40روزہ حج پیکیج کے اخراجات میں 25ہزار کی کمی، 10لاکھ 50ہزار مقرر
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
لاہور ( نیوزڈیسک) 40 دنوں پر محیط لانگ حج پیکیج کے اخراجات 25 ہزار کی کمی کیساتھ 10 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر۔لانگ پیکیج میں تیسری قسط چار لاکھ 50 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے،25 دنوں پر محیط شارٹ حج پیکیج 50 ہزار روپے کی مزید کمی کے ساتھ 11 لاکھ روپے مقرر۔
شارٹ حج پیکیج کی تیسری قسط پانچ لاکھ روپے ہو گی۔ تیسری قسط نامزد بینکوں میں 6 فروری تا 14 فروری جمع کروانا لازم ہے۔ ہر عازم حج کو اس کی اطلاع موبائل ایپ ”پاک حج“پر مل جائے گی۔ سال 2024ء کے حجاج کرام کوپونے پانچ ارب روپے سے زائد رقم واپس کی جا رہی ہے۔
رقوم کی واپسی کی سات مختلف کیٹگریاں ہیں۔ رقم میں فرق کی وجہ منیٰ زون، مکہ رہائش، مکتب C ہے نیز قربانی ریفنڈ اور فضائی کرایوں میں بچت کا فائدہ بھی حجاج کرام کو دیا جا رہا ہے۔ سال 2024ء کے 14 فیصد(9588) حجاج کرام کو 20ہزار روپے بینک اکاونٹس میں منتقل کیے جا رہے ہیں۔
5 فیصد(3358) حجاج کرام کو 35 ہزار روپے۔19 فیصد (12981)حجاج کرام کو 50 ہزار روپے۔23 فیصد (16037)حجاج کرام کو 75 ہزار روپے۔26 فیصد(17828) حجاج کرام کو 90 ہزار روپے۔ 10 فیصد(6784) حجاج کرام کو 1 لاکھ 10 ہزار روپے۔ 3 فیصد (2228) حجاج کرام کو ایک لاکھ 40 ہزار روپے متعلقہ بینک برانچ کے ذریعے واپس ملیں گے۔ وزارت نامزد بینکوں میں اگلے دو روز میں رقم کی منتقلی شروع کر دے گی۔
ادویات کی قیمتوں میں ہوشر بااضافہ، نیوٹر اسیوٹیکل، سرجیکل آلات بھی مہنگے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: حجاج کرام کو ہزار روپے حج پیکیج
پڑھیں:
حکومت دنیا بھر میں سب سے سستا حج پیکیج دے رہی ہے: وفاقی وزیر مذہبی امورکا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ اس سال حج کے حوالے سے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، ڈالر کے ریٹ کے تناسب سے خطے ہی نہیں دنیا کا سستا حج کرانے جارہے ہیں۔
روز نامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین کا کہنا تھا کہ عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی، وزارت مذہبی امور جتنا سستا حج پیکیج آفر کررہی ہے اتنا دنیا بھر میں کہیں سستا نہیں ہے۔چودھری سالک حسین کا کہنا تھا کہ ہر حاجی کو اس کے معاون سے متعلق علم ہوگا، اس سال حج کے اخراجات کم اور سہولیات زیادہ ہوں گی، کم از کم 10 لاکھ 50 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے پیکیج رکھا گیا ہے، پہلے 10 لاکھ 75 ہزار کا اعلان کیا گیا اب اس میں بھی 25 ہزار فی کس کم کیا گیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سرکاری سکیم کے تحت حج کوٹہ مکمل ہوچکا ہے، ہم اب مزید کوئی درخواست نہیں لیں گے، 150 عازمین حج کے ساتھ ایک معاون فراہم کر رہے ہیں، ہمارا حجاج سے رابطہ بہت مضبوط ہوگا۔
خیبر پختونخوا میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی
مزید :