بھارتی کمپنی نے ملازمین کی وفاداری پر کروڑوں روپے کے بونس کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
کوئمبتور: تامل ناڑو کے شہر کوئمبتور میں ایک بھارتی کمپنی نے اپنے 140 وفادار ملازمین کو 14.5 کروڑ بھارتی روپے کے بونس سے نوازا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 46 کروڑ 7 لاکھ روپے بنتے ہیں۔
کمپنی کا یہ اقدام "ٹوگیدر وی گرو” (Together We Grow) انیشی ایٹیو کا حصہ ہے، جس کا مقصد طویل عرصے تک کمپنی کے ساتھ وابستہ رہنے والے ملازمین کی وفاداری کو سراہنا ہے۔ کمپنی اپنے ملازمین کی کارکردگی کی بجائے ان کی وفاداری کو ترجیح دیتی ہے اور اس بنیاد پر انہیں بونس دیتی ہے۔
کمپنی کے بانی اور سی ای او سراوان کمار نے وضاحت کی کہ یہ بونس ان ملازمین کے لیے مخصوص ہے جو 2022 سے پہلے یا اس دوران کمپنی میں شامل ہوئے اور اگلے تین سال تک اس کے ساتھ وابستہ رہنے کا عہد رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بونس شکریہ اور کامیابی کا اظہار ہے، اور اس کا مقصد کمپنی کو مسابقتی اداروں سے ممتاز کرنا ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کا کل پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان
اسلام آباد: سرکاری ملازمین نے حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات ناکام ہونے پر کل جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق تنخواہوں و مراعات میں اضافے اور دیگر مطالبات کے حوالے سے حکومت اور سرکاری ملازمین میں جاری بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکی۔حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کی ناکامی پر ملازمین کی جانب سے دھرنے کا اعلان کیا گیا اور کل پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے گرینڈ دھرنا دیں گے۔
ذرائع ک مطابق سربراہ وفاقی ملازمین کور کمیٹی رحمان باجوہ کا کہنا تھا کہ دھرنے میں پورے ملک کے سرکاری ملازمین شرکت کریں گے اور یہ دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ سرکاری ملازمین کو پنشن اصلاحات پر تحفظات ہیں۔