اس کارروائی کے دوران سردار انٹرپرائزز نامی کمپنی کے خلاف 82 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ٹیکس چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
کلکٹر کسٹمز سعدیہ شیراز کے مطابق کمپنی نے نئی مستثنی اشیاء کو غائب کیا اور استعمال شدہ سامان کو مقامی قیمت پر غیرقانونی طور پر کلیئر کیا۔ اس دوران ضبط شدہ سامان کی مالیت 1 کروڑ 6 لاکھ روپے نکلی جس پر 36 لاکھ روپے کی ٹیکس چوری کی گئی تھی۔
سعدیہ شیراز نے مزید بتایا کہ سردار انٹرپرائزز نے ایک اور کنسائنمنٹ میں روئی کی امپورٹ کے نام پر 14 ہزار کلو صنعتی دھاگہ دھوکے سے منگوایا۔ صنعتی دھاگے پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 44 ہزار روپے فی کلو مقرر ہے۔
ضبط شدہ صنعتی دھاگے کی مالیت 2 کروڑ 20 لاکھ روپے نکلی جبکہ اس پر ٹیکس شدہ ڈیوٹی 82 کروڑ روپے بنتی ہے۔
سعدیہ شیراز کے مطابق دونوں کنسائنمنٹس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے جبکہ ان پر ہونے والی ٹیکس چوری کا حجم 82 کروڑ 50 لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے۔
ایف بی آر نے دونوں کنسائنمنٹس ضبط کرلی ہیں اور سردار انٹرپرائزز کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی ٹیکس چوری لاکھ روپے
پڑھیں:
سردار انٹر پرائزز کے خلاف ڈیوٹی چوری کے تحت مقدمہ درج
کراچی ( رپورٹ \محمد علی فاروق ) ایکسپورٹ کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی میںکام کرنے والے تجارتی یونٹ سردار انٹر پرائزز کے خلاف مس ڈیکلریشن اور82 کروڑ 50لاکھ مالیت کی ڈیوٹی چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایکسپورٹ کلکٹریٹ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کمپنی کی جانب سے مالی سال 2023-24میں درآمدکئے جانے والے کھیپ کے آڈٹ میں انکشاف ہوا کہ سردار انٹر پرائززکا ادارہ ای پی زیڈ سے استثنیٰ کے غلط استعمال کے ذریعے اسمگلنگ اور ٹیکس چوری میں ملوث ہے ، ایکسپورٹ کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے سردار انٹر پرائزز کی کمپنی کی جانب جنوری 2025میں درآمدکئے جانے والے جانے والے دو کھیپ درآمدکی تھیں جس میں ایک کھیپ کی تفصیلی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہواکہ درآمدکنندہ نے مس ڈیکلریشن کا سہارالیتے ہوئے فائل کی جانے والی گڈزڈیکلریشن میںپی سی ٹی ہیڈنگ (ہارمونائزڈ کوڈ) پاکستان کسٹم ٹیرف کوڈ 7204.4990 کے تحت کھیپ میں مکس پرانے اور استعمال شدہ ایل سی ڈی لیپ ٹاپس، ایل سی ڈی پینلز، کمپیوٹر پارٹس اورپرزہ جات ظاہر کیاگیالیکن تفصیلی معائنہ کرنے پر کھیپ سے استعمال شدہ ٹیبلٹس اور نئے کی بورڈ برآمد ہوئے جو ایکسپورٹ پروسیسنگ اتھارٹی کے قوانین کے تحت درآمد نہیں کئے جاسکتے۔ جبکہ درآمدکئے جانے والے دوسرے کھیپ میں فائل کی جانے والی گڈز ڈیکلریشن ( جی ڈی) میں روئی ظاہرکیا گئی لیکن ایگزامنیشن کے دوران کھیپ میںروئی کی گانٹھوں کے اندار 14ہزار کلوگرام سیلولوزایسٹیٹ ٹوچھپایا گیاتھا۔ سعدیہ شیراز نے بتایا کہ دونوں کھیپ کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے،جبکہ ضبط شدہ صنعتی دھاگے کی مالیت 2 کروڑ 20 لاکھ روپے نکلی،ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ کمپنی نے درآمدکئے جانے والے دونوں کھیپ پر مجموعی طورپر 82کروڑ 50لاکھ مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزچوری کئے گئے ، جس پر ایکسپورٹ کلکٹریٹ پورٹ قاسم کی جانب سے سردار انٹر پرائزز کے خلاف مس ڈیکلریشن اور ڈیوٹی چوری کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور ملزمان اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ کلکٹر سعدیہ شیراز کی قیادت میں ایڈیشنل کلکٹر زہرہ نقوی اور ڈی سی امین حیدر شاہ نے اہم کردار ادا کیا۔