علامتی فوٹو

لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس اے میں چور ایک گھر سے 3 کروڑ روپے کے زیوارت اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے، اہل خانہ عزیز کے انتقال پر تعزیت کیلئے گئے ہوئے تھے۔

ڈیفنس اے کے علاقے میں نامعلوم چور شہری انوارالحق کے گھر سے 3 کروڑ روپے، زیورات اور دیگر سامان لے گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر میں شہری انوار الحق نے کہا کہ اس کی بیوی کسی عزیز کے انتقال پر تعزیت کیلئے گئی ہوئی تھی، اس دوران چور تالے توڑ کر 3 کروڑ روپے  قیمتی ہار، انگوٹھیاں، چوڑیاں اور دیگر سامان لے گئے۔ 

اہل خانہ کےمطابق پولیس چوروں کا سراغ نہیں لگا سکی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کروڑ روپے سامان لے اور دیگر

پڑھیں:

کسٹم نے 97 کروڑ روپے کی ٹیکس و ڈیوٹی چوری پکڑ لی، مقدمہ درج

کراچی:

کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ نے ایکسپورٹ فیسیلٹیشن اسکیم کے تحت 97کروڑ روپے مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسوں کی چوری کے ایک اور بڑے فراڈ کو بے نقاب کرتے ہوئے دو صنعتی یونٹس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ڈائریکٹر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ شیراز احمد نے موصولہ خفیہ اطلاع پر میسرز ایم ڈی انڈسٹریز اور میسرز دینار انڈسٹریز کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا۔

تحقیقات کے دوران دونوں کمپنیاں ایکسپورٹ فیسیلٹیشن اسکیم کے غلط استعمال میں ملوث پائی گئیں۔ تحقیقات کے دوران کمپنیوں کے برآمدی طریقہ کار نے اس وقت شکوک و شبہات کو جنم دیا جب مذکورہ کمپنی کی جنوری 2025 میں ماہانہ درآمدات اچانک ایک کنٹینر سے بڑھ کر 47 کنٹینرز تک پہنچ گئی اور کمپنی کے مکمل معائنے سے انوینٹری میں تضادات بھی سامنے آئے۔ 

کمپنیوں کی جانب سے ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم کے تحت درآمد ہونے والے ایک ہزار 550 میٹرک ٹن لیڈانگٹس میں سے صرف 111 میٹرک ٹن برآمد کیے گئے، اس طرح سے ای ایف ایس کے تحت درآمد ہونے والے باقی ماندہ خام مال کو مقامی مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کیا گیا۔ 

بعد از کلیئرنس آڈٹ کے دوران یہ انکشاف بھی ہوا کہ درآمد ہونے والے 2 ہزار 751 میٹرک ٹن خام مال میں سے صرف 307 میٹرک ٹن کے ذخائر کمپنی کے گودام میں موجود پائے گئے، تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ایک کمپنی اپنے برانڈ سے سیسے کی انگوٹھیاں تیار کررہی تھی، جسے بعدازاں دوسری کمپنیوں کے نام سے برآمد کیا گیا۔

تحقیقات کے دوران اس امر کی نشاندہی ہوئی کہ ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم کے تحت درآمد ہونے والے خام مال کی مجموعی مالیت ایک ارب 60 کروڑ روپے ہے جبکہ غائب ہوئے سامان کی مالیت 87 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے۔ 

اس طرح سے مذکورہ کمپنیوں نے مجموعی طور پر 97 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسوں کی چوری کی۔

دونوں کمپنیوں کے این ٹی این اور سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبرز ایف بی آر کی ٹیکس دہندگان کی فہرست میں معطل پائے گئے۔ جس پر کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ نے مقدمہ درج کرکے جعلی برآمدات کی تحقیقات کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 500 کروڑ روپے پراسرار شخص کے نام،رتن ٹاٹا کی وصیت سامنے آگئی
  • وزیر اعلی کے پی کی جانب سے احتجاج پر اب تک 50 کروڑ روپے خرچ
  • اہل خانہ انتقال پر گئے، چور گھر سے کروڑوں مالیت کے زیورات لے اُڑے
  • بھارت کا سب سے امیر اداکار کون ہے؟
  • لاہور، چور شہری کے گھر سے اڑھائی کروڑ مالیت کے زیورات لے اڑے
  • حکومت کا آئندہ مالی سال آئل اینڈ گیس سیکٹر میں 4 منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
  • کشتی حادثہ: گوجرانوالہ اور نارووال سے 2 انسانی اسمگلر گرفتار
  • اکشے کمار کی 6 سال میں 100 کروڑ کمانے والی پہلی فلم کونسی ہے؟
  • کسٹم نے 97 کروڑ روپے کی ٹیکس و ڈیوٹی چوری پکڑ لی، مقدمہ درج