ملک بھر میں بجلی سستی ہونے کا امکان، صارفین ریلیف کیلیے پُرامید
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد:کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی ہے اور اگر درخواست منظور ہو جاتی ہے تو صارفین کو فی یونٹ تقریباً 2 روپے سستی بجلی ملنے کا امکان ہے، جس سے مجموعی طور پر 52 ارب 12 کروڑ روپے تک کا ریلیف دیا جا سکتا ہے۔
نیپرا کی سماعت کے دوران سی پی پی اے (سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی) نے بتایا کہ کے فور منصوبے کی ڈیٹ ری پروفائلنگ سے 18 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔ دورانِ سماعت انکشاف ہوا کہ گردشی قرض پر سود کی ادائیگی کا بوجھ براہ راست صارفین پر منتقل کیا جا رہا ہے، جو فی یونٹ 2 روپے 83 پیسے بنتا ہے۔
سی پی پی اے کے مطابق اس وقت ملک میں گردشی قرض 2384 ارب روپے کی حد تک پہنچ چکا ہے جب کہ کے الیکٹرک کا گزشتہ 4سال میں گردشی قرضہ 500 ارب روپے کے قریب ہے۔
نیپرا سے بجلی کی قیمت میں متوقع کمی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت مانگی گئی ہے، جس میں کپیسٹی چارجز کی مد میں 50 ارب 66 کروڑ روپے، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نقصانات میں 2 ارب 66 کروڑ روپے اور آپریشنز اینڈ مینٹی نینس کے لیے 2 ارب 69 کروڑ روپے کی کمی کی درخواست شامل ہے۔
الیکٹرک وہیکلز چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کے نئے نرخ متوقع
دوسری جانب الیکٹرک وہیکلز (EV) چارجنگ اسٹیشنز کو فی یونٹ 23 روپے 57 پیسے میں بجلی فراہم کیے جانے کا امکان ہے، تاہم مختلف ٹیکسز اور ایڈجسٹمنٹ کے بعد چارجنگ اسٹیشنز کو بجلی 39 روپے فی یونٹ میں ملے گی۔
حکومت نے ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے لیے نئے نرخ مقرر کرنے کے لیے نیپرا سے رجوع کر لیا ہے۔حکومتی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے نافذ نرخ اور نئے نرخ کے درمیان فرق کو کراس سبسڈی کے ذریعے مینیج کیا جائے گا۔
نئے نرخوں پر تمام ٹیکسز اور ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ہوگا، جس سے 2030 تک پاکستان میں 30 فیصد گاڑیوں کو الیکٹرک وہیکلز میں منتقل کرنے کے اہداف حاصل کیے جا سکیں گے۔
درخواست میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس وقت ای وی چارجنگ اسٹیشنز پر موجودہ نرخ تقریباً 45 روپے فی یونٹ ہے جبکہ ٹیکسز شامل کرنے کے بعد یہ لاگت 71 روپے 10 پیسے تک پہنچ جاتی ہے۔
اگر نیپرا حکومت کی درخواست کو منظور کر لیتا ہے تو الیکٹرک وہیکلز کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی سے ملک میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ ملے گا اور صارفین کے اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چارجنگ اسٹیشنز الیکٹرک وہیکلز کروڑ روپے فی یونٹ کے لیے
پڑھیں:
ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ،سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کر دی گئی
ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ،سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کر دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز )ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ،سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کر دی گئی ،سرکاری تقیسم کار کمپنیوں کے صارفین کیلئے فی یونٹ 1 روپے 22 پیسے کی کمی کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی فی قیمت میں 1 روپے 23 کی کمی، قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
کے الیکٹرک اور ڈسکوز کیلئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری ،تحریری احکامات کے مطابق سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے ماہ دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں کمی کی گئی۔کے الیکٹرک صارفین کیلئے ماہ نومبر کے ایف سی اے کی مد میں بجلی سستی کی گئی۔ملک بھر کے صارفین پر قیمت میں کمی کا اطلاق فروری کے بلوں پرہوگا۔