Jasarat News:
2025-01-20@17:00:21 GMT

اسٹاک ایکچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 572 پوائنٹس کا اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

اسٹاک ایکچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 572 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس مثبت رہا ، کاروبار کے حجم اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں اضافہ ہوگیا۔

حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 572 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار 844 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 608 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح ایک لاکھ 16 ہزار 276 رہی۔

حصص بازار میں آج 67 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 37 ارب روپے سے زائد رہی،  مارکیٹ کیپٹلائزیشن 75 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 319 ارب روپے ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سولر پینلز کی قیمتوں میں 4سے 5روپے فی واٹ کا اضافہ

اسلا م آباد : سولر پینلز کی قیمتوں میں 4سے 5روپے فی واٹ اضافہ ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں سولر سسٹمز کی تنصیب کی لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے، اب ایک سولر سسٹم نصب کرنے پر 35ہزار روپے سے ایک لاکھ 75 ہزار روپے تک اضافی خرچ آئے گا۔

مارکیٹ میں 5کلو واٹ سسٹم5 لاکھ 50 ہزارروپے، 7کلو واٹ سسٹم6 لاکھ 25 ہزار روپے، 10کلو واٹ سسٹم8 لاکھ 50ہزار روپے ،12 کلو واٹ سسٹم9 لاکھ 75 ہزار روپے ،15کلو واٹ سسٹم11 لاکھ 50 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، یہ قیمتیں آن گرڈ سسٹمز کی ہیں جبکہ ہائبرڈ سسٹمز کیلئے صارفین کو اضافی بیٹریز کی قیمت بھی ادا کرنی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی کا رجحان
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز، ڈالر کی قیمت میں کمی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ایک لاکھ 16 ہزار کی حد بحال
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، ایک لاکھ ، 16 ہزار کی حد بحال ، ڈالر کی قیمت گر گئی
  • چینی کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ
  • پشاور میں چینی کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ
  • اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 2 ہزار 24 پوائنٹس کا اضافہ
  • سولر پینلز کی قیمتوں میں 4سے 5روپے فی واٹ کا اضافہ